خلیل الرحمٰن قمر کی حامد میر اور ماہرہ خان سمیت متعدد معروف شخصیات کے بارے میں نامناسب گفتگو

معروف ڈرامہ رائیٹر خلیل الرحمٰن قمر ماضی میں معروف خواتین اور اداکاراؤں کے حوالے سے نامناسب بیانات دینے پر تنقید کا نشانہ بن چکے ہیں، خلیل الرحمن نے ایک مرتبہ پھر متعدد شوبز شخصیات کے حوالے سے نامناسب باتیں کیں جن میں ماہرہ خان، حامد میر، عفت عمر، عدنان ملک، ریشم اور سونیا حسین شامل ہیں۔

ٹی وی پروگرام کے ایک حصے میں جب انہیں مختلف شخصیات کی کی تصاویر دکھا کر ان سے رائے مانگی گئی تو انہوں نے کئی شخصیات کے حوالے سے نامناسب باتیں کی جب کہ کچھ معروف شخصیات کو انہوں نے پہچاننے سے ہی انکار کر دیا۔

ڈراما نگار کو جب فہد مصطفیٰ کی تصویر دکھائی گئی تو پہلے انہوں نے انہیں پہچانا ہی نہیں لیکن میزبان کی جانب سے بتائے جانے پر انہوں نے میزبان کو اپنا دوست قرار دیا۔

اداکارہ فیروز خان کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ انہیں امید نہیں تھی کہ وہ اتنے اچھے اداکار بن پائیں گے۔ خلیل الرحمٰن قمر نے اداکارہ وینا ملک کی تعریف کرتے ہوئے انہیں بہترین قرار دیا۔

خلیل الرحمان نے ماہرہ خان سے متعلق کہا کہ مجھے زندگی بھر غم رہے گا کہ اس نے میری زندگی پر بننے والے سیریل میں کام کیں اور اس میں ہیروئن تھی اور یہ غم مجھے ہمیشہ رہے گا۔ جب انہیں حامد میر کی تصویر دکھائی گئی تو انہوں نے کہا کہ میں اس شخص سے نفرت کرتا ہوں آگے چلیں۔۔عفت عمر کے بارے میں کہا کہ یہ وہ ہے جس سے میں نفرت بھی نہیں کرتا یہ اس قابل بھی نہیں۔

Comments - User is solely responsible for his/her words