ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے مستعفی ہونے کا بھی امکان 


ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا بھی مستعفی ہونے کا امکان 

وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور عون چوہدری کے استعفے کے بعد معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے مستعفی ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوا ن بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہو سکتی ہیں اور وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کو اہم ذمہ داری ملنے کاامکان ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان صوبے سے زیادہ مرکز پر بات کرتی ہیں اور اس لئے وزیرا علیٰ عثمان بزدار ان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔عثمان بزدار کا خیال ہے کہ فردوس عاشق اعوان کی جگہ کسی ایسے شخص کو لایا جاسکے جو وفاق کے بجائے پنجاب کی کارکردگی پر بات کرے۔

یاد رہے اس سے قبل فردوس عاشق اعوان کی جانب سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کے باعث وزیر اعظم عمران خان نے ان کا استعفیٰ منظور نہیں کیا تھا۔

Facebook Comments HS