راج کندرا نے ہمیں عریاں آڈیشن اور فحش فلموں میں کام کرنے کی پیش کش کی: نکتا فلورا سنگھ اور ساگریکا شونا کا انکشاف


راج کندرا کا پول کھولنے والی خواتین کی فہرست میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ماڈل نکتا فلورا سنگھ  نے الزام لگایا ہے کہ راج کندرا کے ہاٹ شاٹس ایپ کیلئے انہیں نیوڈ فوٹو شوٹ کا آفر ہوا تھا ۔

پورنوگرافی کیس میں گرفتار شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کے بارے میں مزید انکشافات ہو رہے ہیں ۔ راج کندرا کی گرفتاری کے بعد ماڈل اور اداکارہ ساگریکا شونا اور پونم پانڈے نے حیران کن انکشافات کئے تھے ۔ اب نکتا فلورا سنگھ نے بھی ان الزامات کی تصدیق کی ہے۔

نکتا فلورا سنگھ کا الزام ہے کہ راج کندرا نے انہیں نیوڈ فوٹو شوٹ کیلئے ہر دن 25 ہزار روپے کی رقم آفر کی گئی تھی ۔ نکتا فلورا نے راج کندرا پر ٹویٹ کے ذریعہ الزامات لگائے ہیں ۔ نکتا اپنے ٹویٹ میں لکھتی ہیں : مجھ سے 2020 میں امیش کامت کے ذریعہ راج کندرا کے ہاٹ شاٹس ایپ کیلئے نیوڈ فوٹوشوٹ کرنے کیلئے پوچھا گیا تھا، لیکن میں نے منع کر دیا۔ انہوں نے مجھے یومیہ 25 ہزار روپے کا آفر دیا تھا۔

اس کے ساتھ ہی نکتا نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ راج کندرا کے ہاٹ شاٹس ایپ کیلئے شوٹ کرنے کی وجہ سے جھارکھنڈ کی ایک خاتون کو اس نے شوہر نے طلاق دے دی تھی۔ اس سے پہلے ساگریکا شونا سمن نے راج کندرا پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ ان سے نیوڈ آڈیشن کی ڈیمانڈ کی گئی تھی ۔ پونم پانڈے اور شرلن چوپڑا پہلے ہی کہہ چکی ہیں کہ انہیں ایڈلٹ انڈسٹری میں لانے والے راج کندرا ہیں۔

ماڈل اور اداکارہ پونم پانڈے نے گزشتہ سال راج کندرا اور ان کے ساتھی سوربھ کشواہا کے خلاف بامبے ہائی کورٹ میں شکایت درج کی تھی ۔ پونم پانڈے نے راج کندرا پر سنگین الزامات لگائے تھے کہ راج کندرا اور ان کی کمپنی نے غیر قانونی طریقہ سے ان کے ویڈیوز اور تصویریں استعمال کی ہیں۔

poonam pandey

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments