نوابزادہ شاہ زین بگٹی وزیر اعظم کے معاون خصوصی مقرر: کابینہ کی تعداد 51 ہو گئی


وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان سے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ شاہ زین بگٹی کو معاون خصوصی تعینات کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نوابزادہ شاہ زین بگٹی کو وزیر اعظم کا بلوچستان میں معاون خصوصی برائے ہم آہنگی تعینات کیا گیا ہے۔ ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔ شاہ زین بگٹی کی آمد سے وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد 51 ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کچھ روز قبل بلوچستان کے ناراض بلوچوں سے مذاکرات کا اعلان کیا تھا۔ شاہ زین بگٹی ناراض بلوچ رہنماؤں سے سیاسی اور قومی ہم آہنگی پر بات کریں گے۔

Facebook Comments HS