عید الاضحٰی کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو صدر بائیڈن اور خاتون اول کی مبارک باد


صدر جوبائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن (فائل ٖوٹو)
ویب ڈیسک — امریکی صدر جوبائیڈن نے مسلمان برادری کو عید الاضحی کے موقعے پر گرمجوشی سے مبارکباد پیش کی ہے اور اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ عید کے تہوار کی روایات اور حج کی رسومات اس بات کی یاد دہانی کرواتی ہیں کہ معاشرے کے کم خوش نصیب افراد کی ضروریات کا خیال رکھنا اہم ہے اور دنیا کے تمام ابراہیمی مذاہب کے تانے بانے مشترکہ ہیں۔

انہوں نے ٹویٹ میں اپنی اور خاتون اول جل بائیڈن کی طرف سے عید الاضحی منانے والوں کے لئے ایک محفوظ اور خوشیوں بھری عید منانےکے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

ادھر، امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان، جین ساکی نے کہا ہے کہ مساوات سے متعلق اسلام کی تعلیمات دراصل دنیا کے ابراہیمی مذاہب کے سلسلے کی ایک کڑی ہیں، جیسا کہ آج صدر جو بائیڈن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے۔

جین ساکی نے کہا کہ عید کی رسومات میں کم خوش نصیب لوگوں کی ضروریات کو دھیان میں رکھنے کی اہمیت پر زور دیا جاتا ہے، خاص طور پر موجودہ دور کے چیلنجوں کے دوران ایسا رویہ اپنانے کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ امریکہ کے ہزاروں مسلمان حج کی ادائیگی کا فریضہ بے چینی سے ادا کرنے کے منتظر ہیں۔

ساتھ ہی،انہوں نے کہا کہ امریکہ بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے، تاکہ کووڈ کی وبا کی صورت حال سے ٹھوس طریقے سے نمٹا جا سکے۔

دنیا کے کئی ملکوں کی طرح منگل کے روز امریکہ اور کینیڈا میں بھی عید منائی گئی۔

اس دن کی مناسبت سے متعدد مسلمانوں نے عید کی خصوصی نماز مساجد میں ادا کی۔ قربانی کی رسومات پوری کیں۔ جب کہ بعض افراد نے شام کے وقت اہل خانہ یا احباب کے ساتھ عید کی دعوت میں شرکت کی۔

وائس آف امریکہ

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

وائس آف امریکہ

”ہم سب“ اور ”وائس آف امریکہ“ کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے مطابق ”وائس آف امریکہ“ کی خبریں اور مضامین ”ہم سب“ پر شائع کیے جاتے ہیں۔

voa has 3331 posts and counting.See all posts by voa

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments