اداکارہ نرگس کو اپنے بیٹے سنجے دت پر ہم جنس پرست ہونے کا شک کیوں ہوا؟


بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی بہن نے ان کے ہم جنس پرست ہونے سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔ بالی ووڈ کے نامور اداکار سنجے دت کی کتاب (سنجے دت: دی کریزی ان ٹولڈ اسٹوری آف بالی ووڈ بیڈ بوائے) میں ان کی بہن نمرتا نے کہا ہے کہ سنجے دت جب جوان تھا تو ایک بار میری ماں اپنی دوست سے کہہ رہی تھی ”سنجو کا جب بھی دوست آتا ہے تو اس کا روم لاک کیوں ہوتا ہے، کہیں یہ ہم جنس پرست تو نہیں“؟

سنجے دت کی بہن نے انکشاف کیا کہ بھائی کو ڈانٹ بھی بہت پڑتی تھیں لیکن اس کے باوجود ماں سب سے زیادہ انہیں کو پیار کرتی تھیں، یہاں تک کہ ان کے شراب اور نشہ کرنے کے تمام ثبوت موجود ہونے کے باوجود وہ اس بات کو ماننے کے لیے تیار نہیں تھیں اور ایک بار تو سنجے کے دوست کو کھری کھری سنا دی تھیں کہ میرے بیٹے نے کبھی شراب کی بوتل کو ہاتھ نہیں لگایا اور نہ ہی وہ کسی قسم کا نشہ کرتا ہے۔

Facebook Comments HS