پاکستان دنیا کا چوتھا بدترین پاسپورٹ: گورنر پنجاب کے مطابق پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر رہا ہے


یہ ہے نیا پاکستان! الحمد للہ دنیا میں پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر رہا ہے، پاکستانی پاسپورٹ دنیا کا چوتھا بدترین پاسپورٹ قرار دیے جانے پر گورنر پنجاب نے مضحکہ خیز ردعمل دیا ہے- تفصیلات کےمطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے فیس بک پر اپنی پوسٹ میں ایک مقامی ویب سائٹ کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ الحمد للہ دنیا میں پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر رہا ہے، یہ ہے نیا پاکستان- گورنر پنجاب نے خبرٹھیک سے پڑھی نہیں تھی، جس میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پاکستانی پاسپورٹ کا شمار دنیا کے بدترین پاسپورٹس میں کیا گیا ہے-

تاہم اس پوسٹ میں بڑی غلطی کی نشاندہی ہونے کے بعد گورنر پنجاب نے اپنے پیچ سے یہ پوسٹ فوری طور پر ہٹا دی- اس پوسٹ کا سکرین شاٹ اب بھی دیکھا جا سکتا ہے-

واضح رہے کہ دنیا بھر کے پاسپورٹ پر نظر رکھنے والے بین الاقوامی ادارے ہینلے نے 199 ممالک کے پاسپورٹ کی نئی درجہ بندی کی فہرست جاری کی گئی ہے، جس میں پاکستانی پاسپورٹ نو درجے تنزلی کے بعد 104 سے 113 ویں نمبر پر آ گیا۔ فہرست کے مطابق جاپان نے ایک مرتبہ پھر دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ ہونے کا اعزاز نرقرار رکھا، جاپانی پاسپورٹ کے حامل افراد کو دنیا بھر میں 193 ممالک میں بغیر ویزا جانے یا ویزا آن ارائیول کی اجازت ہے۔

فہرست کے مطابق سنگاپور دوسرے، جرمنی، جنوبی کوریا تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ فہرست میں چوتھا نمبر اٹلی، فن لینڈ، اسپین اور لکسمبرگ کا ہے، آسٹریا، ڈنمارک پانچویں، فرانس، آئرلینڈ، نیدر لینڈ، پرتگال، سوئیڈن چھٹے، جب کہ بیلجیئم، نیوزی لینڈ، سوئٹزرلینڈ، برطانیہ، امریکا ساتویں نمبر پر ہیں۔ ناروے، یونان، مالٹا اور جمہوریہ چیک آٹھویں جب کہ کینیڈا اور آسٹریلیا نویں اور دسویں نمبر پر ہنگری موجود ہے۔

گزشتہ فہرست میں لتھوانیا، پولینڈ اور سلوواکیا دسویں نمبر پر تھے جب کہ حالیہ فہرست میں انہیں ایک درجے تنزلی کے بعد گیارویں پوزیشن دی گئی ہے۔ درجہ بندی کے اعتبار سے پاکستانی پاسپورٹ 104 ویں نمبر سے 9 درجے تنزلی کے بعد 113 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، گزشتہ سال جاری ہونے والی فہرست میں پاکستان کا نمبر 104 تھا، انڈیکس میں پاکستان کے بعد شام، عراق اور افغانستان کے نام شامل ہیں۔ پاسپورٹ کی درجہ بندی کے اعتبار سے شہریوں کو مختلف ممالک میں بغیر ویزا یا آن ارائیول ویزا کی سہولت حاصل ہوتی ہے، پاکستانی پاسپورٹ کے حامل شہریوں کو بغیر ویزا کے صرف 32 ممالک میں جانے کی اجازت ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments