مفتی عزیز الرحمان بدفعلی کیس میں فرانزک رپورٹ سامنے آ گئی


مفتی عزیز الرحمان زیادتی کیس میں فرانزک رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق فرانزک رپورٹ کے مطابق مفتی عزیز الرحمان کے نمونے مقدمہ مدعی سے میچ نہیں ہوئے۔ مفتی عزیز الرحمان اور مقدمہ مدعی کے فرانزک ٹیسٹ چند روز قبل لیے گئے تھے۔ مفتی عزیز الرحمان کے خلاف زیادتی اور دیگر دفعات کے تحت لاہور پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ مفتی عزیز الرحمان جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ان دنوں جوڈیشل ریمانڈ پر کیمپ جیل میں قید ہیں۔

پنجاب فرانزک لیب کی جاری کردہ ڈی این اے رپورٹ کے مطابق مفتی عزیز الرحمان اور متاثرہ طالب علم کا ڈی این اے مطابقت نہیں رکھتا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جنسی زیادتی کے شواہد بھی سامنے نہیں آ سکے۔ مفتی عزیز الرحمن کی ڈی این اے رپورٹ فرانزک نے 24 جون کو جاری کی جسے پولیس نے تفتیشی فائل میں لگا کر عدالت میں پیش کر دیا۔

Facebook Comments HS