تیلگو سیریز ’پٹّا کدالو‘ شہرت پانے والی اداکارہ امالا پال نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
امالا پال (Amala Paul) ساوتھ کی مشہور اداکارہ ہیں۔ وہ چیلنجنگ رول کرنے میں یقین رکھتی ہیں۔ ان کی تیلگو سیریز ’پٹّا کدالو‘ حال ہی میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوئی تھی، جسے کافی پسند کیا گیا تھا۔ انہیں ساوتھ فلم انڈسٹری کی دیپیکا پادو کون کہا جاتا ہے۔ اپنی فلموں کے علاوہ امالا پال اس وقت اپنے مختلف فوٹو شوٹ کے سبب بھی لائم لائٹ میں ہیں۔
اداکارہ امالا پال (Amala Paul) ان دنوں اپنی ویب سیریز ’کُڑی ییدمیتھے Kudi Yedamaithe) ‘ کے باعث خبروں میں ہیں۔ اس سائنس فکشن کی ہدایت کاری مشہور کنڑ ڈائریکٹر پون کمار نے کی ہے۔
اس سیریز میں امالا پال شراب کی لت کی شکار ایک ایماندار پولیس افسر کا کردار نبھا رہی ہیں، جسے 16 جولائی کو او ٹی ٹی پر ریلیز کیا ہے۔ اس میں ان کے کام پر کافی بحث ہو رہی ہے۔
اس کے علاوہ ان کی کچھ بولڈ تصاویر بھی ناطرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر رہی ہیں۔ آف وہائٹ رنگ کی ڈیپ نیک ڈریس میں امالا پال کی یہ تصاویر بولڈ اور گلیمرس بھی لگ رہی ہیں۔
امالا پال نے تمل اور ملیالم فلموں سے اپنی اداکاری کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ حال ہی میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو لے کر بڑھ رہے کریز پر اداکارہ نے کہا تھا کہ یہ اچھی شروعات ہے۔
امالا پال (Amala Paul Instagram) کو انڈسٹری میں تقریباً 12 سال ہوچکے ہیں۔ آغاز میں بغیر بریک کے انہون نے کئی فلموں میں کام کیا۔ کئی اتار چڑھاو کا تجربہ کیا اور اپنی ایک جگہ بنائی۔
امالا پال نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اب میں ان کرداروں کو نبھانا چاہتی ہوں، جو مجھے چیلنج کرتی ہیں۔ امالا پال کا کہنا ہے، ’کُڑی یدمیتھے‘ نے مجھے ایک اچھا موقع دیا ہے ایسے رول کرنے کا۔ اس پولیس افسر کے کردار کو درگا کہا جاتا ہے، ایک ایسا کردار جو شراب کا عادی ہے اور ایماندار ہے، یہ ایک چیلنج سے پُر کردار ہے‘۔
اس کے ساتھ ہی امالا بالی ووڈ فلمساز مہیش بھٹ کی 1970 کے دہائی میں تیار کی گئی پریم کہانی کے سیکوئل میں بھی کام کر رہی ہیں۔ تمل اور تیلگو میں بن رہی فلم ’کیڈیور‘بھی جلد ہی مکمل ہو جائے گی۔








