افغان سفیر کی بیٹی کو اغوا کرنے والے کیا تحریری پیغام چھوڑ کر گئے؟ صحافی مبشر زیدی کا دعویٰ


پاکستان میں افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل کی 26 سالہ صاحبزادی سلسلہ علی خیل کو بلیو ایریا سے اغوا کئے جانے اور پانچ گھنٹے کے بعد زخمی حالت میں تہذیب بیکری کے پاس سے ملنے کی خبر سامنے آئی ہے۔ اب ایک سینئر صحافی مبشر زیدی  نے واقعے کی مزید تفصیلات جاری کر دی ہیں ۔

مبشر زیدی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” افغان سفیر کی صاحبزادی کو اسلا م آباد بلیو ایریا سے اغوا کیا گیا جہاں وہ اپنے چھوٹے بھائی کیلئے تحفہ خریدنے کیلئے گئیں تھیں۔ پانچ گھنٹے کے بعد انہیں جب واپس چھوڑا گیا تو سلسلہ علی خیل کے ہاتھ اور پاﺅں بندھے ہوئے تھے، ان کے دوپٹے کے ساتھ ایک ٹیشو پیپر اور پچاس روپے کا نوٹ بندھا ہوا تھا جس پر لکھا تھا کہ ”اگلی باری تمہاری ہے“۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments