تحریک انصاف کے اراکین پروٹوکول نہیں چھوڑنا چاہتے: شہباز گل


وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ پروٹوکول کلچر کو ختم کیا جائے، لیکن میں اعتراف کرتا ہوں کہ ہماری جماعت کے کارکنان بھی پروٹوکول نہیں چھوڑنا چاہتے۔ وزیراعظم کے پروٹوکول میں کمی کے حکم پر معاون خصوصی شہباز گل کا ردعمل سامنے آ گیا- تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ اگرچہ پروٹوکول کے کلچر کے ختم ہونے سے عوام کو سہولت ملے گی، لیکن میں اس بات کا اعتراف کرتا ہوں کے دوسری سیاسی جماعتوں کے طرح ہماری جماعت تحریک انصاف کے اراکین بھی پروٹوکول نہیں چھوڑنا چاہتے۔ انہوں نے کہا ہمیں دوسری جماعتوں کیلئے ایک مثال بننا ہو گا۔

وزیراعظم عمران خان ملک میں سادگی کے کلچر کو پروموٹ کرنا چاہتے ہیں اور عوام کے ٹیکس ضائع ہونے سے بچانا چاہتے ہیں- انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق تحریک انصاف کے تمام اراکین، وزرا اور گورنر پروٹوکول میں کمی کریں گے- واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پروٹوکول کے کلچر کے خاتمے کے فیصلے پر گلگت بلتستان حکومت نے بھی پروٹوکول پر پابندی عائد کردی ہے۔

Facebook Comments HS