آصف زرداری کی طبیعت اچانک خراب، ہسپتال منتقل کر دیا


کراچی میں سابق صدر پاکستان آصف زرداری کی طبیعت اچانک خراب، ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر ضیاءالدین ہسپتال لایا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کا ضیاءالدین ہسپتال میں طبعی معائنہ جاری ہے۔ سابق صدر کے معالجوں کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں ۔

ٹیسٹ رپورٹ آنے تک آصف زرداری کو ہسپتال میں رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کریں گے۔ ڈاکٹرز نے آصف زرداری کے بلڈ پریشر اور سینے میں تکلیف کی شکایت پر معائنہ کیا ۔آصف زرداری کو تیز بخار ہے اور ان کا شوگر لیول انتہائی کم ہو گیا ۔واضح رہے کہ اس سے قبل جے یو آئی کے رہنما مولانافضل الرحمان کو بھی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے کراچی کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

Facebook Comments HS