مجھے میرے شوہر سے بچایا جائے، اس سے پہلے کہ اگلی نور مقدم بن جاﺅں: اکبر بگٹی کی بہو ویشاہ


’مجھے میرے شوہر سے بچایا جائے، اس سے پہلے اگلی نور مقدم بن جاﺅں‘ بااثر شخصیت کی اہلیہ میدان میں آگئیں، ویڈیو پیغام جاری کردیا

نواب اکبر بگٹی مرحوم کے بیٹے شاہ زوار کی بیوی ویشاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تحفظ کی دہائی دے دی۔ ویشاہ نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ”مجھے میرے شوہر سے بچا لو، اس سے پہلے کہ میں اگلی نور مقدم بن جاﺅں۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور شاہ زوار کو گرفتار نہیں کر رہا اور اس سے مجھے جان کا خطرہ لاحق ہے۔“

ویشاہ کا کہنا تھا کہ ”اب تک شاہ زوار کو مفرور قرار دے دیا جانا چاہیے تھا، مگر پاکستان میں طاقتور مردوں کے لیے ہی ایسی رعایتیں ہیں، طاقتور خواتین، جو اپنے حق کے لیے کھڑی ہو جائیں، انہیں بھی ایسی مراعات نہیں ملتی۔“

ویشاہ کے وکیل حسان نیازی نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے ویشاہ کی جان کو لاحق خطرے کے متعلق بتایا ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ ”ویشاہ ابوبکر کی زندگی خطرے میں ہے۔ میں نے ایف آئی اے ڈائریکٹرز کو ذاتی حیثیت میں بتایا ہے کہ شاہ زوار کو اگر ویشاہ کا ٹھکانہ معلوم ہو گیا تو وہ اسے قتل کروا دے گا۔ ہمیں ویشاہ کو اگلی نور بننے سے پہلے تحفظ دینا ہو گا۔

 

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments