بھارتی اداکارہ نندیتا دتہ لڑکیوں سے ہوٹلوں میں فحش فلمیں بنوانے کے الزام میں گرفتار
بھارتی پولیس نے اداکارہ و ماڈل نندیتا دتہ کو لڑکیوں سے فحش ویڈیوز بنوانے کے الزام میں ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے ریاست بنگال کے مغربی علاقے ڈم ڈم میں ایک گھر پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے اداکارہ و ماڈل نندیتا دتہ اور ساتھی مینک گھوش کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے دو متاثرہ لڑکیوں کی شکایت پر کارروائی کی۔ پولیس کے مطابق نندتیا دتہ اور مینک گھوش ماڈل بننے کی خواہش مند لڑکیوں کو ماڈلنگ اور او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر آنے کا جھانسا دے کر ان سے غیر اخلاقی ویڈیوز بنوانے میں ملوث ہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ اداکارہ نندیتا دتہ نیم برہنہ فلموں کی اداکارہ کے بطور پر جانی جاتی ہیں ۔
بڈھن نگر پولیس کمیشنریٹ کا کہنا ہے کہ نندیتا دتہ اور مینک گھوش کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جائیں گے، فحش ویڈیوز کی شوٹنگ کے لیے ٹھکانوں کا بھی پتا لگایا جائے گا، اداکارہ اور ساتھی سے فحش ویڈیوز فروخت کرنے کے حوالے سے بھی تفتیش کی جائے گی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکیوں کا کہنا ہے کہ نندیتا دتہ اور مینک گھوش نے او ٹی ٹی پر شہرت کا جھانسا دے کر نیو ٹاؤن ہوٹل میں فحش ویڈیوز بنانے پر مجبور کیا۔


