ہمارا فخر


آج کل نیلم ویلی اور مقبوضہ کشمیر میں انڈین فوج کی حرکتیں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں۔ بہت سا جانی اور مالی نقصان بھی ہو رہا ہے۔ لیکن میں مطمئن ہوں کیونکہ میں اپنی فوج اس کی طاقت، اس کی حب الوطنی کو اچھی طرح جانتا ہوں۔ بطور فوٹوگرافر میں نے بہت ساری اسائنمنٹس فوج کے ساتھ کی ہیں اور تقریباً سارا پاکستان فوج کے ساتھ سفر کیا ہے۔ مجھے اچھی طرح پتہ ہے کہ ہماری فوج دنیا کی نمبر ون فوج ہے اور اس کا اندازہ دشمن کو بھی اچھی طرح ہے۔ لالک جان شہید ہو یا کرنل کیپٹن شیر خان۔ دشمن کو اندازہ ہے کہ ہمارے فوجی کس جرات اور بہادری سے لڑتے ہیں۔

اسے ابھی دو طیارے بھولے نہیں ہونگے۔ پر ہمیں پہلے سے ہی اندازہ تھا کہ بدلے کی آگ میں دشمن اپنا اور نقصان کروا بیٹھے گا۔ جو دہشت گردی کی آگ دشمن نے ہمارے ملک کے اندر لگائی تھی الحمدللہ اللہ کے فضل سے ہم کامیابی سے اس کو کنٹرول کر چکے ہیں۔ اور ہم ہمہ وقت تیار ہیں ہر قسم کا جواب دینے کے لئے۔ اور اس کا اندازہ دشمن کو بھی ہے۔

سیالکوٹ کا بارڈر ہو یا کوئی اور ہم ہمیشہ سے منہ توڑ جواب دیتے آئے ہیں۔ اور دیتے رہیں گے۔ میں نے وزیرستان بھی سارا دیکھا ہے اور وہاں پر فوج کا کنٹرول بھی دیکھا ہے۔

مجھے اپنے سب میزائل سسٹمز کا بھی اندازہ ہے اور پر امن ایٹمی قوت ہونے کا بھی احساس ہے۔ سیاچن پر چلتے ہوئے میں نے مارٹر گولے بالکل ایسے بکھرے ہوئے دیکھے جیسے مری میں ہم چیڑھ کے بیج کے خالی خول گرے ہوئے دیکھتے ہیں۔

جہاں بھی گیا اپنے فوجی جوانوں کو بلند حوصلہ ہی پایا۔

جب ہمارے فوجی جوان جام شہادت نوش فرماتے ہیں تو ان کی فیملی کی خوشی دیدنی ہوتی ہے اور وہ اپنی باقی اولاد کو بھی فوج میں بھیجنے کے لئے تیار بیٹھے ہوتے ہیں۔

ہماری فوج اگر ایک دفعہ آواز دے تو ہماری ساری عوام ان کے اگے فرنٹ لائن بن کر کھڑی ہو جائے گی۔ دفاع پاکستان میں کوئی کمی نہیں چھوڑے گی۔ انشاءاللہ

جب بھی دشمن تھوڑی سی بھی ہل جل کرتا ہے ہماری عوام کا جذبہ دیکھنے والا ہوتا ہے یہ کیسے متحد ہوتی ہے اور کیسے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جاتی ہے۔ میں نے سپاہی مقبول حسین، میجر راجہ عزیز بھٹی شہید، لالک جان شہید، راجہ محمد سرور شہید پر فوٹومینٹری بنائیں اس سلسلے میں ان کی فیملی سے بھی ملا ان کے محاذ والی جگہوں پر بھی گیا قابل رشک لوگ ہیں۔ مائیں ایسے بیٹے پاک فوج کے لئے ہی پیدا کرتی ہیں جن کی ضمانت دشمن بھی دیتا ہے کہ اس کو نشان حیدر دیا جائے۔ وہ پاکستانی فوجی ہی ہے جو دشمن کو مورچے میں گھس گھس کر مارتا ہے۔ مجھے کشمیر آزاد ہوتا نظر آ رہا ہے اور انشاءاللہ جلد آزاد ہو جائے گا۔ یہ سب تیاریاں اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔ 14 اگست کو پاکستان معرض وجود میں آیا تھا لگتا ہے کشمیر بھی اگست میں ہی آزاد ہوگا انشاءاللہ۔

عوام اور فوج ایک پیج پر ہیں الحمدللہ۔
اور دنیا کے نقشے میں آپ جلد تبدیلی دیکھیں گے۔ انشاءاللہ
پاکستان زندہ باد، افواج پاکستان پائندہ آباد

Facebook Comments HS