والد کی وفات پر برطانیہ سے آنے والی لڑکی سے لاہور میں مبینہ زیادتی


لاہور کے علاقے وحدت کالونی میں برطانیہ پلٹ لڑکی سے مبینہ زیادتی کا ملزم گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

امان نامی لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے والد کی وفات پر پاکستان آئی تھی، لیکن سوتیلی والدہ نے اسے گھر سے نکال دیا۔

متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ سوتیلی ماں کی جانب سے گھر سے نکالے جانے کے بعد وہ وحدت کالونی میں اپنے والد کے دوست سید تقویم کے گھر چلی گئی، وہاں اُن کے بیٹے فیضان نے اُسے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے ملزم فیضان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا اور تفتیش شروع کر دی ہے۔

Facebook Comments HS