قتل کے روز نور مقدم کا والدہ کے نام آخری وائس میسج سامنے آ گیا


نور مقدم قتل کیس میں قتل کے روز مقتولہ کی طرف سے اپنے خاندان کے ساتھ آخری رابطے کی تفصیل سامنے آ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ میں نورمقدم کے خاندانی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ نور مقدم کی طرف سے 20 جولائی کو صبح دس بجے کے قریب اپنی والدہ کے فون پر وائس میسج موصول ہوا۔ یہ مقتولہ کا اپنے خاندان کے ساتھ آخری رابطہ تھا۔ اس پیغام میں اس نے اپنے گھر والوں کو متنبہ کیا کہ اگر مجھے زندہ دیکھنا ہے تو تلاش نہ کرنا اور نہ ہی پولیس سے کسی قسم کا رابطہ کرنا۔ 

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ظاہر جعفر پہلے بھی کئی بار نور مقدم کو تشدد کا نشانہ بنا چکا تھا جس کی وجہ سے وہ پچھلے دو سال سے شدید ذہنی تناؤ کا شکار تھی۔ علاوہ ازیں ملزم ظاہر جعفر کو نور مقدم کا مذہبی رجحان بھی پسند نہیں تھا۔

Facebook Comments HS