ممتاز افسانہ نگار اور صحافی مسعود اشعر انتقال کر گئے
اردو کے معروف افسانہ نگار اور صحافی مسعود اشعر آج لاہور میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 91 برس تھی اور کچھ عرصے سے علیل چلے آ رہے تھے۔
مسعود اشعر کا اصل نام مسعود احمد خان تھا۔ وہ 10 فروری 1930ء کو رام پورمیں پیدا ہوئے تھے۔ قیام پاکستان کے بعد لاہور اور ملتا ن میں قیام پذیر رہے اور روزنامہ احسان، زمیندار، آثار اور امروز سے وابستہ رہے۔ انہوں نے آزادی صحافت کے لئے متعدد آمریتوں میں بہادرانہ جدوجہد کی۔
مسعود اشعر کے افسانوں کے مجموعے آنکھوں پر دونوں ہاتھ، سارے افسانے اور اپنا گھرکے نام سے شائع ہوئے۔
حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2009 ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔
وہ ایک طویل عرصے سے لاہور میں قیام پذیر تھے اور معروف علمی ادارے مشعل بکس کے سربراہ تھے۔ وہ روزنامہ جنگ میں ہفتہ وار کالم بھی لکھتے تھے۔
Facebook Comments HS


