پاکستان کی سیاسی تحریکیں اور پی ٹی آئی کی تحریک

موجودہ ہائی برڈ سیاسی بندوبست میں آئین کی حکمرانی، قانون کی عملداری، پارلیمانی بالادستی، اظہار رائے اور اجتماع کی آزادی، اور عدلیہ کی خودمختاری پر سنجیدہ سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ جمہوری عمل اور جمہوری اقدار پر یقین رکھنے والے حلقے حکومتی معاملات میں مقتدرہ کی مسلسل پیش قدمی اور سول نمائندہ اداروں کی پسپائی کو زوال پذیر جمہوریت سے تعبیر کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی حمایت پر کھڑی نون لیگی حکومت اور حکومت کے شراکت دار ایم کیو

Read more

خیبرپختونخوا کی شورش، عالمی بساط اور بدلتے سیاسی منظرنامے

خیبرپختونخوا کے پہاڑوں پر بہنے والی ہوا کی سرسراہٹ میں اگر کان لگاؤ، تو تاریخ کی صدائیں سنائی دیتی ہیں۔ یہی خطہ، جو کبھی سکندرِ اعظم کی فوجوں کی گزرگاہ تھا، کبھی مغلوں کی سلطنت کا دروازہ، اور کبھی برصغیر پر برطانوی سامراج کی پیش بندیوں کا مرکز، آج پھر عالمی طاقتوں کے کھیل کا میدان بن چکا ہے۔ لیکن اس بار کہانی کچھ اور ہے۔ اس میں صرف بندوقیں اور توپیں نہیں، بلکہ راستے، معدنیات، تجارت، اور بین الاقوامی

Read more

عورتیں اور معاشرتی رویہ

گزشتہ ہفتے عورتوں کی تولیدی صحت اور اس سے متعلق دیگر امراض و مسائل کے ماہر ڈاکٹروں کی سوسائٹی کے انتخابات اور حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔ پہلی دفعہobstetricians Gynaecology سوسائٹی نے عورتوں کی صحت، تولیدی صحت کے ساتھ ساتھ ان تمام عوامل کے بارے میں بھی کھل کے بات کی جو پاکستانی معاشرے میں عورتوں کے ساتھ روا رکھے جاتے ہیں۔ سوسائٹی کے ارکان نے عورتوں کے قتل و غارت گری، مار دھاڑ، آبروریزی، اغوا، کم سنی کی

Read more

بلوچستان میں پنجابی مسافروں کا قتل: سنگین انسانی المیہ اور پاکستان دشمنی

”میرا بیٹا بے گناہ تھا، اسے کیوں مارا گیا؟“ یہ دل دہلا دینے والے الفاظ ایک ایسی والدہ کے ہیں، جس کا بیٹا صرف اپنے والد کے جنازے میں شرکت کے لیے گھر لوٹ رہا تھا، لیکن شدت پسندی کی بھینٹ چڑھ گیا۔ بلوچستان کے ضلع ژوب میں حالیہ دنوں ایک المناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے دو مسافر بسوں کو روک کر پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 افراد کو شناخت کے بعد الگ کر کے

Read more

پاکستان بیت المال کا قومی تربیتی پروگرام: شفافیت اور اچھی گورننس کی جانب ایک اہم قدم

پاکستان بیت المال (پی بی ایم) وفاقی حکومت کے زیر انتظام ایک فلاحی ادارہ ہے جو اپنے متعدد پراجیکٹس کے ذریعے ملک میں غربت کے خاتمے کی بھر پور کوشش کر رہا ہے۔ ان پراجیکٹس میں غریب و نادار مریضوں کی طبی امداد، طلباء کی اعلیٰ تعلیم کے لئے وظائف، معذور افراد کی امداد، پاکستان سویٹ ہومز، ویمن ایمپاورمنٹ سنٹرز، چائلڈ لیبر کی بحالی کے ادارہ جات اور دیگر بہت سے منصوبے بھی شامل ہیں۔ گزشتہ ہفتے پاکستان بیت المال

Read more

بلوچستان میں سفاکانہ کارروائیوں کا تسلسل

10 جولائی 2025 کی رات، پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ایک خوفناک واقعہ پیش آیا، جہاں مسلح حملہ آوروں نے کوئٹہ سے پنجاب جانے والی دو مسافر بسوں کو روکا، شناختی کارڈز کے ذریعے نو پنجابیوں کی شناخت کی، انہیں اغوا کیا اور ژوب اور لورالائی اضلاع کے قریب پہاڑی علاقے میں قتل کر دیا۔ یہ سوچی سمجھی سفاکانہ کارروائی، جس کی ذمہ داری علیحدگی پسند بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) نے قبول کی، نے پاکستان کے گہرے ہوتے

Read more

بلاول بھٹو اس وقت ملکی اور عالمی سیاست میں کہاں کھڑے ہیں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اگر اس وقت دنیا کے چند نوجوان دانشور سیاسی رہنماؤں میں گنا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔ بلاول بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد غیر معمولی حالات میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخب ہوئے۔ ناتجربہ کار اور کم عمر ہونے کی وجہ سے وہ چیئرمین ہونے کے باوجود پارٹی معاملات سے دور دور رہے۔ اس دوران ان کی سیاسی تربیت جو پہلے ان کی عظیم والدہ

Read more

مون سون 2025: ہلاکتیں، سیلاب، اور ماحولیاتی خطرات

پاکستان 2025 کے مون سون سیزن کا ایک مشکل اور المناک آغاز برداشت کر رہا ہے، جہاں 26۔ 27 جون سے شروع ہونے والی بارشوں سے 10 جولائی تک ملک بھر میں کم از کم ستاسی افراد جاں بحق اور 150 زخمی ہو چکے ہیں۔ یہ افسوسناک ہلاکتیں مختلف بارش سے جڑے حادثات جیسے کہ فلیش فلڈ، مکانوں کا منہدم ہونا، آسمانی بجلی گرنا، اور ڈوبنے کے واقعات سے ہوئی ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے )

Read more

ماحولیاتی آفات: 2025 میں بھی 2022 والا خوف

  جس سرزمین پر کبھی بارشوں کی رم جھم خوشحالی کی نوید ہوا کرتی تھی، آج وہی بارشیں ہماری بقا کے لیے خطرہ بن چکی ہیں۔ موسم کی تبدیلی اب محض ایک موسمی رجحان نہیں بلکہ ایک مکمل انسانی، معاشرتی اور زرعی بحران کی صورت اختیار کر چکی ہے۔ پاکستان جس تیزی سے ماحولیاتی دباؤ کی لپیٹ میں آیا ہے، اس نے نہ صرف لوگوں کی زندگیاں متاثر کی ہیں بلکہ ان کے کھانے کے ذائقے، صحت کی بنیاد اور

Read more

رام رحیم کی مذہب فروشی اور بدمعاشی

آج ہم آپ کو کہانی سنائیں گے ایک مذہب فروش بدمعاش کی، جس نے گرمیت رام رحیم سنگھ کے نام سے شہرت پائی۔ رام رحیم کا ڈیرہ سچا سودا ہریانہ میں ہے۔ آپ جانتے ہی ہیں کہ ہماری بیشتر راؤ برادری بھی اس ہی مقدس خطے سے تعلق رکھتی ہے۔ آج کل ایک راؤ رحیم ایڈووکیٹ بھی اپنی مذہبی خدمات کی وجہ سے مشہور ہیں، گمان ہے کہ ان کا آبائی علاقہ بھی ہریانہ ہی ہو گا۔ خیر ہم راؤ

Read more

بلوچ سرزمین اور پنجابی لہو

دس جولائی 2025ء کی رات ایک اور روح فرسا خبر آئی۔ کوئٹہ سے پنجاب جانے والی دو گاڑیوں کو بلوچستان کے شمالی اضلاع لورا لائی اور ژوب کی سرحد پر مسلح افراد نے روک لیا۔ مسافروں کے شناختی کارڈ ملاحظہ کر کے پنجاب سے تعلق رکھنے والے نو مسافروں کو اغوا کر کے کسی نامعلوم مقام پر فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا۔ کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے دہشت گردی کے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کر

Read more

بلوچستان میں نسلی بنیاد پر قتل عام کا ایک نیا سانحہ

بلوچستان میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 افراد کے قتل کے بعد مذمتی بیانات اور فساد برپا کرنے والے عناصر سے نمٹنے کے عزائم کا اظہار جاری ہے۔ پاکستانی عوام ایسے بیانات کے عادی ہیں اور شاید کوئی انہیں پڑھنے یا ان پر غور کرنے کی ضرورت بھی محسوس نہیں کرتا۔ اس کے باوجود سیاست دانوں کے سرکاری مشیر دہائیوں پرانے بیانات کو از سرنو جاری کرنے میں کوئی قباحت محسوس نہیں کرتے۔ کسی سانحہ کے بعد مذمت تو

Read more

پاک بھارت تعلقات میں تصادم و مفاہمت کے زاویے

تین بیانات قابل غور ہیں۔ ایک، آئی ایس پی آر کے سربراہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کا ماسٹر مائنڈ اجیت دوول ہے۔ دوسرا بیان بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف کا ہے کہ ’چین، پاکستان اور بنگلہ دیش کے مفادات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں جو علاقائی استحکام کو متاثر کر سکتے ہیں‘ ۔ تیسرا بیان بلاول بھٹو زرداری کا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو ماضی سے نکل کر مستقبل کی طرف قدم بڑھانا چاہیے۔

Read more

ریکوڈک سی ڈی سی تنازعات کی زد میں کیوں؟

چاغی، بلوچستان کا ایک اہم اور وسیع ضلع ہے، جو پاکستان کے مغربی سرے پر واقع ہے اور ایران و افغانستان کی سرحدوں سے متصل ہے۔ 28 مئی 1998 کو یہاں پاکستان نے ایٹمی دھماکے کیے، جنہوں نے ملک کو دفاعی لحاظ سے ناقابلِ تسخیر بنا دیا۔ پاک۔ ایران آر سی ڈی شاہراہ چاغی سے گزرتی ہے، جو پاکستان کو ایران، ترکی اور یورپ سے ملاتی ہے، اور معاشی ترقی کے لیے ایک اہم راستہ فراہم کرتی ہے۔ چاغی کی

Read more

سندھ کے ساتھ نا انصافی کا دہرایا جانے والا باب

سندھ کئی دہائیوں سے ابتدائی خریف کے موسم میں پانی کی شدید کمی کا سامنا کر رہا ہے، جس کا اثر سندھ اور بلوچستان کی پوری خریف کی فصل پر پڑتا ہے۔ سندھو دریا پر بنے تربیلا ڈیم، جس کی ملکیت واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے پاس ہے، سے پانی چھوڑنے یا نہ چھوڑنے کے مصنوعی بحران کو ایک غیر منصفانہ فیصلے کی شکل دے دی گئی۔ یہ بحران کوئی قدرتی آفت نہیں تھا، بلکہ کمزور پالیسیوں اور

Read more

مقامی مطابقت، قومی ہم آہنگی: نصاب سازی کی نئی جہت

تعلیم، انسان کی شخصیت سازی کا بنیادی ذریعہ ہے اور نصاب اس تعلیمی عمل کا دل و دماغ ہے۔ وقت کے ساتھ دنیا میں علم کی نوعیت، طلب اور طریقۂ ترسیل بدل رہا ہے، اور ان تبدیلیوں کے ساتھ ہم آہنگ رہنا ایک قومی، تعلیمی اور اخلاقی ذمہ داری بن چکی ہے۔ بالخصوص جب ہم بات کرتے ہیں پاکستان جیسے ملک کی جو مختلف زبانوں، ثقافتوں اور خطوں پر مشتمل ہے، تو نصاب سازی کے ہر مرحلے پر ہمیں اس

Read more

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش: ایک عہد خاتمہ

وفاقی حکومت نے بالآخر 10 جولائی سے سخت خسارے کے شکار ادارے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کو مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا پورا نیٹ ورک ختم کر دیا جائے گا۔ یہ وفاقی حکومت کی پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی کا مظہر ہے، جو کم آمدنی والے طبقہ کو رعایتی نرخوں پر ضروری اشیائے صرف فراہم کرنے کے دہائیوں پرانے منصوبے کا اختتام ہے۔ وفاقی حکومت

Read more

کیا پاکستان بھارت کو مطلوب افراد کو بھارتی حکام کے حوالے کر سکتا ہے؟

تحریک انصاف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اس تجویز کو سختی سے مسترد کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ بات چیت شروع کرنے اور اعتماد سازی کے لئے حافظ سعید اور مولانا مسعود اظہر کو ہمسایہ ملک کے حوالے کرنے پر غور کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے ایسے کسی اقدام کو قومی سلامتی اور ملی غیرت کے منافی قرار دیا ہے۔ شاید یہ تجویز اور اس پر کی جانے والی تنقید دونوں ہی

Read more

پاکستانی انتخابات میں چھوٹی سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کا عروج

پاکستان میں جمہوری نظام کی تشکیل و ترقی ہمیشہ سے ایک پیچیدہ اور ناہموار عمل رہا ہے۔ قیام پاکستان سے اب تک ملکی سیاست زیادہ تر بڑی سیاسی جماعتوں جیسے پاکستان مسلم لیگ (ن) ، پاکستان پیپلز پارٹی، اور بعد ازاں پاکستان تحریکِ انصاف کے گرد گھومتی رہی ہے۔ تاہم، 2008 سے 2022 کے درمیانی عرصے میں ایک نیا رجحان واضح ہوا ہے جس میں چھوٹی سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کا انتخابی میدان میں ابھرنا اور قومی سیاست میں

Read more

کہاں گئے وہ لوگ“ اور عباس اطہر”

”کہاں گئے وہ لوگ؟“ عباس اطہر کے کچھ کالموں کا مجموعہ ہے۔ اگر ان کالموں کو بغور اور صاف دل سے پڑھا جائے تو یہ مکمل طور پر بلھے شاہ کے اس مصرع کی تفسیر ہیں کہ ”کیہہ جاناں میں کون؟“ ۔ یادِ رفتگاں پر مشتمل یہ تمام تحریریں ایسی ہیں کہ ان کی خواندگی کے دوران بار بار احمد مشتاق کا مندرجہ ذیل شعر جیسے یاد آ کر رک سا جاتا ہے۔ رہ گیا مشتاق دل میں رنگِ یادِ

Read more

مون سون 2025 : سیلاب کا خطرہ اور ہماری لچک

دادو کے نزدیک، سندھ کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں، 2022 کی تباہ کن بارشوں کے بعد ایک بوڑھی عورت اپنی گری ہوئی جھونپڑی کے باہر بیٹھی کہہ رہی تھی، ”پانی تو آیا، لیکن باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں تھا۔ نہ بہاؤ کا، نہ بچنے کا۔“ وہ منظر آج بھی ہماری یادوں میں زندہ ہے۔ گاؤں پانی میں ڈوبا ہوا، آسمان مسلسل برستا رہا، اور لوگ بے بسی کے عالم میں سر جھکائے بیٹھے تھے۔ ایسی تھی وہ بے

Read more

سانحہ سوات۔ سیلفی ضروری یا سیلف پروٹیکشن

سوات میں مینگورہ بائی پاس کے قریب ہونے والا المناک واقعہ پوری قوم کو غمزدہ کر گیا۔ جس میں خواتین و بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 18 افراد کی ہلاکت کی خبریں رپورٹ ہو رہی ہیں۔ اور ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے یہ بدقسمت خاندان کس طرح سے لوگوں کو مدد کے لئے پکارتا رہا اور مدد نہ ملنے پر بے بسی کے عالم میں ایک ایک کر کے اپنے سامنے اپنے معصوم بچوں خواتین اور مردوں

Read more

“سید کاشف رضا کی شاعری کا تیسرا پڑاؤ: ”گلِ دوگانہ

شاعری کے ساتھ سید کاشف رضا کا تعلق تین دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط ہے اور اس تعلق کی نوعیت نے نہ صرف انتہائی سنجیدہ ہے بلکہ پیچیدگی اور گہرائی کی حامل بھی ہے۔ شاعری اس کے لیے محض لفظوں کے انبار، کھوکھلی نرگسیت کے اظہار اور داخلی جذبات و احساسات کی بھرمار نہیں ہے بلکہ ایک منفرد اسلوب ِ حیات ہے۔ اسی لیے وہ قلم سے قرطاس پر محض مصرعے سیدھے نہیں کرتا بلکہ شاعری کے ساتھ ایک

Read more

سوات المیہ: مرے کو مارے شاہ مدار

سوات وادی میں حالیہ المیہ، جہاں 18 سیاح دریائے سوات کے بے رحم دھاروں کی نذر ہو گئے، زندگی کی بے ثباتی اور نظام کی ناکامیوں کے سنگین نتائج کی دل دہلا دینے والی مثال ہے۔ یہ واقعہ، جو جون 2025 میں مینگورہ بائی پاس کے قریب پیش آیا، نے غم، غصہ، اور حکام کی ذمہ داریوں اور متاثرین پر الزام تراشی کے پریشان کن رجحان پر تنقیدی جائزے کو جنم دیا ہے۔ جانوں کا نقصان، جس میں پنجاب سے

Read more

برابری کی جنگ اور ریاستی غرور

یہ کیسا نظام ہے جہاں حق مانگنے والے کو مجرم سمجھا جاتا ہے؟ یہ کیسی جمہوریت ہے جہاں مطالبات سننے کے بجائے، سوال اٹھانے والے کو خاموش کرا دیا جاتا ہے؟ آج ہم ایک ایسے المیے کے شاہد ہیں جو صرف ایک صوبے یا چند افراد کا مسئلہ نہیں، بلکہ ریاست کے طرزِ عمل اور ترجیحات کا عکس ہے۔ بلوچستان میں سرکاری ملازمین کی جانب سے جائز مطالبات پر دیے جانے والے ردعمل نے ہمیں سوچنے پر مجبور کر دیا

Read more

تختی، چاک، اور لاٹھی کا نیا نصاب

”ابھی سورج نے شہر پر پوری طرح روشنی بھی نہیں ڈالی تھی کہ مظاہرین جمع ہونا شروع ہو گئے۔ خواتین ہاتھوں میں پلے کارڈز تھامے ہوئے، ریٹائرڈ ملازمین چھڑیوں کے سہارے کھڑے، اور سفید شلوار قمیض میں ملبوس اساتذہ خاموشی سے انصاف کے نعرے لگا رہے تھے۔ کچھ ہی گھنٹوں میں پُرامن دھرنا ہنگامے میں تبدیل ہو گیا۔ پولیس کے اہلکاروں نے، جو مکمل حفاظتی لباس میں تھے، علاقے پر دھاوا بول دیا۔ لاٹھیاں چلنے لگیں۔ آنسو گیس کی شیلنگ

Read more

پاکستان میں پانی کا بحران: شفافیت اور مشترکہ طرزِ حکمرانی کا امتحان

پاکستان اس وقت ایک کثیر جہتی اور وسیع پانی کے بحران کا شکار ہے، جو بنیادی طور پر سیاسی فیصلہ سازی (سیاسی و غیر سیاسی حکومتوں کی طرف سے ) ، اس کے نتیجے میں تکنیکی مسائل، اور اب موسمیاتی تبدیلی، اداراتی ناکامی، اور وفاقی۔ صوبائی عدم اعتماد کی صورت میں قومی اہمیت کے مسئلے کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ یہ صورتحال صرف پانی کی تقسیم تک محدود نہیں رہی؛ یہ خوراک کی سلامتی، معاشی استحکام، اور وفاقی اتحاد

Read more

عظیم تر پاکستان کی خوشبو

بفضلِ خدا پاکستان ایک ہی جست میں زبردست علاقائی طاقت بن گیا ہے اور عالمی امور میں اُس کی رائے کو غیرمعمولی اہمیت دی جا رہی ہے۔ مجھے 1982ء کے اوائل میں جناب صوفی برکت علی سے ہونے والی ملاقات یاد آ رہی ہے۔ وہ ایک معروف روحانی بزرگ تھے جو فیصل آباد میں اقامت پذیر تھے۔ وہ بالعموم اپنے ملاقاتیوں کو اُمید کی روشنی عطا کرتے تھے۔ اُن دنوں افغانستان پر سوویت یونین کی فوجیں قابض ہونا چاہتی تھیں

Read more

خواب، محبت اور زندگی (39)

A Practical Marriage Pledge یونیورسٹی کی تعطیلات میں ممتاز اور میں ٹرین کے ذریعے سکھر اور شکارپور اپنے گھروں کو جایا کرتے تھے۔ الیکشن میں کامیابی کے بعد جب ہم چھٹیوں میں گھر جا رہے تھے تو ہمارا ایک کلاس فیلو بھی اسی کمپارٹمنٹ میں سفر کر رہا تھا۔ وہ سکھر اپنے دادا سے ملنے جا رہا تھا۔ سارا راستہ وہ ہمارے ایک لیفٹسٹ کامریڈ دوست کی سفارش کرتا رہا جو بقول اس کے سر تا پا میری محبت میں

Read more

عمر اصغر خان: سنگیوں کا سنگی

آج کا دن اس شخص کے نام، اس جوان کے نام جس نے کئی طوفانوں کو روکا ہے جس کی بنا پر آج ہم اس جوان کے مرنے کے 23 سال بعد بھی اسے یاد کر رہے ہیں۔ اس شخص نے ٹمبر مافیا، انتہاء پسندی اور شدت پسندی جیسے طوفانوں کے آگے رکاوٹ ڈالی۔ اس کی زندگی سے یہ سیکھا جاسکتا ہے کہ انسان کے اندر ہمت لگن اور کچھ کر گزرنے کا جذبہ ہو تو راستے میں حائل رکاوٹیں

Read more

نیم چاند نما گڑھے جو افریقہ کی زمین کو سیراب کر رہے ہیں : پاکستان کے لیے ایک موثر حل

اقوام متحدہ کی رپورٹ: دنیا کو لاحق خطرہ زندگی کا سیارہ ”زمین“ اس وقت خشک سالی کی لپیٹ میں ہے، جو موسمیاتی تبدیلی کا سنگین اثر ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق پچھلی تین دہائیوں میں زمین کا تین چوتھائی ( 3 ⁄ 4 ) حصہ خشک سالی کا شکار ہو چکا ہے اور زرخیز زمین تیزی سے بنجر ہو رہی ہے۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہر سیکنڈ چار فٹ بال اسٹیڈیم

Read more

ایک اور جنگ اور پاکستان!

آج امریکا بہادر نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کر کے اس بات کا بخوبی احساس دلایا ہے کہ امریکہ کسی بین الاقوامی قانون یا فورم کی کوئی پرواہ نہیں کرتا۔ وہ اپنے مفادات کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔ تمام قوانین اور اصول صرف باقی دنیا کے لیے ہیں، جبکہ امریکہ خود کو ان سے مبرا سمجھتا ہے۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی میں ایران کی طرف سے دفاعی کامیابیوں نے امریکہ کو

Read more

ڈونلڈ ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر ملاقات۔ کیا پاکستان ایک بار پھر امریکی راڈار پر آ گیا

18 جون کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے مابین ہونے والی ملاقات کو پاکستان میں بڑی سفارتی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس ملاقات کی دعوت چند ہفتے قبل امریکی صدر کی طرف سے دی گئی تھی لیکن ایران اسرائیل جنگ کے آغاز کی وجہ سے اس کی اہمیت میں مزید اضافہ ہو گیا اور عالمی دنیا اور انڈیا اپنے اپنے تناظر میں اس ملاقات کے نتائج پر گہری نظر رکھے

Read more

ریکوڈک کو ریلوے نیٹ ورک سے منسلک کرنے کی ہدایت

وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں شہباز شریف کی جانب سے یہ ہدایت جاری کی گئی ہے کہ بلوچستان کے عظیم معدنی ذخیرے ریکوڈک کو 2028 ء تک ملکی ریلوے نیٹ ورک سے جوڑا جائے، نہ صرف ایک قومی نوعیت کی اقتصادی حکمت عملی ہے بلکہ یہ ایک تاریخی پیش رفت ہے جو پاکستان کے معدنی، مواصلاتی، اور علاقائی ترقیاتی منظرنامے کو بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ریکوڈک، ضلع چاغی (بلوچستان) میں واقع ایک ایسا علاقہ ہے جس کے نیچے

Read more

”تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے“: ایک عام فکری مغالطہ اور پاکستان

”تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے“ ۔ یہ جملہ ہم پاکستانی اکثر بولتے اور سنتے ہیں۔ ملک میں کئی بار مارشل لا لگائے جانے کی بات ہو، ایک ہی سیاسی جماعت کے بار بار اقتدار میں آنے کا معاملہ ہو، ایک ہی طرح کے سانحے کا بار بار وقوع پذیر ہونا ہو، یا آزادی سے لے کر اب تک مجموعی طور پر ملک کو ایک سے مسائل کا سامنا کرنے کی بات ہو، ہم بے اختیار کہ اٹھتے ہیں، کہ

Read more

کیا ایران کو ہمیشہ کے لیے توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے؟

جو کچھ اس وقت ایران میں ہو رہا ہے وہ صرف جوہری تنصیبات اور انتقامی حملوں کا معاملہ نہیں ہے۔ یہ اب محض ایک آمرانہ حکومت کو کمزور کرنے کا مسئلہ بھی نہیں رہا۔ جو کچھ سامنے آ رہا ہے، وہ ایران کی قومی اہمیت کو طویل مدتی، منصوبہ بندی، اور معاشی طور پر مربوط طریقے سے کم کرنے کی ایک کوشش ہے — شاید ہمیشہ کے لیے۔ ایران نے سکندر اعظم کی یلغار، منگولوں کی تباہ کاریاں، برطانوی و

Read more

یکساں نصابِ تعلیم اور تعلیمی بہتری

”ایک خواب کہ جو گاؤں کے مدرسے میں ٹھاٹ پر دو زانو بیٹھے عبداللہ اور بیکن ہاؤس میں ائرکنڈیشنڈ کلاس روم میں رو بہ لیپ ٹاپ ڈیسک پر بیٹھے روہان کا ایک جیسا نصاب و کتاب پڑھانے سے متعلق تو ہے مگر چند وجوہ کی بناء پر وا ہونے سے تادم تحریر قاصر ہے“ ۔ یعنی یکساں نصاب تعلیم۔ علم و تعلیم ایک کل معاشرتی عمل ہے اور کسی بھی معاشرے کا کوئی بھی فرد اس کے حصول کا کامل

Read more

ماں بولی کے ساتھ پنجابیوں کا سوتیلی ماں جیسا سلوک

مجھے نہیں معلوم کہ لغت کو پنجابی زبان میں کیا کہتے ہیں چنانچہ میں نے ایک پنجابی پیارے سے پوچھا اُنہوں نے جواب میں ’پنجابی اُردو لُغات‘ کے مُرتّب جمیل احمد پال کی لُغات کا وہ صفحہ وٹس ایپ کیا جس صفحے میں لفظ ’لغت‘ کے سامنے ’ڈکشنری‘ لکھا ہوا تھا! (ڈکشنری انگریزی زبان کا لفظ ہے نہ کہ پنجابی زبان کا ) ۔ ایک تنظیم جو پنجابی زبان کی ترقی و ترویج کی کوششوں میں مصروفِ پیکار ہے اُن

Read more

پنجاب کا تعلیم دوست بجٹ 2025

حالیہ بجٹ 2025 ء میں پنجاب کے تعلیمی بجٹ میں ماضی کی نسبت 200 فیصد سے زائد ریکارڈ اضافہ کیا گیا ہے۔ وفاق کے 18 ارب، سندھ کے 523 ارب، پختونخوا کے 363 ارب روپے اور بلوچستان کے 175 ارب تعلیمی بجٹ کے مقابلے میں پنجاب میں تعلیم کے شعبے کا مجموعی بجٹ 811 ارب روپے سے زائد پر مشتمل ہونا تعلیم کے حوالے سے حکومتی ترجیحات کا عکاس ہے۔ سکول ایجوکیشن کا بجٹ جو پہلے 32 ارب تھا، اب

Read more

ثنا یوسف – والدین کی ایک غفلت

جب بھی کسی لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا ہے، تیزاب پھینکا جاتا ہے یا اسے قتل کیا جاتا ہے، تو ہمارا معاشرہ فوری طور پر ایک طرف مذمت کرتا ہے اور دوسری طرف لڑکی کے کردار، اس کے لباس، یا اس کے سوشل میڈیا استعمال کو مورد الزام ٹھہرانے میں مصروف ہو جاتا ہے۔ مگر بہت کم لوگ یہ سوچتے ہیں کہ ان واقعات کے پیچھے جو سوچ کارفرما ہے، وہ ایک گہری سماجی بیماری کی علامت

Read more

سندھ کے قدیم حکمران

اسکاٹ لینڈ کے ڈاکٹر جیمس برنس، اکتوبر 1827 میں (براستہ ہندستانی گجرات) سندھ آئے۔ انہیں اس وقت کے تالپور فرمانروا میر علی مراد نے اپنے علاج کے لیے حیدرآباد مدعو کیا تھا۔ ڈاکٹر جیمس برنس وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے سندھ میں جدید ادویات متعارف کرائیں تھیں اور ان ہی کی بدولت، سندھ میں لوگوں نے پہلی بار بخار کے لیے کونین کی گولی کھائی تھی۔ سندھ میں ڈاکٹر برنس نے کوئی ڈھائی مہینے قیام کیا اور انگلستان لوٹنے

Read more

حالیہ ایران اسرائیل تنازعہ اور چند اہم پہلو

1۔ ایران ٹیکنالوجی کے میدان میں پیچھے ہے اور عسکری اور دفاعی لحاظ سے بھی تقریباً تنہا ہی ہے اگرچہ یہ تنہائی اس کی اپنی پالیسیوں کا ہی نتیجہ ہے۔ ایران نے اپنا انقلاب ہمسایہ ممالک میں ایکسپورٹ کرنے کی کوششیں کیں جس میں نہ صرف اس کا سرمایہ صرف ہوا بلکہ ہمسایہ ممالک سے تعلقات بھی خراب ہوئے۔ اسلامی ممالک میں سنی شیعہ گہری تفریق کے سبب دشمن یہ سمجھ رہا تھا کہ شاید اس تفریق کی وجہ سے

Read more

جدید جنگیں ٹیکنالوجی اور انٹیلی جنس کے گٹھ جوڑ سے لڑی جائیں گیں

جنگ اور امن میں بالخصوص دشمن ممالک اور بالعموم دوست ممالک کی دفاعی صلاحیت سٹریٹیجیز اور دیگر ضروری اہم معلومات اکٹھی کرنا اور ان ممالک میں مخصوص ٹارگٹس حاصل کرنے کے لئے خفیہ ایجنسیوں کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے۔ سیکنڈ ورلڈ وار اور کولڈ وار میں امریکی ایجینسی OSS اور سی۔ آئی۔ اے ’روسی ایجنسی KGB، FSB، SVR اور برطانوی ایجینسی M 16 کا کردار کاؤنٹر انٹیلیجنس‘ جاسوسی ’پراپیگنڈہ اور دنیا بھر میں سبوتاژ کی کارروائیوں میں اہم رہا

Read more

توشہ: ایک میٹھی مشرقی روایت

پورا ہفتہ محنت مشقت کے بعد پردیس یعنی کینیڈا میں دیسی یعنی پاکستانی دوست مل بیٹھتے ہیں اور دکھ سکھ سانجھے کرتے ہیں۔ گزشتہ اتوار بھی ایسی ہی ایک محفل برپا ہوئی۔ ہمارے میزبان ادب نواز اور مشرقی روایات کے امین ہیں۔ شام کی پُرتکلف دعوت کے بعد جب تمام دوست رخصت ہونے لگے تو ہر مہمان کو توشہ کے ساتھ وداع کیا گیا۔ گویا یہ کوئی معمولی رخصتی نہ تھی بلکہ اس میں مشرق کی صدیوں پرانی مہمان نوازی

Read more

دروازہ کھلتا ہے از ابدال بیلا

میں نے اردو کے زیادہ تر شاہکار تو پڑھے ہیں مگر سب نہیں، اس لیے مصنف اور ناشر کے اس دعوے پر کچھ نہیں کہہ سکتا کہ ”دروازہ کھلتا ہے“ اردو کا سب سے ضخیم ناول ہے۔ اس کے کل اٹھارہ سو صفحات پڑھ کر ضخامت کا، احساس تو ضرور ہوتا ہے مگر ناول کہیں بھی بوجھ نہیں بنتا۔ ابدال بیلا کی کتاب ”بندہ“ پڑھی تو اس کی اور کتابیں بھی پڑھنے کا من کیا، آپ جانتے ہیں کہ یہ

Read more

پاکستان ایران دوست یا دشمن۔ 1

اگست 1947 کو پاکستان کا قیام عمل میں آیا تو ایران دنیا کا پہلا ملک تھا جس نے باضابطہ طور پر پاکستان کے وجود کو تسلیم کیا۔ ایران کے اس قدم نے دونوں ممالک کے مابین دوستی کی بنیاد ڈال دی۔ ایران وہ واحد ہمسایہ ملک ہے جس کے ساتھ پاکستان کی تقریباً ایک ہزار کلومیٹر طویل سرحد پر سنہ 2013 تک کسی قسم کی فوجی تعیناتی نہیں تھی، جو کہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد اور امن کا ایک

Read more

ابتدائی وارننگ سسٹم اور آفات

گزشتہ کئی صدیوں سے انسانوں نے اپنے مشاہدے، تجربے اور مقامی روایتی علم (Indigenous Knowledge) کی بنیاد پر قدرتی آفات سے بچاؤ کے طریقے سیکھے اور ابتدائی وارننگ سسٹمز کو فروغ دیا۔ ان روایتی طریقوں نے زندگی اور معیشت کو بچانے میں اہم کردار ادا کیا، اور آج بھی کئی علاقوں میں ان کی افادیت برقرار ہے۔ انسانوں نے صدیوں قبل ہی فطری نشانیوں، جانوروں کے برتاؤ، ہوا کے رخ، اور دیگر علامات سے خطرات کی پیشگی اطلاع دینے کے

Read more

ایران اسرائیل جنگ میں ایران کی کمزوریاں، غلطیاں اور حماقتیں

ایران کی کمزوری، کنٹرول اور طاقت کا پول روزانہ کی بنیاد پر کھل رہا ہے اور جارح مزاج کرتوتیے اسرائیلی موساد کا دعوی ہے کہ اس نے تہران کے اندر ”ڈرون بیس“ قائم کر کے ساری کارروائیاں وہیں سے کی ہیں اور اس بات نے ایرانی انٹیلی جنس اداروں کی اخیر نالائقی کو پہلی بار ایکسپوز نہیں کیا بلکہ جب حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کو اس کے گھر میں گھس کر مار دیا تھا تو تب بھی ایرانی انٹیلی

Read more

ایران کا سفر بذریعہ سڑک، دو طرفہ خطرناک بلوچستان

برسوں سے میں ایران آتا جاتا رہا ہوں، میرا وہاں جانا مختلف الجہات ہوتا ہے روزگار، تفریح، وہاں کے تہذیب و تمدن، معاش و معاشرت، بود و باش، مذہب و سیاست کا مختلف پہلوؤں سے مطالعہ کرنا، سیکھنا اور بہت کچھ دیگر بھی۔ ہر بار میں معاشی نفع و نقصان سے قطع نظر گویا وہاں سے تازہ دم ہو کر ہی آیا کرتا ہوں، اس بار بھی گیا۔ روزگار کا ایک غیر مستقل سلسلہ تلاش کرنے، زیر تحریر سفرنامے ”مشاہدات

Read more

ماں کی بے بسی اور تعلیم یافتہ اولاد کی بے مہریاں

ابھی پچھلے دنوں ہی کی یہ داستان ہے ایک ایسی حقیقت کی جو ہمارے معاشرتی ڈھانچے میں گہری جڑیں پکڑے ہوئے ہے، ایک ایسی کہانی جو آنکھوں کو نم کر دیتی ہے اور دلوں کو جھنجھوڑ دیتی ہے۔ کہانی ہے ایک سابق وائس چانسلر کی اہلیہ کی، ایک ایسی خاتون جو بظاہر ایک معزز اور پڑھے لکھے خاندان کا حصہ تھیں، جن کے بیٹے اور بیٹیاں معاشرے میں اونچے مقام پر فائز تھے۔ ایک بیٹا امریکہ سے تعلیم یافتہ، ایک

Read more

بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے شرمناک واقعات

یہ بات خوش آئند ہے کہ گلگت پولیس نے گزشتہ دنوں چند گھنٹوں کے اندر اندر گلگت میں ایک تیرہ سالہ بچے سے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کے واقعہ کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ امید ہے پولیس تمام ثبوت جمع کرنے کے علاوہ بروقت میڈیکل ٹسٹ کرائے گی تاکہ اس ملزم کو عدالت سے قرار واقعی سزا مل سکے۔ یہ بات انتہائی شرمناک اور تشویشناک ہے کہ گلگت بلتستان میں ایسے کیسز وقتاً فوقتاً سامنے آتے

Read more

کیا پاکستان چین کا اسرائیل ہے؟

اگر آپ سے کہا جائے کہ پاکستان چین کا اسرائیل ہے تو کیسا لگے گا؟ مجھے نہیں یقین کہ زیادہ لوگوں کو یہ بات پسند آئے گی۔ مگر یہ بات اپنے اشارے اور استعارے میں بہت گہری بات ہے جو چائنہ پاکستان تعلقات کی گہرائی اور گیرائی کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ جملہ اینڈریو سمال کی کتاب چائنہ پاکستان ایکسز کا پہلا جملہ ہے۔ یہ جملہ چائنیز خفیہ ایجنسی کے سربراہ جنرل شانگ وانگ کائے نے 1990 کی دہائی میں

Read more

آپریشن سندور میں مودی کی ”سیاسی مانگ“ اجڑ چکی

عسکری محاذ پر کامیابی کے بعد پاکستان سفارتی محاذ پر جھنڈے گاڑ رہا ہے۔ بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی سفارتی وفد دنیا کے سامنے بھارتی جارحیت اور جھوٹ کو بے نقاب کر رہا ہے۔ بلاول بھٹو نے خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کا پانی بند کر کے پانی پر پہلی ایٹمی جنگ کی بنیاد رکھ رہا ہے۔ بلاول بھٹو نے دنیا کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں اگلی بار جنگ

Read more

سفارتی محاذ پر پاکستان کے لیے پیدا ہونے والے امکانات

پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ ماہ عسکری جھڑپوں کے بعد اب سفارتی محاذ پر کھینچا تانی جاری ہے۔ تاہم یوں لگتا ہے کہ جنگی محاذ کی طرح بھارت کو سفارتی محاذ پر بھی ہزیمت کا سامنا ہے۔ جن باتوں کو وہ طے شدہ اور مسلمہ امور سمجھتا تھا، گزشتہ ماہ کی عسکری جھڑپوں نے ان کی حیثیت تبدیل کردی ہے۔ امریکہ ہر شعبہ میں پاکستان کو برابری کا درجہ دینے کا اعلان کر رہا ہے اور کشمیر کا مسئلہ

Read more

نیا وفاقی بجٹ: اشرافیہ کے مفادات کو زک نہیں پہنچے گی

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے نیا وفاقی بجٹ پیش کیا ہے۔ حسب توقع معاشی استحکام حاصل کرنے اور معیشت بہتری کی طرف گامزن کرنے کے دعوؤں کے درمیان ملک کا ہر شہری خود اپنے لیے حاصل ہونے والی سہولتیں تلاش کرنے کی کوشش کرے گا۔ اس مقصد میں شاید کسی کو بھی کوئی خاص کامیابی نہیں ہوگی۔ بھارت کے ساتھ حالیہ چپقلش کی روشنی میں قومی بجٹ میں دفاعی اخراجات میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ اس

Read more

پختونخوا ملی عوامی پارٹی، عوامی جرگے اور حکومتی ذمہ داری

پختون اور پختونخوا کے باسی کئی دہائیوں سے امن وامان کی بد ترین حالات سے دوچار ہیں۔ جس کا براہ راست اثر ان کی معاشی اور معاشرتی زندگی پڑ رہا ہے۔ عام لوگوں کی ایک بڑی تعداد آئے روز غربت کی لکیر سے نیچے کی طرف جا رہی ہے۔ جبکہ امن وامان کے حالات کئی دہائیوں سے خراب سے خراب تر ہوتے چلے آرہے ہیں۔ اس میں مرکزی حکومتوں کا غیر ذمہ دارانہ، غیر جمہوری رویہ، نا انصافی، معاہدوں اور

Read more

علاقے میں امن کے لیے کرنے کے کچھ کام

پاکستان کے سفارتی وفود یہ مشن لے کر دنیا کا دورہ کر رہے ہیں کہ یہ ممالک برصغیر کے معاملہ میں مداخلت کریں اور بھارت پر پاکستان کے ساتھ بات چیت کے لیے دباؤ ڈالا جائے۔ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں وفد امریکہ کا دورہ مکمل کر کے لندن پہنچ گیا ہے ۔ اس کا بنیادی پیغام یہی ہے کہ بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدہ کی معطلی اور مذاکرات سے انکار کی صورت حال جنگ کو دعوت

Read more

چائلڈ میرج اور چائلڈ لیبر قوانین کا آغاز کب اور کہاں ہوا

دس برس پہلے کی بات ہے چائلڈ میرج کے خلاف ایک ایڈووکیسی ایونٹ میں تقریر کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کی ایک خاتون ایم پی اے نے انکشاف کیا کہ وہ خود چائلڈ میرج کا شکار ہوئی تھیں۔ ان کا تعلق ایک امیر گھرانے سے تھا اور ظاہر ہے کہ وہ ایک امیر خاندان کی بہو بن کر جا رہی تھیں لیکن وہ اتنی خوف زدہ اور صدمے کی حالت میں تھیں کہ سارے راستے صرف خودکشی کے علاوہ کچھ نہ

Read more

کیوں نہ بیٹیوں کی پیدائش پر پابندی لگا دی جائے؟

اردو ادب کی عہد ساز شخصیت قرۃ العین حیدر اور اُن کا لکھا ہوا شاہکار ناول ’اگلے جنم موہے بِٹیا نہ کیجو‘ دونوں ہی آج بہت یاد آ رہے ہیں۔ انہوں نے برسوں پہلے آج کے حالات کو بھانپ لیا تھا اور خواتین کے درد اور خیال کو لفظوں میں ایسا پرویا کہ ہر دور کی عورت کی ترجمانی ہونے لگی۔ اُن کا یہ ناول صدیوں سے بیٹیوں کے دل کی کسک، ان کی آرزوؤں کے کچلے جانے اور معاشرتی

Read more

تحریک انصاف کا سرپرست اعلیٰ اور اسٹیبلشمنٹ سے نظر التفات کی درخواست

تحریک انصاف کے بانی سے سرپرست اعلیٰ بننے والے عمران خان نے ایکس پر ایک پیغام میں ملک کو درپیش مسائل کی درست نشاندہی کی ہے لیکن اس کے ساتھ ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ انہیں قومی مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ وہ صرف اسی صورت میں تعاون کریں گے اگر اسٹیبلشمنٹ ان سے بات کرے اور ان کے سیاسی مطالبے مان لیے جائیں۔ عمران خان کا

Read more

جدید سائنسی معاشروں میں دینی جماعتوں کا مستقبل؟

اس امر میں کوئی شبہ باقی نہیں رہا کہ ہماری مملکت کی ساخت، معیشت و سیاست کی حرکیات اور سماج کی ہیت بدل گئی یعنی ہمارا اجتماعی شعور روایتی طرز تمدن کو پیچھے چھوڑ کر ڈیجیٹل عہد کی نئی وسعتوں میں داخل ہو گیا، ٹیکنالوجی کی ترقی نے جنگ اور فن حکمرانی کو اتنا پیچیدہ بنا دیا کہ اقوام عالم کے مابین تعلقات کی نوعیت کے تعین کے علاوہ جمہوریت، آمریت اور استبدادیت کے مابین خط امتیاز کھنچنا دشوار ہو

Read more

فتح کے بعد کا امتحان: جنگ، امن اور سیاسی استحکام

اللہ تعالی کے فضل و کرم سے پاکستان اپنے ازلی اور دیرینہ دشمن ہندوستان سے حالیہ مختصر لیکن شدید جنگ میں فتح یاب ہوا ہے۔ یہ ایک شاندار کامیابی تھی جس میں پاکستان کی مسلح افواج نے شجاعت، بہادری، بہتر جنگی حکمت عملی اور پیشہ ورانہ مہارت بالخصوص ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا بھرپور اور موثر استعمال کیا۔ یہاں یہ بات بہت حوصلہ افزا اور خوش آئند ہے کہ آپریشن بنیان المرصوص کے دوران پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ شانہ

Read more

نئے صحافی کیا پڑھیں

بہت سے نوجوان یہ خواہش رکھتے ہیں کہ وہ ایک نام ور صحافی بنیں اور نام کے ساتھ بہت سارے پیسے بھی کمائیں۔ اس سلسلے میں وہ مدد اور تعاون کی درخواست بھی کرتے ہیں اور اپنی تحریریں بھی ارسال کرتے ہیں۔ یہاں میں اپنی چند گزارشات نئے صحافیوں کی خدمت میں پیش کرنا چاہوں گا۔ ایک اچھے صحافی یا میڈیا میں کام کرنے والے کسی بھی کارکن کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ وہ خود اخبارات پڑھنے کی

Read more

(3) جون 1947 ء کا تاریخ ساز اجلاس: تقسیم ہند کے 78 برس

برصغیر پاک و ہند میں مسلمانوں نے ایک ہزار سال تک حکومت کی، 712 ء میں سندھ میں محمد بن قاسم کی آمد کے ساتھ ہی مسلم حکمرانی کا آغاز ہو گیا جس کا اختتام 4 مئی 1799 ء کو سرنگاپٹم میں شیر میسور سلطان فتح علی ٹیپو کی شہادت کے بعد ہو گیا جب انگریزوں کے خلاف مزاحمت کرنے والی آخری تلوار بھی ٹوٹ گئی تھی۔ قائد اعظم نے تشکیل پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ پاکستان

Read more

سندھ طاس معاہدہ اور جنوبی ایشیا کا امن

سندھ طاس / دریائے سندھ کے پانی کا معاہدہ (IWT) ، جو 1960 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان عالمی بینک کی ثالثی سے ہوا، طویل عرصے سے ہائیڈرو ڈپلومیسی / پانی والی سفارت کاری کی ایک بڑی کامیابی کے طور پر سراہا جاتا رہا ہے۔ سندھ، ماحولیات اور ڈیلٹا اگرچہ اس کے متاثرین ہیں۔ معاہدے کے تحت بھارت کو مشرقی دریاؤں (ستلج، راوی، اور بیاس) کے لامحدود استعمال کا حق ملا اور پاکستان کو مغربی دریاؤں (سندھ، جہلم، اور

Read more

لورالائی کی ثقافت اور ماحولیاتی تبدیلی

لورالائی، جو جنوبی بلوچستان کے نیم پہاڑی اور نیم میدانی علاقے میں واقع ہے، محض ایک جغرافیائی خطہ نہیں بلکہ ایک مکمل تمدنی اور ثقافتی اکائی ہے، جو نسلوں سے زرعی معیشت، چراگاہی زندگی، آبادی کی سادہ طرزِ حیات، مقامی اقدار، اور قدرتی وسائل پر انحصار کے گرد گھومتی رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب قدرتی ماحول میں تبدیلی واقع ہوئی، بارشوں کی مقدار میں کمی آئی، چشمے سوکھنے لگے اور کاریزات بند ہونے لگے، تو اس کے اثرات

Read more

لیاری۔ مارا ماری سے کانا یاری تک

ملک کے ناخداؤں نے لیاری میں دانستہ خون ریزی برپا کی۔ جب ایک ہی دسترخوان پر کھانا کھانے والے ساتھیوں میں ایسے اختلافات پیدا کیے گئے کہ بچھے ہوئے دسترخوان پر ہی دوست کے ہاتھوں دوست قتل ہوئے اور پھر دوستی سے دشمنی کی داستان نسل در نسل چلتی چلی گئی۔ جی ہاں بالکل گینگ آف واسع پور کی طرح لیاری کی گینگ وار بھی ایک ایسی ہی فلمی کہانی لگتی ہے لیکن یہ کوئی فلمی کہانی نہیں بلکہ رونگٹے

Read more

بچپن کی شادی، اسلامی نظریاتی کونسل اور صدر پاکستان

29 مئی کی رات صدر پاکستان جناب آصف علی زرداری نے ”اسلام آباد دارالحکومتی علاقہ امتناع عقد بندی اطفال بل“ 2025 کی منظوری دے کر اسے قانون کا درجہ دے دیا ہے جو فی الفور اسلام آباد دارالحکومتی علاقہ میں نافذ العمل ہو گا۔ یہ بل رکن قومی اسمبلی محترمہ شرمیلا فاروقی صاحبہ نے ایوانِ زیریں میں پیش کیا تھا جو 16 مئی کو قومی اسمبلی سے منظور ہوا۔ بعد ازاں محترمہ شیری رحمان صاحبہ نے اسے ایوانِ بالا میں

Read more

عمران خان کا عسکری رومانس

مقتدرہ نے عمران خان کو اقتدار کے جھولے جھلائے، اقتدار سے محروم کرایا اور پھر انہوں نے ہی پابند سلاسل کرایا۔ سیاسی اور غیر سیاسی مقدموں کی بوچھاڑ کر دی۔ پی ٹی آئی کے خلاف ریاستی کریک ڈاؤن مقتدرہ کی پشت پناہی کا شاخسانہ ٹھہرا۔ مگر خان کے عسکری رومانس کا رنگ پھیکا پڑنے کا نام نہیں لے رہا۔ چاہے یہ رومانس یک طرفہ کیوں نہ رہ گیا ہو۔ خان ڈٹا ہوا ہے کہ جس نے درد دیا وہی درد

Read more

کینیا کا مشہور ناول نگار نگوگی واتھیونگو

بیرونِ ملک مقیم میرے بھائیوں سے بھی بڑھ کر ایک دوست بخوبی جانتے ہیں کہ پاکستان میں رہتے ہوئے بھارتی اخبارات تک رسائی بہت مشکل ہے۔ میری پیشہ وارانہ ضرورتوں کا احساس کرتے ہوئے وہ لمحہ بہ لمحہ واٹس ایپ کے ذریعے بھارت کی تازہ ترین خبروں سے آگاہ رکھتے ہیں اور ان ہی کی بدولت گزری جمعرات کی سہ پہر مجھے اطلاع ملی کہ بھارتی سینا کے پتی یوپی اور مدھیہ پردیش کی سرحد پر واقع ایک پہاڑی مقام

Read more

باکسر عالیہ سومرو۔ لیاری سے ابھرتی امید کی کرن

پاکستان میں فٹ بال اور باکسنگ جیسے کھیلوں کو نظر انداز کیا جانا، خاص طور پر سندھ اور بلوچستان جیسے چھوٹے صوبوں میں، اور کرکٹ میں ان خطوں کی کم نمائندگی محض اتفاقی نہیں بلکہ سیاسی اور انتظامی مسائل بلکہ کہا جائے تو کسی حد تک تعصب کی وجہ سے بھی ہے۔ کرکٹ اپنی ثقافتی اہمیت، تاریخی کامیابی اور تجارتی اپیل کی وجہ سے پاکستان کے کھیلوں کے منظر نامے پر حاوی ہے، خاص طور پر پاکستان سپر لیگ کے

Read more

ایٹمی دھماکوں میں ڈاکٹر قدیر خان کا کردار ۔۔۔ نذیر ناجی کے تاریخی انکشافات

ستائیس برس قبل 28 مئی 1998 کو پاکستان نے چاغی کے پہاڑوں میں ایٹمی دھماکے کئے تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر قدیر خان کو بوجوہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کا بانی اور ہیرو قرار دیا گیا۔ ٹھیک پندرہ برس بعد مئی 2013 میں ملک کے معروف صحافی نذیر ناجی مرحوم نے ان دھماکوں میں ڈاکٹر قدیر خان کے کردار کا پول کھول دیا۔ واضح رہے کہ 1998 میں نذیر ناجی وزیر اعظم نواز شریف کے اندرونی حلقے کا حصہ تھے

Read more

کیا بیرونی جنگ اندر لڑی جا سکتی ہے

اٹھارہ انچ کی پائپ لائن میں پاکستان کے شمال اور مشرق میں ایک ہزار کلومیٹر تک گیس پہنچ جاتی ہے، مگر چھ انچ کی پائپ لائن میں ستر کلومیٹر تک تہتر سالوں میں پانی نہیں پہنچ پاتا۔ اسی طرح تین ہزار فٹ نیچے سے کنویں کھود کر گیس نکالی جا رہی ہے، مگر تین سو فٹ نیچے سے پانی نہیں نکال پاتے۔ ڈیرہ بگٹی اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں موسم گرما کے آغاز میں پانی کی قلت شدت

Read more

شناخت کے دھاگے، قوم کے ستون: سندھ کی لازوال میراث

اجرک کے شوخ رنگ اور سندھی ٹوپی کی پیچیدہ دست کاری محض روایتی لباس سے کہیں بڑھ کر ہیں۔ یہ وادی سندھ کی تہذیب کی جیتی جاگتی تاریخ ہیں، ایک ایسی شناخت سے ٹھوس روابط جو اس سرزمین پر ہزاروں سالوں سے پروان چڑھی ہے۔ یہ علامات، جو سندھ کی مقامی ہیں اور بلوچستان نیز جنوبی پنجاب کے سرائیکی بیلٹ میں بھی (مختلف رنگوں اور ڈیزائنوں کے امتزاج کے ساتھ) قدر کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہیں، ایک ایسے ثقافتی

Read more

خطۂ لاہور سے رخصتی

یہ ان دنوں کی بات ہے جب آتش جوان تھا۔ ایجوکیشن کالج لاہور سے ابھی فارغ ہوئے ہی تھے اور نیا علی گڑھ پبلک سکول مانگا منڈی میں بطور سائنس ٹیچر جاب کر رہے تھے جو کہ ایک اقامتی ادارہ تھا اور ہماری رہائش بھی یہیں ہوسٹل میں تھی۔ ایک شام والی بال کھیل کر کمرے میں واپس آئے تو وہاں پر ارشد کو موجود پایا۔ دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ محکمہ تعلیم پنجاب نے ہماری تعلیمی قابلیت اور

Read more

یومِ تکبیر اور ایٹمی پاکستان: کون ہے اصل ہیرو؟

28 مئی 1998۔ ایک ایسا دن جب دنیا کو اندازہ ہوا کہ پاکستان اب محض نظریاتی ریاست نہیں، بلکہ ایک ایٹمی طاقت بھی ہے۔ یہ صرف یومِ تکبیر نہیں، یومِ توقیر بھی تھا۔ دنیا بھر کے ٹی وی چینلز پر دھماکوں کی گونج، بھارت کی بوکھلاہٹ، اور پاکستانیوں کی آنکھوں میں چمک۔ ایک خواب تھا جو پورا ہوا۔ مگر سوال یہ ہے : یہ خواب کس نے دیکھا اور کس نے ایک طویل جدوجہد، اس پر انتھک محنت کی؟ یہ

Read more

’گولی‘ میں دم ہوتا تو مودی الفاظ کے نشتر نہ چلاتے

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انتہائی پُراشتعال، انسانیت سوز اور کسی بھی بڑے لیڈر کے مرتبے و مقام سے گری ہوئی تقریر کی ہے۔ انہوں نے پاکستانی عوام کو تشدد پر اکسایا اور انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’سکھ چین کی زندگی جیو، روٹی کھاؤ، ورنہ میری گولی تو ہے ہی‘۔ یہ ہتک آمیز اور سفارتی آداب سے گری ہوئی باتیں، ایک ایسے موقع پر کی جا رہی ہیں جب

Read more

کامریڈ چودھری فتح محمد کی پانچویں برسی

کامریڈ چودھری فتح محمد ایک انقلابی سیاسی رہنما، کسان تحریک کے بانی اراکین میں سے ایک اور پاکستان کے محکوم طبقات کے حقوق کے لئے زندگی بھر جدوجہد کرنے والے سپاہی تھے، جو پیر، 25 مئی 2020 کی صبح انتقال کر گئے۔ چودھری فتح محمد 16 مئی 1923 کو ضلع جالندھر کے نزدیک ایک چھوٹے سے گاؤں ”چاہڑکے“ میں نچلے متوسط طبقے کے گھرانے میں پیدا ہوئے۔ بی اے کے امتحان کے بعد انہوں نے برطانوی فوج میں کیڈٹ افسر

Read more

خیبر پختونخوا میں گورننس کا بحران

ہماری مملکت اس وقت سماجی، معاشی اور سیاسی ٹرانسفارمیشن کے جس نازک عمل سے گزر رہی ہے، اس میں فرد اور ریاست کے مابین باہمی اعتماد کے مضبوط رشتوں کے علاوہ قومی سطح کی مربوط سوچ اور ایسے کلیئر بیانیہ کی ضرورت تھی جو افراد کی شخصی آرزوؤں اور اجتماعی ذمہ داریوں میں مطابقت پیدا کر کے اُن کے کردار کو قومی بہبود کے مطابق بناتا لاریب یہ ایسی مربوط مساعی ہوتی جو وفاق کی چاروں اکائیوں کے مابین بامعنی

Read more

فتنہ الخوارج سے فتنہ الہندوستان تک

فتنہ الخوارج کے بعد فتنہ الہندوستان کی دریافت سے افواج پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ایک نئے ایجنڈے اور عزم کا اظہار کیا ہے۔ چند روز پہلے بھارتی جارحیت کے خلاف کامیابی کے بعد پاکستانی ریاست نے دفاعی پوزیشن سے جارحانہ طرز عمل اختیار کیا ہوا ہے۔ ایک طرف ملک میں دہشت گردی میں ملوث تمام بھارتی پراکسیز کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے تو دوسری طرف بظاہر بنیادی حقوق کی مہم چلانے والے گروہوں کو مشکوک

Read more

پاک بھارت بات چیت، وقت کی اہم ترین ضرورت

حکومت پاکستان اور پاک فوج نے گزشتہ روز خضدار میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری بھارت پر عائد کی ہے اور کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کی دیگر کارروائیوں کی طرح یہ خود کش دھماکہ بھی بھارتی اشارے پر فتنہ الہندوستان نے کیا تھا۔ اس سے پہلے پاک فوج کی 270 ویں کور کمانڈر کانفرنس نے دہشت گردی میں ملوث تمام بھارتی پراکسی گروہوں سے نمٹنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔ آج آئی ایس پی آر کے

Read more

اعداد و شمار کبھی جھوٹ نہیں بولتے۔ یا شاید بولتے ہیں؟

گزرے کل سینٹ کی ایک قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینٹر ایمل ولی خان اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین کے درمیان کچھ تلخ کلامی ہوئی۔ میرے خیال مین تلخ کلامی کی وجہ سینیٹر صاحب پر ذاتی نوعیت کے حملے سے زیادہ سینیٹر صاحب کی طرف سے اجتماعی نوعیت کے مسئلے کو اجاگر کرنا تھا۔ جس کے لئے ان کی تعریف لازماً بنتی ہے۔ یہ مسئلہ ہے انٹرنیٹ تک رسائی کے اعداد و شمار میں ہیرا پھیری کا۔ پاکستان

Read more

افسانہ ”بلا عنوان“ پر ایک سرسری نظر

  بلوچستان میں افسانوی ادب اپنے جغرافیے، سماج اور آب و ہوا سے مکمل ہم مزاج اور مماثل ہونے کی وجہ سے ہم عصر ادب میں ایک نمایاں مقام رکھتا ہے۔ کثیر اللسانی ہونے کے باوجود اس خطے نے نہ صرف مقامی ادب میں اپنی مقامیت کو محفوظ کیا ہے، بلکہ اردو ادب میں بھی بلوچستانیت کو قومی سطح پر خوب متعارف کرایا ہے۔ بلوچستانیت کی اس مہم میں ڈاکٹر ضیاء الرحمن ایک بڑا معتبر نام ہے، اور ان کے

Read more

ڈاکٹر آدم نئیر: سرائیکی خطے کا گمشدہ ماہرِ انسانیات و موسیقی اور ہماری علمی بے حسی

جنوبی پنجاب کے دیہات میں گونجنے والے لوک گیت، چولستان کے صحرا میں بکھری داستانیں، اور سرائیکی خطے کی صوفیانہ روایات۔ یہ سب کچھ اگر آج تک زندہ ہے، تو اس میں ڈاکٹر آدم نئیر جیسے گمشدہ محققین کا خونِ جگر شامل ہے۔ مگر افسوس، ہم نے اپنے ہی مورخ کو فراموش کر دیا۔ جنوبی پنجاب کی ثقافت، موسیقی اور روایات پر جب بھی تحقیق کی بات ہوتی ہے تو چند نام ہی سامنے آتے ہیں۔ لیکن ایک ایسا محقق

Read more

امن یا جنگ: فیصلہ بھارت کو کرنا ہے!

پاک بھارت تنازعہ کے حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف کا ایک بیان اور پاک فوج کے تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا بی بی سی کو انٹرویو معاملہ کے کئی پہلوؤں کی نشاندہی کرتا ہے۔ ان دونوں کی باتوں میں پاکستان کی طرف سے امن کی خواہش اور بھارت کی غیر ضروری خودپسندی کا حوالہ مو جود ہے۔ اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنا یہ دعویٰ دہرایا ہے کہ

Read more

افغانی”کام کا بندہ” ابراہیم صدر

چند دن قبل برطانوی نشریاتی ادارے(بی بی سی) کی ویب سائٹ پر ایک خبر چھپی تھی۔ اس کی سرخی میں دعویٰ تھا کہ افغانستان کے ’’امیر المومنین‘‘ کے ایک ’’قریبی شخص‘‘ نے بھارت کا خفیہ دورہ کیا ہے۔ سنسنی خیز سرخی کے باوجود میں یہ خبر پڑھنے کو مائل نہ ہوا۔ پاکستان کی بھارت کے ساتھ جنگی جھڑپیں ان دنوں سنگین سے سنگین تر ہو رہی تھیں۔ سنسنی خیز خبروں سے لطف اٹھانے کی مہلت میسر نہ تھی۔ مذکورہ خبر

Read more

نیا پاکستان: ایسی چنگاری بھی یارب اپنے خاکستر میں تھی

جنوبی ایشیا کی صف بندی الٹ گئی۔ اب ایک نیا جنوبی ایشیا اور ایک نیا پاکستان ہے۔ چند گھنٹوں میں اللہ نے ایسا کرم کیا کہ ساری عمر اس کا شکر ادا کرتے گزر جائے تو کم ہے، ”فبای الاءربکما تکزبان“ تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے۔ پاکستان کی افواج نے جس طرح دشمن پر وار کیا، اس نے جنگوں کے مروجہ نصاب بدل ڈالے۔ وار کورسز میں اب پاکستان کا جوابی نصاب بھی پڑھایا

Read more

افغان، بھارت روابط! بھارت کی نئی جنگی حکمتِ عملی؟

6 اور 7 مئی کی درمیانی رات سے 10مئی کی دوپہر تک جنگی جھڑپیں تو بھارت اور پاکستان کے مابین جاری رہیں۔ میری تمام تر توجہ کا  مرکز لیکن امریکی صدر ٹرمپ رہا۔ 7 مئی کے روز اسے جب پاکستان کے تین اہم شہروں میں واقع مساجد اور مدارس پر میزائل حملوں کی خبر ملی تو کیمروں کے روبرو کندھا  اچکاتے ہوئے موصوف نے کمال بے اعتنائی سے اس خیال کا اظہار کیا کہ مذکورہ حملوں کے ذریعے بھارت نے

Read more

ریاستی جبر اور گلگت بلتستان کی مزاحمتی سیاست

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے معروف ماہر امراضِ قلب ڈاکٹر اعجاز ایوب میرے پرانے دوست اور کامریڈ ہیں۔ حال ہی میں ریاستی اداروں نے ان پر بے بنیاد مقدمات قائم کیے، جن کا مقصد صرف یہ ہے کہ وہ علاقے میں صحت کے بگڑتے ہوئے حالات پر آواز اٹھانے سے باز رہیں۔ گزشتہ شب ڈاکٹر اعجاز نے مجھے ایک پیغام کے ذریعے اطلاع دی کہ تین روز قبل گلگت بلتستان کی مقبول سیاسی تنظیم، عوامی ایکشن کمیٹی، کے پانچ

Read more

جنگ کا شوق اور طوفاں سے آشنائی

پاک و ہند کے درمیان حالیہ چار روزہ جنگ 10 مئی کو بند ہو گئی۔ یہ جنگ یک دم کیوں ختم ہو گئی؟ اس بارے میں تجزیہ کار حلقوں میں تین آراء گردش کر رہی ہیں : پہلی رائے یہ ہے کہ امریکہ بہادر اس وقت تک جنگ میں نہیں کُودا تھا جب تک ہندوستان، پاکستان پر دہشت گردوں کی پشت پناہی کا الزام لگا کر دھمکیاں دے رہا تھا۔ پھر ہندوستان نے پاکستان پر میزائلوں سے حملہ کر دیا۔

Read more

یومِ تشکر: قومی یکجہتی کا وقت

گزشتہ روز یعنی جمعہ کے دن پوری قوم نے یومِ تشکر منایا اور اللہ رب العزت کا شکر ادا کیا کہ اس نے ہمارے بازوؤں میں اتنی قوت و طاقت رکھی ہے کہ ہم نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ ایک جانب تو مودی سرکار اپنی بری طرح ناکامی کی وجہ سے امریکی سہارا لے کر فی الحال پاکستان کے معاملے پر سیز فائر کروا چکی ہے مگر دوسری طرف وہ کسی اور موقع کی تاک لگائے بیٹھے

Read more

ماحولیاتی بحران اور پاکستان کا مستقبل

دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی ایک ایسا سنگین مسئلہ بن چکی ہے جس نے انسانی زندگی کے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے۔ یہ تبدیلی محض درجہ حرارت میں اضافہ تک محدود نہیں بلکہ اس کے اثرات زراعت، پانی کی دستیابی، انسانی صحت، معیشت اور قومی سلامتی تک پہنچ چکے ہیں۔ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک ان اثرات کا سب سے زیادہ شکار ہیں حالانکہ ان کا عالمی کاربن کے اخراج میں حصہ بہت کم ہے۔ قدرتی وسائل پر انحصار

Read more

طاقت کا توازن بدل گیا، بھارت پاکستان کو کم تر نہ سمجھے

(یہ پاک بھارت تنازعہ پر ناروے کے اخبار روزنامہ آفتن پوستن میں 15 مئی کو شائع ہونے والے مضمون کا اردو ترجمہ ہے ) گزشتہ ہفتے امریکہ نے شاید ایٹمی ہتھیاروں سے لیس انڈیا اور پاکستان کے درمیان سنگین تصادم کو روکا ہے۔ انڈیا اور پاکستان اپنی خود مختاری کے 77 سالوں میں چار بڑی جنگیں لڑ چکے ہیں۔ حال ہی میں ہونے والی لڑائی بے قابو ہو سکتی تھی۔ دونوں ملکوں کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں اور وہ کہتے

Read more

بھارتی شکست نے مغرب کو لرزہ دیا

  پاکستان اور بھارت کے مابین چار روز تک جاری رہنے والی اُس مختصر ترین جنگ کا عالمی طاقتوں نے فی الحال بارہ دنوں کے لئے سیز فائر کرا دیا، جس نے جنوبی ایشیا کی تزویری حرکیات کو بدلنے کے علاوہ عالمی سطح پہ طاقت کا پیراڈائم تبدیل کر دیا۔ چینی اسٹریٹیجک ماہر پروفیسر وکٹر ماؤ کہتے ہیں ”چین کو پاکستان اور پاکستانی فوج کا شکر گزار ہونا چاہیے جس نے دنیا پر چینی دفاعی ٹیکنالوجی کی دھاک بیٹھا کر

Read more

کرد عسکریت پسندوں نے ہتھیار ڈال دیے اور بلوچ لبریشن آرمی؟

کرد جنگجوؤں نے کئی دہائیوں سے جاری مسلح جدوجہد کا خاتمہ کیا۔ کردستان ورکرز پارٹی نے پیر کو اپنی مسلح جدوجہد کے خاتمے کا باضابطہ اعلان کیا۔ انھوں نے نے ریاست کے خلاف چار دہائیوں سے جاری بغاوت کے خاتمے کا اعلان کر کے دنیا کو حیران کر دیا۔ کردستان ورکرز پارٹی نامی عسکریت پسند گروپ کی بنیاد عبداللہ اوکلان نے 1970 کی دہائی کے آخر میں رکھی تھی۔ پارٹی نے 1984 میں ہتھیار اٹھائے، ترک سرزمین پر خونریز حملوں

Read more

بھارتی جارحیت کے بعد قومی سیاسی مکالمے کی ضرورت

وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کی طرف سے امن کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کو کسی نئی جنگ کے خلاف متنبہ کیا ہے۔ دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی طرف سے بھی مسلح افواج کے ساتھ اظہار یک جہتی کے اعلانات سامنے آئے ہیں۔ ایکس پر ایک پیغام نے عمران خان نے کہا ہے کہ ’میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ ملک بھی میرا، فوج بھی میری ہے‘ ۔ اپنے پیغام میں عمران خان نے

Read more

مودی کا چیلنج اور پاکستان کی راہِ استقامت: ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑی قوم

  جنوبی ایشیا اس وقت ایک بار پھر کشیدگی کے دہانے پر کھڑا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حالیہ تقریر، جو پہلگام دہشت گرد حملے کے بعد بھارت کی طرف سے کیے گئے ”آپریشن سندور“ کے تناظر میں دی گئی، ایک بار پھر خطے کو عدم استحکام کی طرف لے جا رہی ہے۔ مودی کا لب و لہجہ نہ صرف اشتعال انگیز تھا بلکہ ایک کھلا پیغام بھی کہ بھارت کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔ انہوں نے

Read more

مظلوم کی مُذمت

  وقت بنا پوچھے اپنے ایک مخصوص دائرے میں گردش کرتا ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے کہیں خوبصورت یادیں تو کہیں افسوس اور نہ ختم ہونے والی حقیقتیں چھوڑ جاتا ہے۔ تاریخ کے گرد و غُبار میں آپ جس سمت کا راستہ اپنائیں ہر قدم پر آپ مختلف اشخاص کی عجیب و غریب داستانوں کا سامنا کریں گے۔ کہیں ریاستوں کے نشیب و فراز دیکھیں گے تو کہیں علم و ادب کے خوبصورت بادلوں کے سائے تلے ایک ٹھنڈک محسوس

Read more

جنگ کے بعد ؟

  پشتو میں ایک محاورہ ہے (چی غریگی آخر بہ او وریگی) یعنی بادل جب گرجتے ہیں آخر وہ برس ہی جاتے ہیں۔ پاکستان اور انڈیا کئی دہائیوں سے ایک دوسرے کے خلاف گرجتے رہے آخر کار برس بھی گئے۔ لیکن مقام شکر ہے کہ یہ برسنا بقدر ضرورت تھا۔ اس تین روزہ مختصر مگر پاکستان کے لئے کامیاب جنگ کے بعد کون کس پوزیشن میں ہے اور کس کو کیا کرنا چاہیے آئیے اس کا جائزہ لیتے ہیں۔ 1۔

Read more

کچھ ہم عصر جنگی دُکھڑے

  جنگیں سب سے پہلے اندر کے دشمن بے نقاب کرتی ہیں۔ کشیدگی بخیر، ہر دھڑے کے موجودہ حالات میں اپنے اپنے دکھڑے دیکھے جا سکتے ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں۔ بلوچستانی دکھڑے : مدت سے پنجابی ہمارا حق کھاتے آ رہے ہیں۔ اس جنگی صورت حال نے اب مزید واضح کر دیا ہے کہ پنجاب ہمارے حصے کے میزائل اور ڈرون تک کھا رہا ہے۔ پختون دکھڑے : صدیوں سے ہمارے بزرگ جب بھی اس خطے میں آئے تو کبھی

Read more