نایاب قتل کی رات دوستوں کے ساتھ دعوت پر گئی تھی۔۔۔ ماڈل کے قتل کی تفتیش میں اہم انکشافات


لاہور کے علاقے ڈیفنس بی فیز 5 میں قتل ہونے والی ماڈل نایاب علی کے قتل کی تفتیش میں مزید اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ماڈل قتل کی رات اپنے دوستوں کے ساتھ دعوت پر گئی اور پارٹی میں مقتولہ ماڈل کا کچھ دوستوں سے جھگڑا ہو گیا تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں گھر کے اندر قتل ہونے والی ماڈل نایاب کے قتل کی تفتیش کا سلسلہ ابھی جاری ہے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کی رات ماڈل نایاب جھگڑے کے بعد فارم ہاؤس سے واپس گھر آئی اور بھائی کو فون کیا جبکہ اسی رات مقتولہ کا سوتیلا بھائی اس سے ملنے بھی آیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نایاب سے جن دوستوں کا جھگڑا ہوا تھا، انہیں شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔

گزشتہ روز آنے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق نایاب کو گلا دبا کر قتل کیا گیا اور مقتولہ کی گردن پر زخم کے نشان بھی پائے گئے تھے۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے ڈیفنس بی میں گھر سے ماڈل کی برہنہ حالت میں لاش برآمد ہوئی تھی اور پولیس کے مطابق فیز فائیو میں 29 سالہ ماڈل خاتون کے گلا دبا کر قتل کیا گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments