ممتاز عالم دین اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین طالبان کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے


پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی، متاز عالم دین اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے کھل کر طالبان کی حمایت کر دی ہے۔

عامر لیاقت نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ “کیا عجب نکتہ ہے دانشورانِ قوم کا، افغان طالبان افغانستان میں مخالفین کے ساتھ برا سلوک کریں گے، یعنی طالبان سے حکومت چھین لیں، پہاڑوں میں دھکیل دیا جائے، ملا ضعیف کی بے عزتی کی جائے، لکھے پڑھے ملا عمر کو دہشت گرد قرار دے کر شہید کر دیا جائے، سب درست، بس طالبان کچھ نہ کریں۔”

واضح رہے کہ طالبان کے پہلے امیر ملا محمد عمر کو کسی نے شہید نہیں کیا بلکہ وہ طبعی موت مرے تھے۔ طالبان نے مسلسل دو سال تک ان کی موت کو چھپانے کے بعد ملا اختر منصور کی سربراہی کا اعلان کیا تھا۔ ملا اختر منصور ایران کے راستے پاکستان میں داخل ہوتے ہوئے ڈرون حملے میں مارے گئے تھے۔ اس وقت ملا ہبت اللہ طالبان کے امیر ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments