کراچی میں کچرا کنڈی سے ملنے والی لڑکی کی مسخ شدہ لاش کی شناخت ہو گئی


کراچی کے علاقے قائد آباد میں دو ہفتے قبل کچرا کنڈی سے ایک لڑکی کی لاش برآمد ہوئی تھی جس کی شناخت بالآخر کر لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس 25 سالہ لڑکی کی شناخت مریم عباس کے نام سے ہوئی ہے، جسے اس کے شوہر نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر قتل کیا اور اس کی لاش کو مسخ کر کے کچرا کنڈی میں پھینک دیا تاکہ اس کی شناخت نہ ہو سکے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے مقتولہ کے شوہر قلب عباس اور اس کے دوستوں بختیار اور عبدالصمد کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ مقتولہ کو ایک ٹیکسی ڈرائیور نے اغوا کر کے 60 ہزار روپے میں فاطمہ نامی ایک خاتون کے ہاتھ فروخت کر دیا تھا۔ فاطمہ نے مقتولہ کی شادی اپنے بیٹے قلب عباس سے کر دی تھی جواسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور اپنے دوستوں کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرنے پر مجبور کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق مزاحمت کرنے پر ملزمان نے لڑکی کو قتل کرکے تیز دھار آلے سے اس کا چہرہ مسخ کر نے کے بعد اس پر تیزاب ڈال کر جلا دیا۔ مقتولہ کے لواحقین کی تلاش جاری ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments