طالبان نے ہتھیار ڈالنے والے 22 افغان کمانڈوز کو ہلاک کردیا: امریکی میڈیا


امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے افغان فوج کے ہتھیار ڈالنے والے 22 کمانڈوز کو ہلاک کر دیا۔ وسری جانب طالبان نے افغان کمانڈوز کو قتل کرنے کی تردید کی ہے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کےمطابق صوبے فاریاب کے ضلع دولت آباد میں 22 افغان کمانڈوزکے قتل کا واقعہ 16 جون کو پیش آیا، دولت آباد میں افغان فورسز اور طالبان کے درمیان لڑائی میں افغان کمانڈوز نے گولہ بارود ختم ہونے کےبعد سرینڈر کیا تھا۔ طالبان نے سرینڈر کرنے والے 22 افغان کمانڈوز کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

طالبان نے امریکی میڈیا سےگفتگو میں کہا کہ افغان کمانڈوز کے قتل کی وڈیو جعلی ہے، یہ افغان حکومت کا لوگوں کو سرینڈر کرنے سے باز رکھنے کیلئے پروپیگنڈا ہے۔

طالبان نے فاریاب سے 24 افغان کمانڈوز کو پکڑنے کا بھی دعویٰ کیا، تاہم افغان وزارت دفاع نے امریکی میڈیا سے گفتگو میں طالبان کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فاریاب میں کمانڈوز مارے گئے تھے۔

ریڈ کراس نے بھی 22 افغان کمانڈوز کی لاشیں برآمد ہونے کی تصدیق کی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments