پنجاب کالج

پنجاب کالج سے وابستگی کافی عرصہ سے ہے۔ میری تین بیٹیاں دو بھتیجیاں، ایک بھانجی اور بھانجا پنجاب کالج سے فارغ التحصیل ہوئے۔ ہمارا تجربہ اتنا شاندار تھا کہ ہم نے سب دوستوں کے بچوں کو پنجاب کالج ہی بھیجنا شروع کر دیا۔ میں پچھلے تیس سال سے پڑھانے سے وابستہ ہوں۔ میں زندگی میں گورنمنٹ کالج لاہور سے بہت زیادہ متاثر ہوں۔ کئی دہائیوں کی مسلسل محنت نے اس کالج کو عظیم بنایا۔ ایک جیسے معیار کے سینکڑوں کالجز

Read more

میں اپنے رب کو بتاؤں گا

میں جب اپنے رب کے حضور پیش ہوں گا۔ اس کو وہ سب قصے سناؤں گا جو میں نے دیکھے اور میرے ساتھ پیش آئے۔ میری ماں مجھے کبھی ایدھی فاؤنڈیشن اور کبھی ہمدرد دواخانہ کہتی تھی۔ کیوں کہ سب زمانے کے دکھ مجھے محسوس ہوتے تھے۔ میں اپنے رب کو بتاؤں گا وہ سب کچھ جو اس کو پہلے سے پتہ ہیں۔ میں کیسے کیسے انسانوں کی دلجوئی کرتا تھا اور وہ کیسے میرا دل دکھاتے تھے۔ میں نے

Read more

ڈاکو

پہلے زمانے میں ڈاکو بڑے با اصول ہوتے تھے امیروں کو لوٹتے تھے اور غریبوں میں تقسیم کیا کرتے تھے۔ ماں بہن بیٹی کا احترام کرتے تھے۔ پھر وقت بدلا اور ڈاکو بدلنا شروع ہو گئے ڈکیتی کی نوعیت بھی تبدیل ہونے لگی۔ اغوا برائے تاوان، بھتہ، سپاری اور قتل جیسی ڈکیتیاں شروع ہو گئیں۔ گزارا پھر بھی ہو رہا تھا۔ لیکن جو اگلی ڈکیتی شروع ہوئی وہ وطن فروشی کی ڈکیتی تھی۔ بس اپنے وطن کے خلاف آگ منہ

Read more

پاکستانی

1947 میں میرے والدین اور ان کے والدین ہندوستان سے ہجرت کر کے پاکستان آ گئے اور ہم پاکستانی کہلانے لگے۔ پاکستان ہی ہماری پہچان تھا۔ پھر وقت بدلنے لگا صوبائیت پرستی کو ہوا دی جانے لگی اور بنگلہ دیش بن کر پاکستان سے جدا ہو گیا۔ ان کے اپنے خدشات تھے اعتراضات تھے اور نفرتیں تھی۔ ہمیں وہیں سے سنبھل جانا چاہیے تھا۔ پر ہم وہ قوم نہیں ہیں جو پہلی غلطی سے سیکھ سکیں۔ پاکستان کے مختلف حصوں

Read more

چار صحافیوں کی عظیم ماں

میری ملاقات ماں جی سے نہیں ہوئی پر ان کے وجود کے حصوں سے بیشتر ملاقات رہی۔ اسد ساہی بھائی جس کی ساری دنیا کو تعریف کرتے ہی سنا اور ہر انسان کا وہ بڑا بھائی تھا اللہ تعالیٰ انھیں غریق رحمت فرمائے آمین ماں جی کی زندگی میں ہی اسد بھائی اگلے جہاں کوچ کر گئے۔ ماں جی نے اس دکھ کو برداشت کیا اور چند سال بعد اسد ساہی بھائی کی زوجہ محترمہ ہماری بھابھی بھی ان کے

Read more

امی جی ڈر لگتا ہے

مجھے جب بھی سوتے ہوئے خواب میں ڈر لگتا تو میں ہمیشہ امی جی سے کہتا امی جی ڈر لگتا ہے۔ جاگتے میں الحمدللہ میں کبھی نہیں ڈرا۔ بے شمار بیوقوفیاں کی بے خوف ہو کر کیں۔ امی جی مجھے مختلف دعائیں پڑھنے کو کہتیں۔ اور جو مجھے آتیں تھیں پڑھ لیتا تھا۔ امی جی کو اللہ پاس گئے تیرہ سال سے زیادہ ہو گئے۔ سوتے ہوئے خواب میں ڈر اب بھی لگتا ہے۔ پر میں کسی کو بتاتا نہیں۔

Read more

بل

امریکہ اپنے آپ کو سپر پاور سمجھتا ہے اور باقی ممالک کو مجبور کرتا ہے کہ اس کو سپر سمجھا جائے۔ ہر قسم کا اسلحہ اور ٹیکنالوجی ہونے کے باوجود امریکہ ایک بل گیٹس بنا سکا۔ اور پھر اس کو مشہور کرنے کے لئے امریکہ نے دنیا کی امیر ترین شخصیت بھی بنایا۔ بل گیٹس فاؤنڈیشن پوری دنیا کے غریب ممالک کی مختلف اقسام کی فنانشل مدد بھی کرتی ہے۔ بل گیٹس کے نام کے ساتھ بہت سے منصوبے بھی

Read more

فلم

میں فلم میکنگ کا ایک سٹوڈنٹ ہوں۔ فلم کی میکنگ جس میں دکھایا جاتا ہے کہ کون سا شارٹ کیسے بنا۔ اینیمیشن کہاں استعمال ہوئی، ٹیبل ٹاپ سیٹ کہاں لگا، اوریجنل لوکیشن ہے یا پھر کروما کی مدد سے سٹوڈیو اور لوکیشن کو مکس کیا گیا ہے۔ مختلف ٹیکنیک سیکھنے کے لئے میں یہ سب دیکھتا ہوں۔ مجھے جنگی اور لڑائی والی فلمیں پسند ہے۔ اور اکثر دیکھتا رہتا ہوں۔ پراپیگنڈا اور جنگی پراپیگنڈا دونوں کی سمجھ اب آنا شروع

Read more

ذہنی تناؤ، لو برڈ، پیپل اور کرکٹر

تین سال پہلے پرندے پالنے کا شوق شروع کیا۔ لو برڈ اور دوسری اقسام کے پرندے رکھنا شروع کیے۔ ایک دن کسی بیماری میں ایک لو برڈ مر گیا ابھی اس کو اٹھانے ہی لگے تھے کہ اس کا دوسرا ساتھی بھی ہلاک ہو گیا۔ پتہ چلا کہ پرندے بھی ذہنی تناؤ کا شکار ہوتے ہیں۔ اور ایک برڈ دوسرے کی محبت میں مر جاتا ہے یہ ایک نئی حقیقت سامنے آئی۔ اب ہم بہت محتاط ہو گئے۔ جیسے ہی برڈ

Read more

میں گرا ہویا بندہ جما نیچ بلیے

نیچ ہونے کا احساس بھی شاید جان لیوا ہی ہوتا ہے۔ ساری زندگی خوشی کا احساس تھا کہ والدین پانچ وقت کے نمازی تھے ہمیں دین سکھایا۔ اس پر عمل کرنا سکھایا۔ ہوش سنبھالا تو قرآن پڑھنا شروع کر دیا۔ امی جی سلاتے وقت انبیاء کرام کی باتیں سنائیں تھی۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی زندگی کیسی تھی، حضرت آدم علیہ السلام کی زندگی کیسی تھی، حضرت نوح علیہ السلام کی زندگی کیسی تھی، حضرت یوسف علیہ السلام کی زندگی

Read more

کیا ہر چیز کی حد ہوتی ہے؟

ہمیشہ سے سنتے آئے ہیں کہ ہر چیز کی حد ہوتی ہے یا بے حد ہوتی ہے۔ جیسے محبت کرنے والے کہتے ہیں کہ تم بے حد یاد آرہے ہو۔ کوئی کہتا ہے کہ جی ایک قتل ہو گیا پر حد کا تعین نہیں ہو رہا کہ کس تھانے کی حد میں ہے لاش سڑک پر پڑی ہے۔ ایسے ہی بہت سے جسم گل سڑ جاتے ہیں اور حد کا تعین نہیں ہو پاتا۔ اگر ہر معاملے پر حد کا

Read more

مری

آج مری آنا ہوا۔ مری مکمل طور پر تبدیل ہو چکا ہے۔ میں 1978 سے مری آتا ہوں۔ مری ایک محبت تھا اس محبت کو بڑی محنت سے مری کے مقامی لوگوں نے خراب کیا۔ اب یہاں سیاح آتے ہوئے ہزار دفعہ سوچتا ہے کہ وہ مری کے لوگوں کی بدتمیزی کو برداشت بھی کر سکتے ہیں یا نہیں۔ میں مری مال جو کہ آج بہت پُرسکون رش نہ ہونے کے برابر تھا۔ میں مسلسل چہل قدمی کر رہا تھا۔

Read more

سفنے

کل رات میری ماں میرے سفنے میں ائی۔ میں گلے لگا کے رونے لگ گیا۔ کیا بات ہے محمد اظہر حفیظ، امی جی مجھے روز ڈراؤنے سفنے آندے نے۔ میں ساری رات ڈرتا رہتا ہوں۔ ڈر کے بھاگتا رہتا ہوں۔ نہ میرا بہادر بیٹا تو تو ساری دنیا کے سامنے ڈٹ کے کھڑا ہوجاتا ہے پھر سوتے میں کیوں ڈرتا ہے۔ پتہ نہیں امی جی نمازیں بھی مکمل قائم کرتا ہوں۔ سب کام ایمان داری سے کرتا ہوں جو تھوڑی

Read more

کرتب

ہم اصل میں ایک تماشبین قوم ہیں۔ مختلف مداری آتے ہیں تماشا دکھاتے ہیں ہم خوب تالیاں بجاتے ہیں اور پھر ایک اور نیا مداری آ جاتا ہے۔ روز نئے نئے تماشے لگتے رہتے ہیں اور ہم کسی بھی تماشے سے سبق نہیں سیکھتے بس تالیاں بجاتے رہتے ہیں۔ میری زندگی کے پچھلے چون برس میں مداری آئی جا رہے ہیں اور اک تماشا ہے کہ لگا ہوا ہے۔ میرے ہاتھ تالیاں بجا بجا سوج کر سرخ ہو گئے ہیں کئی دفعہ تو خون بھی نکل آتا ہے پر یہ مداری چھٹی ہی نہیں کرتے۔ یار درخواست ہے کوئی تو چھٹی کر لیا کرو ہاتھوں کو ہی آرام مل جائے گا۔

Read more

ماہ رمضان

جب سے ہوش سنبھالا ماہ رمضان کی فضیلت کے مختلف پہلو زیرغور رہے۔ اس سے علم میں بھی اضافہ ہوا اور عمل میں بھی۔ سب سے زیادہ قابل ذکر بات ماہ رمضان میں نیکیوں کا باقی ماہ و سال کی نسبت ثواب کا زیادہ ہونا ہے۔ سب اس کی فضیلت کا بتاتے ہیں کہ نماز کا اتنے گنا ثواب ہے روزے کا اتنے گنا ثواب ہے صدقے کا اتنے گنا ثواب ہے ہر نیک عمل کا ستر یا سات سو

Read more

اکرم بندہ

اکرم بندہ صاحب ایک با اصول مزدور یونین لیڈر تھے۔ میرا اور ان کا پچیس سال کا ساتھ تھا۔ پرانا جرنلسٹ ہونے کی وجہ سے وہ اکثر مختلف یونین کی تقریبات کی میڈیا کوریج کے لئے رابطہ کرتے رہتے تھے۔ میں بھی مکمل کوشش کرتا تھا۔ پاکستان ٹیلی ویژن میں نوکری کے دوران میں نے ایک مرتبہ ان سے کہا بھائی جان اپنے کسی بچے کو بھرتی کروا لیں۔ کہنے لگے اظہر حفیظ میں نے ہمیشہ یونین لیڈرز کے بچوں

Read more

احمد سلیم سے تیس سال پرانی دوستی

احمد سلیم سے دوستی فرنٹیئر پوسٹ میں ہوئی۔ تیس سال پرانی دوستی تھی۔ جو آج احمد سلیم کے اگلے جہاں کے سفر پر اختتام پذیر ہوئی۔ اللہ باری تعالیٰ کو شاید فرنٹیئر پوسٹ کے لوگ چاہیں شاید اگلے جہاں سے کوئی اخبار نکالنا ہے کل رحمت شاہ آفریدی صاحب انتقال فرما گئے اور آج احمد سلیم صاحب بھی اسی راستے پر چل دیے، اسد جعفر کارٹونسٹ پہلے ہی وہاں موجود ہے اخبار کی تیاریاں لگتی ہیں، اگر فوٹوگرافر چاہیے ہو

Read more

آہٹ

آہٹ کی محسوسات کا بھی ایک اپنا مزا اور نشہ ہے۔ میں اکثر اپنے سانس کی آواز یا دل کی دھڑکن سے بیدار ہو جاتا ہوں۔ ایک دن تو عجیب ماجرا ہو گیا، سانس بھی بند تھی اور دل کی دھڑکن بھی بند تھی میں سویا ہوا تھا آواز کوئی نہ تھی اب سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ میں سویا ہوا ہوں یا مرا ہوا ہوں پھر آہستہ آہستہ کچھ سرکنے کی آواز آنا شروع ہوئی تو میں ڈر

Read more

ڈولی

ڈولی پراکرت زبان کے اسم ڈول کے آخر میں یہ بطور لاحقہ تانیث لگانے سے بنا۔ اس کا پہلی دفعہ استعمال 1593 ء میں آئین اکبری میں ملتا ہے۔ پنجاب میں ڈولی ایک ایسی جالی دار الماری کو کہا جاتا ہے جس کو اکثر گھر دودھ، سالن اور برتن رکھنے کے لئے استعمال کرتے ہیں عموماً یہ دو یا تین منزلہ الماری ہوتی ہے۔ دوسری قسم دلہن کو لے جانے کے لئے استعمال ہوتی ہے جس کو کہار یا اس

Read more

ساونڈ سپیشلسٹ

آوازیں سننا اور سمجھنا ایک فن ہے۔ پرندوں کی فوٹوگرافی میں انکی آوازوں کی بڑی اہمیت ہے ۔ ہم انکی آوازوں کی مدد سے سمت کا اندازہ کرتے ہیں اور ان تک پہنچ کر تصویر بناتے ہیں۔ ان میں شارق ایک ایسا پرندہ ہے جو پاکستان میں بہت زیادہ پایا جاتا ہے اور سب سے زیادہ آوازیں نکالنے کا فن بھی جانتا ہے ۔ ہم اس کو پرندوں کا شفاعت علی بھی کہہ سکتے ہیں۔ ہم نیشنل کالج آف آرٹس

Read more

وقت کے منصف

وقت کے منصف ہماری قسمتوں کے فیصلے بھی خود ہی کر جاتے ہیں۔ مجھے نہیں پتہ کہ ہمارے ملک میں ماپنے والے آلات کی ضرورت ہے بھی یا نہیں۔ کچھ تو فالتو کے ترازو عدالتوں کے باہر بھی نصب ہیں۔ میری چھوٹی بیٹی پوچھتی ہے بابا جی یہ پیمانہ کیا ہوتا ہے۔ شرمندگی سے جواب دیا بیٹا کم تولنے، کم ماپنے والے آلے کو پیمانہ کہا جاتا ہے۔ میں جب بھی کہیں ترازو دیکھتا ہوں خود ہی سوچ لیتا ہوں

Read more

مارکیٹنگ اینڈ سیلز

اکثر جگہوں پر مارکیٹنگ اور سیلز کے دفاتر کا ایک ہی بورڈ لگا ہوتا ہے۔ کبھی فرق جاننے کی کوشش ہی نہیں کی کہ مارکیٹنگ اور سیلز میں کیا فرق ہوتا، ہے۔ ایک ادارے کا میں ٹرسٹی ہوں اس کی میٹنگ میں ایک دوسرے ٹرسٹی جو کہ بہت ہی نفیس اور شاندار انسان تھے نے ایک بات پر سوال اٹھایا کہ یہ مارکیٹنگ اور سیلز کی ٹیم بنانے کا مقصد کیا ہے۔ زیادہ تر لوگوں کو اس کے فرق کا

Read more

تاریک کمرہ

فوٹوگرافی کرنا شروع کی تو سب سے پہلے اس کے مطلب تلاش کرنا شروع کر دئیے۔ تصویریں تو ملتی نہیں تھیں۔ روشنی کی لکھائی، روشنی سے ڈرائنگ اس طرح کے مطلب سامنے آئے ۔ جب کیمرہ کا مطلب تلاش کیا تو تاریک کمرہ کے الفاظ سامنے آئے ایک ایسا کمرہ جس میں روشنی بلکل نہ آسکتی ہو۔ اور اس میں ایک پن برابر سوارخ رکھا جائے اور جب پن کو اس سوراخ سے نکال لیں تو باہر کے مناظر سامنے

Read more

نیٹ ورک

پیدا ہونے سے لیکر قبر تک انسان مختلف نیٹ ورکس پر رہتا ہے۔ اس کے نیٹ ورک تبدیل ہوتے رہتے ہیں ۔ جیسے جیسے زندگی گزرتی رہتی ہے۔ جب رانگ نمبر سے کال آتی ہے تو انسان اس کی طرف متوجہ ہوتا ہے اور پھر اللہ تعالی اس کو ہدایت دیتے ہیں اور وہ صحیح نیٹ ورک پر آجاتا ہے۔ میں بقلم خود مختلف ادوار میں مختلف نیٹ ورکس کا حصہ رہا اور جب ہدایت ملی تو واپسی کا راستہ

Read more

تحفہ

جس کے پاس جو سب سے قیمتی چیز ہوتی ہے جو اس پر احسان کرتا ہے وہ وہی اس کو پیش کر دیتا ہے۔ کل ہی اشفاق احمد صاحب کے حوالے سے ایک قصہ سن رہا تھا سنا پہلے بھی تھا کل مختلف طرح سے سمجھ آیا۔ ایک بزرگ اور ان کا چیلا جنگل میں جا رہے تھے۔ بزرگوں کو ایک سردی سے بے ہوش سانپ مل گیا انھوں نے اس کو اٹھا کر دھوپ میں رکھا دھوپ کی حدت

Read more

چند تصویریں

زندگی کے تیس سال اور چند تصویریں۔ تصویریں مختلف شکل میں میرا انتظار کرتی تھیں۔ کہ وہ آئے گا اور دنیا کو دکھائے گا۔ اور میں یہ کام انتہائی ذمہ داری سے کرتا تھا۔ تصویریں بناتا تھا اور دیکھنے والے اہل نظر تک پہنچاتا تھا۔ سلسلہ چل رہا تھا۔ میں ہر وقت سفر میں رہتا تھا تصویریں میرا انتظار کرتی تھیں اور میں ان تک پہنچ جاتا تھا۔ میں یقیناً اچھا فوٹوگرافر نہیں ہوں پر مشقتی بہت ہوں۔ اس مشقت

Read more

سردار محمود صادق

مئی 1994 کی بات ہے، سردار کیمیکلز پبلک لمیٹڈ ہونے جا رہی تھی۔ اور میں بھی اس کا بزنس لینے کے لئے سردار کیمیکلز کی آئی نائن انڈسٹریل ایریا آفس اسلام آباد گیا۔ وہاں میری پہلی ملاقات سردار محمود صادق صاحب، سردار ایاز صادق صاحب، ڈاکٹر شہزاد صاحب، نیاز صاحب اور عبدالشکور پراچہ صاحب سے ہوئی۔ یہاں سے میری سردار محمود صادق صاحب سے محبت، شفقت اور اپنائیت کا رشتہ شروع ہوا۔ سردار کیمیکلز کو پبلک لمیٹڈ کرنے کا سہرا

Read more

ضرورت ہے ایک نئے دارالحکومت کی

بڑوں سے سنا ہے کہ کراچی پہلے پاکستان کا دارالحکومت ہوتا تھا۔ پھر بڑی محنت اور لگن سے اس کو جرائم کا گڑھ بنایا گیا۔ لاقانونیت اعلی درجے پر قائم ہونے کے بیج بوئے گئے اور سارے ملک کی اقوام کو کراچی میں جمع کیا گیا اور کراچی اس کے حوالے کر دیا گیا۔ پھر ہم نے ترقی کی منازل طے کی اور کراچی جرائم کی دنیا میں نمبر ون بننے کے چکر میں پڑ گیا۔ قتل، راہزنی، ڈکیتی، اغوا،

Read more

جوان موت

اللہ باری تعالیٰ کسی بھی ماں باپ کو اولاد کی موت یا دکھ نہ دکھائے۔ یہ ایک ایسا دکھ ہے جس سے میرے نبی کریم ﷺ کی آنکھیں مبارک بھی نم ہو گئیں تھیں۔ ماں باپ اولاد کے جنازے اٹھائیں اللہ تعالی یہ دن کسی بھی ماں باپ کو نہ دکھائیں آمین۔ علی بلال بوڑھے ماں باپ کا بیٹا کل لاہور میں سیاست کی نظر ہو گیا دل خون کے آنسو رویا۔ یاد رکھنا اولاد ماں باپ کی ہوتی ہے کسی سیاستدان

Read more

ڈھبہ

1998 میں ایک ڈاکیومینٹری بنانے کا اتفاق ہوا اس کا نام تھا۔ پانی زندگی ہے۔

چینل 7 ایڈورٹائزنگ کا پروجیکٹ تھا ایک این جی او کے لئے بنانا تھا۔ ٹیکنیکل سہولیات نسیم چغتائی بھائی میڈیا ویژن سے لی گئیں تھیں کیمرہ مین شہباز تھا ایڈیٹر شکیل تھا اور باقی ذمہ داریاں میری اور میرے دوست زمن ارمغان حاضر کی تھیں۔ ڈاکومینٹری تلہ گنگ کے گاؤں ڈھبہ پر تھی۔ جو پچنند قصبہ کے ساتھ واقعہ تھا۔ یہ میانوالی روڈ پر واقعہ قصبہ تھا اب تحصیل لاوا کے زیر انتظام آتا ہے۔

Read more

امریکی گوگل اور پاکستانی گوگل

آپ کو کوئی بھی معلومات چاہیے ہوں تو آپ گوگل پر سوال لکھتے ہیں اور جواب حیران کن طور پر سامنے آ جاتا ہے۔ 4 ستمبر 1998 کو گوگل دنیا کے سامنے بہترین سلوشن کے طور پر آیا۔ موسم، فاصلے، زبانیں، جغرافیہ، ہسٹری، فزکس، سائنس، کیمسٹری، میڈیکل، انجینئرنگ، فوٹوگرافی، ڈیزائن، فائن آرٹ، گاڑیاں، بائیک، سائیکل، سفری جہاز، بحری جہاز، جنگی جہاز، کھیل اور کھیل کے میدان جو سوچو سب کی معلومات موجود ہیں۔ کیا ہو رہا ہے کیا ہونے والا

Read more

تیس سال

سنہ 1993 سے 2023 صرف تیس سال کا سفر ہے۔ 1993 میں ہمارے خاندان کا پہلا شخص نیشنل کالج آف آرٹس لاہور سے تھیسز دے کر نکلا تھا اور آج ٹھیک تیس سال بعد ہمارے خاندان کا دوسرا شخص تھیسز دے رہا ہے اور آج اس کی جیوری ہے۔ الحمدللہ آج میں اور میری بیٹی علیزے اظہر نیشنل کاج آف آرٹس کے طالب علم کی حیثیت سے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ مجھے میرے والد کی بہت مدد حاصل تھی شاید

Read more

بدکردار

میں بذات خود ایک بدکردار انسان ہوں۔ تمام قسم کی برائیاں مجھ میں الحمدللہ بخوبی پائی جاتی ہیں۔ اس لیے میں نے کبھی باکردار حکمرانوں کا سوچا ہی نہیں۔ مجھے وہ سارے کریکٹر بطور حکمران قبول ہیں جن کا کوئی کریکٹر نہ ہو۔ اس سے مجھے کوئی روک ٹوک نہیں ہوگی۔ اور میں ایک عیاشی والی زندگی گزار سکوں۔ خزانہ چور یا گھڑی چور ہونا کوئی برائی نہیں ہے۔ کیونکہ میں بھی اکثر وقت چوری کرتا ہوں۔ شوگر کا مریض

Read more

خوشی: آؤ نا خوشبو لگا کے

ایک وقت تھا خوشی بہت آسانی سے مل جاتی تھی۔ دوستوں سے مل کر ، عزیز رشتہ داروں سے مل کر ، نیکی کر کے، کسی کا راستہ صاف کر کے، کسی کی مدد کر کے۔ خربوزہ میٹھا نکل آیا، تربوز لال نکل آیا، سی این جی بغیر لائن مل گئی، آم لیک نہیں ہوا، ٹافی کھا لی، سموسے لے آئے، جلیبیاں کھا لیں، باتھ روم میں پانی گرم مل گیا، داخلہ مل گیا، پاس ہو گئے، میٹرک کر لیا،

Read more

میاں حسن فاروق طفیل

میاں طفیل محمد صاحب کے چار بیٹے ہیں میاں احسن فاروق، میاں محسن فاروق، میاں حسن فاروق، میاں زبیر فاروق اور ماشاءاللہ آٹھ بیٹیاں ہیں۔ ہمارے تایا زاد بہن بھائی ہیں۔ بہت چھوٹے تھے پر ہماری زیادہ دوستی احسن فاروق بھائی سے تھی کیونکہ وہ اکثر گاؤں آتے رہتے تھے اور سب سے ملنا جلنا حال چال پوچھنا ہنسی مذاق چلتا رہتا تھا۔ پڑھنے میں بھی بہت لائق تھے اس وقت چارٹرڈ اکاؤنٹنسی کے طالبعلم تھے۔ دوسرے نمبر پر میاں

Read more

ملک کے گوشے گوشے سے چائے کی باتیں

سنا ہے۔ چائے سب مشروبات کی مرشد ہے۔ چائے بھی ہر کسی کو بنانی نہیں آتی، اور ہر جگہ سے چائے پینے کا مزہ بھی نہیں ہے جو تازہ دودھ کی چائے ہے اور جو اس کی خوشبو ہے۔ وہ سارے ڈبے کے دودھ مل کر بھی نہیں بنا سکتے، اور اگر آپ نے کبھی شکر والی یا گڑ والی چائے کا مزا لے لیا تو پھر آپ گئے باقی چائے کے مزے سے، اس سے بہتر اور مزے دار

Read more

مرشد

میرے پہلے مرشد میرے والدین ہیں۔ جنہوں نے زندگی کے تمام مراحل میں وہ دینی ہوں یا دنیاوی میری راہنمائی کی۔ پھر زندگی میں سید آصف حسین زیدی آ گئے جو میری بہترین دوست ہیں وہ میرے فوٹوگرافی اور شکار کھیلنے کے مرشد ہیں اور میں ان کو پیار سے مرشد کہتا ہوں تقریباً نو سال سے مرشد پیرالائز ہیں اور بستر پر ہیں، والدین دنیا سے پردہ کر گئے ہیں اس کے بعد کوئی مرشد زندگی میں نہیں آیا۔

Read more

منزلیں سفر کرتی ہیں

عشق ایک راستہ ہے۔ منزل نہیں، اور مجھے تو ایسے محسوس ہوتا ہے۔ منزل بھی ایک راستہ ہی ہے۔ کسی کا یہ راستہ بہت طویل ہے اور کسی کا یہ راستہ اگلے قدم پر اختتام پذیر ہوتا ہے۔ کچھ احباب طویل سفر کر کے اپنی خود ساختہ منزل پر پہنچتے ہیں تو ہار جاتے ہیں کیونکہ وہ وہاں اکیلے کھڑے ہوتے ہیں۔ دور دور تک کوئی ساتھ نہیں ہوتا، بعض دفعہ ہم کئی گھنٹوں کا سفر کر کے جہاں پہنچتے

Read more

فوٹوگرافی کیسے کی جائے؟ پروفیشنل مشورے

دنیا کا ہر انسان آپ سے بہتر فوٹوگرافر ہے اس لیے مشورے سے گریز کریں اور فوٹوگرافی کریں۔ سامان کی چیک لسٹ بنائیں اور جس طرح کا شوٹ کرنے جا رہے ہیں اس کے مطابق سامان لے کر جائیں۔ لوکیشن پر کھڑے ہو کر افسوس کرنے سے گریز کریں صرف فوٹوگرافی کریں اس سامان کے ساتھ جو ساتھ لائے ہیں۔ لینڈ سکیپ فوٹوگرافی کے لئے نکلیں تو ساتھ چھتری، کیمرہ سٹینڈ ضرور لے کر جائیں۔ بیٹری فل چارج ہو اگر

Read more

اسلام آباد: وفاقی بے وفائی کا شہر

اسلام آباد کو وفاقی دارالحکومت کہا جاتا ہے۔ 41 سال زندگی کے یہاں گزارنے کے بعد پتہ چلا کہ اس کو وفاقی دارالحکومت کیوں کہتے ہیں۔ کیونکہ اس شہر اقتدار میں وفا کی شدید کمی ہے جس کی وجہ سے اس کو وفاقی دارالحکومت کہہ کر پکارا جاتا ہے لوگ وفا کی تلاش، میں اس شہر اقتدار میں آتے ہیں اور وفا کی تلاش میں ریٹائرڈ ہرٹ ہو جاتے ہیں۔ پر وفا نہیں ملتی۔ مجھے تو آج تک سمجھ نہیں

Read more

گھڑی اور میں

زندگی میں پہلی گھڑی والد صاحب کی دیکھی جو تایا جی انور سعودی عرب سے لائے تھے سیکو کوارٹز کی گھڑی تھی ایک دن وہ بس میں کسی نے اتار لی پھر ابا جی نے دوسری گھڑی بھائی منظور سے سعودی عرب سے منگوائی۔ ابا جی کے خالہ زاد بھائی ظفر صاحب سعودیہ میں گھڑیوں کا کاروبار کرتے تھے۔ ان کے ہاتھ پر پہلی مرتبہ ماربل کی بنی گھڑی دیکھی بڑی حیرانی ہوتی تھی۔ پھر ہم گاؤں سے شہر راولپنڈی

Read more

سیلز مین: ہوائیں بیچتے، نیلام رنگ و بو کرتے

اچھے سیلز مین سب کچھ بیچ جاتے ہیں۔ کچھ سائیکل پر کپڑا بیچتے فیکٹریوں کے مالک بن گئے اور کچھ سریا بیچتے فیکٹریوں کے مالک بن گئے، زیادہ بڑے سیلز مین وہ تھے جن کے پاس کچھ بھی نہیں تھا اور وہ پھر بھی بیچ رہے تھے اور بیچ بھی گئے جیسے کسی نے ایک عربی شہزادے کو ملکہ برطانیہ کا آدھا محل بیچ دیا جو کہ صرف سیاحوں کے لئے کھولا گیا تھا، شہزادے نے اس کی خاصیت پوچھی

Read more

راستہ بھولنے کی عادت اور صراط مستقیم

راستہ بھولنا میرا بہترین مشغلہ اور عادت ہے۔ الحمدللہ نا جانے کتنی دفعہ اپنے گھر کا راستہ بھی بھول چکا ہوں، متبادل راستے کا بورڈ بس نظر آنے کی بات ہے میرے منہ سے فوراً نکل جاتا ہے ہائے اور ربا ہون فر راستہ بھولنا پینا اے۔ اور پھر میں راستہ بھول جاتا ہوں۔ اکلوتے سسرال کا گھر ہو یا اکلوتی بہن کا گھر ہمیشہ گوگل میپ کی مدد کے باوجود بھی بھول ہی جاتا ہوں۔ میرا خیال ہے جلد

Read more

بے آرام آنکھیں

میں نے بڑا ظلم کیا اپنی آنکھوں کے ساتھ ۔ ان کو کبھی آرام ہی نہیں کرنے دیا۔  مسلسل کئی دھائیاں جگائی رکھا کئی کئی دن کے بعد پندرہ منٹ سو کر میں پھر جاگ جاتا  تھا۔ میں نے کوئی خواب نہیں دیکھے کیونکہ خواب دیکھنے کیلئے سونا ضروری ہوتا ہے اور میں ان دیکھے خوابوں کی تکمیل میں لگا رہا۔ کچھ تک میں پہنچ گیا اور کچھ کا پتہ ہی نہیں تھا کہ جانا کدھر ہے۔ میں منزل کی

Read more

آپ فری ہیں؟ نہیں میں فری نہیں ہوں!

اکثر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دوست احباب کا پیغام آتا کہ آپ فری ہیں متعدد دفعہ بتایا ہرگز بھی نہیں میں بہت مہنگا ہوں۔ پر ان کو سمجھ نہیں آتی آگے سے سوال آتا ہے جب فری ہوں تو بتائیے گا۔ کئی تو انتظار کرتے دنیا سے رخصت ہو گئے اور ہم فری دستیاب نہیں ہو سکے۔ یہ پرانے جگر کی باتیں تھیں اب ایک میری بیٹی کا نایاب جگر اور اس پر تقریباً ایک کروڑ کا خرچہ اب

Read more

مجبوریوں اور بے بسی کا قفس

قفس میں بہت سے انسانوں کو ، پرندوں کو ، درندوں کو ، جانوروں کو دیکھا۔ کسی کے پر کٹے ہوتے ہیں، کسی کو نکیل ڈلی ہوتی ہے اور کوئی پالتو ہو کر یہ قفس قبول کر لیتا ہے، قفس میں کسی کو سیاسی طور پر دیکھا اور کسی کو معاشی طور پر ۔ مجھے کبھی رحم آتا ہے اور کبھی میں رو پڑتا ہوں۔ لیکن شاید میں آہستہ آہستہ بے حس ہوتا جا رہا ہوں شاید میں بے حسی

Read more

ایسے نہ کریں پلیز

جگر ٹرانسپلانٹ کے بعد سے میں روزانہ روز اینڈ جاسمین گارڈن اسلام آباد جاتا ہوں تقریباً شام ساڑھے پانچ بجے واک کرنے کے لئے۔ میرے اندازے کے مطابق واک کے لئے اس سے خوبصورت پارک شاید ہی کوئی اور اسلام آباد میں ہو۔ مختلف طرز کے کچے پکے ٹریک بنے ہوئے ہیں۔ جگہ جگہ آرام کے لئے بنچ لگے ہوئے ہیں، پھولدار پودے لگے ہوئے ہیں بہترین کیفے کی سہولت بھی موجود ہے جہاں اسلام آباد کے سب سے اچھے

Read more

سکول سے باہر دیکھیں گے

سکول سے ایک بار باہر نکل پھر دیکھوں گا۔ ہر کمزور انسان کی یہ سب سے کمزور دھمکی ہوتی ہے۔ بچپن میں سکول میں جب بھی لڑائی ہوتے دیکھی جس کی خوب دھلائی ہو رہی ہوتی وہ روتا جاتا اور ساتھ کہتا جاتا سکولوں بار نکل فر ویکھاں گے (سکول سے ایک بار باہر نکل پھر دیکھوں گا)۔ مارنے والا اس کو اور مارتا جاتا کہ پہلے تو سکول کے اندر دیکھ لے پھر باہر دیکھیں گے۔ اور ہم نے

Read more

ولایت

پرانے وقتوں کی بات ہے، ایک لڑکی نے اپنی ماں سے کہا کہ ماں کل ہمارے گھر میں ایک فرد کم ہو گا۔ جب صبح اٹھے تو لڑکی کے والد نے شور مچا دیا کہ ہماری بیٹی غائب ہو گئی ہے، تو اس کی ماں بولی زمانہ جو بھی کہے۔ ہے وقت دی ولی سی۔ اس نے رات کو ہی بتا دیا تھا کہ صبح گھر میں ایک شخص کم ہو گا۔ ابھی ہمارے حکمران بھی ولایت کے درجے پر

Read more

چاچا رحمت علی کی دیوانگی

ہمارے گاؤں کا ایک مشہور کریکٹر تھا، چاچا، رحمت علی۔ کچھ لوگ ان کو پاگل سمجھتے تھے اور باقی ان کی گالیوں سے محظوظ ہوتے تھے۔ بس آپ نے بلند آواز میں چاچا رحمت علی کہنا ہے اور پھر کانوں پر ہاتھ رکھ کر دوڑ لگا دینی ہے کیونکہ اس کے بعد سارے گاؤں کا یہ چاچا آپ کے پیچھے گندی اور ننگی گالیاں نکالتا پیچھے دوڑتا تھا۔ پورے گاؤں کی یہی ایک تفریح تھی۔ کوئی شہری بابو ہمارے گاؤں

Read more

سیاست کہاں جا رہی ہے؟ ذرا سوچئے

سیاست پیسے کا کھیل بن چکی ہے، میرے ایک دوست نے انگلینڈ سے آزاد کشمیر کے الیکشن میں حصہ لینے کی خواہش کا اظہار کیا اور ان کی کچھ حکومتی ارکان سے ملاقاتیں ہوئیں تو ابتدا ایک کروڑ پارٹی فنڈ کے ساتھ ٹکٹ کے لئے اپلائی کرنے سے ہوئی۔ عرض یہ ہے کہ اے ایماندارو جو کہانی شروع ہی کم از کم ایک کروڑ سے ہوتی ہے پھر الیکشن پر خرچے۔ کئی کروڑ لگا کر آپ آزاد کشمیر اسمبلی کے

Read more

جہاں میں رہتا تھا

جہاں میں رہتا تھا، سورج وہاں سے طلوع ہوتا ہے، چشمے وہاں سے نکلتے ہیں، راستے شروع ہوتے ہیں، پرندے چہچہاتے ہیں، پھول کھلتے ہیں، درختوں پر پھل لگتے ہیں، فصلیں لہلہاتی ہیں، انسانیت مسکراتی ہے، ریل چھک چھک کرتی ہے، مور پر پھیلائے جھومتے ہیں، تیتر آوازیں نکالتے ہیں، پن چکی کو کو کرتی ہے، برف پگھلتی ہے، دریا سمندر بنتے ہیں، مینار مینار پاکستان کہلاتے ہیں، مسجدیں سنہری ہیں، دربار داتا دربار ہیں، انارکلی پرانی اور نئی انارکلی

Read more

میں لائلپور ہو گیا ہوں

ایک سیدھا سادہ گاؤں کا بچہ قریہ قریہ شہر شہر پھرتا لائلپور ہو گیا ہے۔ لائلپور واحد ایسا شہر ہے کہ جس کے آٹھ بازار ہیں اور ہر بازار جاکر گھنٹہ گھر نکلتا ہے۔ جب سے میں جگر ٹرانسپلانٹیشن کے عمل سے گزرا ہوں میرے سامنے بہت سے راستے کھل گئے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ میں گھنٹہ گھر کی جگہ نصب ہو چکا ہوں اور میرے ہر طرف راستے ہیں جو مجھے مختلف اطراف میں لے جا رہے ہیں۔

Read more

محتاط

میرے والدین نے اپنے سارے وسائل صرف کر کے اچھا انسان بنانے کی کوشش کی کہ مجھے تھانے کچہری سے واسطہ نہ ہی پڑے۔ پھر بھی مجھے جیل جانے سے ڈر لگتا ہے اور میرے پاس جرمانے ادا کرنے اور وکیل کرنے کے بھی پیسے نہیں ہیں۔ میں خوابوں میں رہتا تھا، خواب دیکھتا تھا اور ان کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کرتا تھا۔ سوتے جاگتے میں خواب دیکھتا تھا۔ میں جہاں ہوتا تھا اصل میں وہاں نہیں ہوتا

Read more

پہنچے ہوئے لوگ

ہمیشہ سے سنا تھا کہ فلاں بزرگ بہت پہنچے ہوئے تھے۔ کوئی کہتا ہمارے مرشد بہت پہنچے ہوئے تھے۔ پھر پتہ چلا کہ رات کے کھانے پر ایک لڑکی نے اپنی ماں سے کہا اماں مجھے لگتا ہے کل ہمارے گھر میں ایک فرد کم ہو گا اور صبح اپنے دوست کے ساتھ سارا زیور وغیرہ لے کر بھاگ گئی۔ صبح جب ماں باپ کی آنکھ کھلی تو سب کچھ بیٹی کے ساتھ غائب تھا۔ باپ نے شور مچانا شروع

Read more

ڈرون

اکثر پڑھنے کو ملا کہ چیزیں چھوٹی یا تو دور سے نظر آتی ہیں یا پھر غرور سے۔ بہت سی چیزوں کے بارے میں سوچتا رہا کہ مغرور شخص کو کس چیز یا کردار سے مماثلت دی جا سکتی ہے۔ تو عقل شریف نے بہت سوچ سمجھ کے بعد سمجھایا کہ ڈرون ایک ایسی مشین ہے جو کہ سب چیزوں کو چھوٹا دکھاتا ہے اور دور سے بھی دکھاتا ہے اور اگر یہ ڈرون بڑا ہو جائے تو اس کا

Read more

میرے لیے بھی پاکستان سستا ترین ملک ہے

پاکستان یقیناً دنیا کا سستا ترین ملک ہے۔ مجھے پہلے اس بات کا ادراک نہیں تھا۔ پچھلے ایک ماہ میں مجھے اچھی طرح اندازہ بھی ہو گیا اور حکومتی دعووں پر یقین بھی آ گیا۔ جب جنوری کی پہلی تاریخ کو میں اسلام آباد سے چلا تو اپنا پرس جیب سے نکال کر بیگم کے حوالے کر دیا۔ اور ابھی تک اسی کے پاس ہے۔ اس میں جتنے پیسے تھے وہ بھی اسی طرح ہیں۔ میں صبح ناشتے میں چار

Read more

سورۃ الرحمن

سورۃ الرحمن کی قدرومنزلت سے تو سب ہی مسلمان واقف ہیں۔ اور اس کو باقاعدگی سے پڑھتے ہیں۔ سورۃ الرحمن سے مختلف بیماریوں کے علاج پر تحقیق کا سہرا سید صفدر شاہ بخاری صاحب کو جاتا ہے۔ جن کو لوگ پیر کاکی تاڑ کے نام سے جانتے ہیں۔ 1998 میں میری پہلی ملاقات بابا جی سے ہوئی۔ میں خبریں اخبار کے لئے کام کرتا تھا۔ بنیادی معلومات تو میں اسلام آباد سے لے کر ہی لاہور پہنچا تھا۔ جو کہ زیادہ

Read more

اہم ہونے کا وہم

اہم ہونے کا وہم بھی اپنی ذات سے دھوکے کے علاوہ کچھ بھی تو نہیں۔ ہر کام کو اپنی ذمہ داری سمجھنا اور کر کے سونے کا عہد بھی بیوقوفوں کی جنت میں رہنے کے مترادف ہے۔ بہت سے کام جو میرا خیال تھا کہ میرے بغیر کیسے ممکن ہوں گے ۔ پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کی نوکری، مختلف یونیورسٹیوں میں لیکچر، فوٹوگرافی اور میری تحریریں۔ سب کچھ بہت اہم تھا۔ میں روزانہ واٹس ایپ پر سٹیٹس لگانا، تحریر لکھ

Read more

نرسنگ سٹاف کے احترام میں چند لفظ

سیلف لیس لفظ سنا تھا۔ پھر اس کے معنی تلاش کیے تو گوگل نے ترجمہ کیا، ” بے لوث“۔ سوچا یہ صرف ماں باپ ہی ہوسکتے ہیں۔ ساری زندگی نرسنگ سٹاف اور پیرا میڈیکل سٹاف سنا اور دیکھا تھا۔ اور ان کی عجیب و غریب کہانیاں سنی تھیں۔ شاید وہ سب لوگ بہروپیے ہیں اور اس عظیم کام کو کرنے والوں کی بدنامی کا ذریعہ بن رہے ہیں۔ پچھلے کچھ ہفتوں سے جگر ٹرانسپلانٹ کے سلسلے میں پاکستان کڈنی لیور انسٹیٹیوٹ

Read more

جستجو

جو جستجو ایک گاؤں کے بچے میں ہوتی ہے شاید ہی کسی اور میں ہو۔ کسی چیز کو جاننے کا علم ہی تو جستجو کہلاتی ہے۔ جس گلی کے باہر لکھا دیکھا کہ گلی بند ہے الحمدللہ ہر اس گلی میں جاکر تصدیق کی کہ بند بھی ہے یا ویسے ہی بیوقوف بنا رہے ہیں۔ اگر کسی جگہ تختی آویزاں ہے کہ فرش گیلا ہے ضرور پاؤں رکھ کر چیک کیا اور گیلے فرش پر پاؤں کے نشان آنے پر

Read more

جگر کا ٹکڑا

جگر انسانی جسم کا ایک اھم جزو ھے۔ جگر کی خرابی کی کئی وجوہات ھیں۔ جیسا کہ ھیپاٹائٹس بی اور سی کے مرض کا شکار ھوجانا، جگر کا کینسر، شراب نوشی،  ضرورت سے زیادہ تلی ھوئی اشیاء کا کھانے میں استعمال۔ جگر پر چربی کا آجانا جس کو فیٹی لیور کہا جاتا ھے جس سے جگر کی جلد تبدیل ھوکر سخت ھوجاتی ھے اور جگر کمزور ھونے لگ جاتا ھے۔ ان ساری بیماریوں کا آخری حل جگر کا ٹرانسپلانٹ ھے۔

Read more

جگر ٹرانسپلانٹ اور قران پر حلف

ساری زندگی قرآن پر حلف لینے کو مناسب نہیں سمجھا۔ حتی کہ قسم کھانے پر بھی دل پریشان ہوجاتا ہے۔ کہ ایسی بھی کیا بے یقینی کہ قسم کھائی جائے۔ اور کوئی ایسا کام نہیں کیا کہ عدالت جانا پڑے اور قرآن پر حلف دینا پڑے۔ جگر کے علاج کے سلسلے میں مختلف ٹیسٹ اور مرحلوں سے گزرنا پڑتا ہے۔ کچھ تکلیف دہ ہیں اور کچھ آسان ہیں سب مرحلے بہت ہمت کے ساتھ گزار دیے۔ کسی بھی مقام پر

Read more

اب تو میری سوچ بھی آزاد نہیں رہی

ہم سب ہی آزاد پیدا ہوتے ہیں اور پھر غلام بنا دیے جاتے ہیں۔ خواہشوں کے، اولاد کے، دین کے، دنیا کے، سرکار کے، احتساب کے، سیاست کے پتہ نہیں کس کس کے۔ ایک طرف سے آزادی حاصل کرو تو دوسری طرف غلامی زنجیریں لئے کھڑی ہوتی ہے۔ میں کوئی رستم زماں نہیں تھا۔ میں نے بھی یہ سب غلامیاں بھگتی ہیں پر میں نے کوشش کی کہ اس ساری غلامی کے باوجود اپنی سوچ کو آزاد رکھ سکوں۔ کوشش

Read more

رابطے

ہمارے بلوچستان سے ایک دوست ممبر قومی اسمبلی تھے۔ وہ اپنے موبائل فون سے بہت نالاں تھے۔ کہ ہر وقت بجتا ہی رہتا ہے۔ اس کا کیا کیا جائے۔ میں نے عرض کی سر اس کو بند کر دیں تو کہنے لگے پھر اس کو رکھنے کا کیا فائدہ جب اپنے لوگوں سے رابطہ ہی نہ ہو۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ ہر فون سنوں یا پھر اس واپس کال کر کے جواب دوں۔ اگر کوئی مس بیل بھی دے

Read more

سجن بے پرواہ

شکر الحمد زندگی کے سب مزے دیکھے اور دیکھ رہے ہیں۔ میری ذمہ داری یہ مزے دکھانے کی بھی ہے تو میں نے جو بھی دیکھا اس کی تصاویر بنائیں اور فلمیں بنائیں اور سارے جہاں کو دکھائیں۔ کوشش کی اپنی ذمہ داری پوری محنت سے نبھاوں اور نبھا رہا ہوں۔ پچھلے کچھ ماہ سے تصاویر بنانے میں دقت آرھی تھی۔ تو لکھ کر یہ ذمہ داری نبھاتا ہوں۔ شکر الحمدللہ۔ تصاویر بھی ہمیشہ مزے لیکر بنائیں اور تحریر بھی

Read more

لاھور چھوٹا ہو رہا ہے

جب سے ہوش سنبھالا حالت سفر میں ہوں۔ کبھی وقت محدود تھا اور کبھی وقت ملا ہی نہیں پھر بھی ہم دونوں سفر میں رھے۔ میری کوشش ہوتی تھی کہ وقت نکال کر کوئی نہ کوئی تصویر بنا لوں۔ بن بھی جاتی تھی ۔ کیمرے ہر طرح کے تھے میرے پاس۔ کبھی ہوائی تصاویر بذریعہ ڈرون اور کبھی زمینی تصاویر۔ سلسلہ چلتا رہا وقت گزرتا رہا۔ میں نے مصروفیت، آرام پر بھی اپنے عشق کو توجہ دی اور بلاوجہ تصاویر

Read more

میری آنکھیں نکال لو

آنکھیں عطیہ کرنے میں سب سے آگے جو ملک ہے وہ سری لنکا ہے۔ ہزاروں پاکستانیوں کو بینائی کی نعمت سے روشناس کرانے میں سری لنکا کا بہت اہم کردار ہے۔ پھر جب ہم پر ڈینگی حملہ آور ہوا تو سری لنکا سے ڈاکٹر تشریف لائے ہمارے ڈاکٹروں کی ٹریننگز کروائیں اور ہمیں اس بیماری پر کنٹرول کرنا سکھایا۔ ھم پر بہت احسان ہیں سری لنکا کے۔ جب دوسرے ممالک میں فلمیں بننا شروع ہوئیں تو کولمبو میں کئی فلمیں

Read more

گمشدہ لاہور میں فوٹوگرافی پر پابندی

کچھ دن سے لاہور میں ہوں سموگ اور فاصلوں میں لاہور گم ہو گیا ہے۔ کچھ سمجھ نہیں آ رہی یہ کون سا شہر ہے۔ نہر کنارے جا رہا تھا تو دیکھا مینار پاکستان نظر آیا۔ لوہے کا مینار پاکستان بہت عجیب لگا کہ یار ایفل ٹاور تو سمجھ آتی ہے۔ فرانس میں اس کی فوٹوکاپی کر کے لاہور میں لگائی جائے اور لاہور کو فرانس بنایا جائے۔ پر مینار پاکستان تو لاہور میں ہی ہوتا تھا پھر اس اصل

Read more

چور اور چوکیدار

پہلے دور اچھا تھا چور بھی اچھے تھے اور چوکیدار بھی اچھے تھے۔ سارے گاؤں میں ایک چوکیدار اور کئی چور۔ نہ چوکیدارا ٹھیک طرح سے ہوتا تھا اور نہ ہی چوری۔ چھوٹی موٹی چوریاں ہوتی تھیں کسی کا دل چوری ہوجاتا تھا اور کسی کے خواب، چوکیدار بھی اپنے ہی ہوتے تھے کبھی ماں کبھی بہن، کبھی بھائی اور کبھی باپ۔ پر چور کون سے پرائے ہوتے تھے۔ کچھ اپنے ہوتے تھے اور کچھ اپنے ہو جاتے تھے۔ بس

Read more

عمران حکومت پاکستان کو عالمی منڈی تک لے گئی

کسی بھی ملک کی ترقی کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ اس کا وزیر اعظم اور اس کی ٹیم کا ویژن کیا ہے۔ پاکستان 1947 میں بنا اور 2018 تک بہت سی جمہوری اور فوجی حکومتیں آئیں لیکن کسی بھی حکومت کے نصیب ایسے نہ تھے کہ وہ پاکستان کو ترقی کی اس راہ پر گامزن کر سکتا جس پر ہماری 2018 میں قائم ہونے والی حکومت نے کیا۔ ہماری ان پڑھ اور بوسیدہ عوام کو پتہ ہی نہیں تھا

Read more

احساس کے نشتر

کسی کا احساس ہونا بھی ایک احساس ہے۔ گورنمنٹ آف پاکستان نے غریبوں کے احساس کے لئے احساس پروگرام شروع کیا ہے۔ بہت خوش آئند بات ہے۔ غریب خاندانوں کی مدد کی جائے۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر صاحبہ کی زیر نگرانی یہ پروگرام چل رہا ہے۔ میرے خیال میں اگر اس پروگرام کا کسی غریب کو سربراہ لگایا جاتا تو بہتر تھا۔ اس کا ممبر شپ طریقہ کار اتنا آسان ہے کہ ہر غریب کے پاس اپنا موبائل فون اور اپنے نام

Read more

فوٹوگرافر بنیں، کیمرہ مالک تو بہت ہیں

روشنی اور صبر اچھی تصویر کیلئے ایک برابر ضروری ھیں۔ میں نے کبھی بے صبرے انسان کو اچھا فوٹوگرافر نہیں دیکھا۔ اپنی آدھی سے زیادہ زندگی فوٹوگرافی کو دینے کے بعد اس نتیجہ پر پہنچا ھوں. روشنی سے بھی زیادہ کئی دفعہ صبر کی ضرورت زیادہ محسوس ھوتی ھے. جب کوئی گیلری والا یہ ارشاد فرماتا ھے. کہ جناب تصویریں بکتی نہیں اس لیئے نمائش نہیں ھوسکتی ۔ تو اتنا دکھ نہیں ھوتا لیکن جب نمائش میں کھڑا ھو ایک

Read more

اسلام آباد سے خنجراب

بہت عرصے سے دل کر رہا تھا۔ پاکستان خود گاڑی چلا کر دیکھوں جہاں دل کرے ٹھہر جاؤں جہاں چاہوں تصویر بناؤں بیوی سے بات کی تو کہنے لگی دونوں چلتے ہیں۔ اور ہم نے تیاری کرنا شروع کردی۔ سجاد نبی بابر بھائی سے ذکر کیا تو مسکرا کر کہنے لگے کل کیوں آج ہی جائیں۔ پانچ گھنٹے لگا کر ایک تفصیلی شیڈول طے پا گیا۔ شکریہ سجاد بھائی۔ دفتر سے چھٹی لی اور 2 اکتوبر رات ساڑھے تین بجے

Read more

موسمیات برائے فوٹوگرافی پاکستان

میرے ایک محترم دوست رئیس خٹک مرحوم کا تعلق تبلیغی جماعت سے تھا۔ ایک دن کہنے لگے محمد اظہر حفیظ بھائی اللہ آپ سے راضی ہوں ایک بات کہوں جی خٹک صاحب اپنے کام نمازوں کے مطابق ترتیب دیا کریں۔ اس سے نماز قضا نہیں ہوتی اور سب کام بھی ہو جاتے ہیں۔ بہت خوبصورت بات تھی۔

Read more

تصویر

کوڑے کے ڈھیر پر بیٹھا میں اپنے تصورات میں گم۔ جیسے ماؤنٹ ایورسٹ پر بیٹھا ہوں۔ بڑا آدمی بن گیا ہوں۔ پتہ نہیں کیا کیا سر کر لیا ہے۔ میرے ہر طرف تصویریں ہی تصویریں زمین پر بکھری جو پڑیں تھیں۔

Read more

خاموش

آج کسی کی لکھی ہوئی خوبصورت بات پڑھی ”جب تمھارا بات کرنے کو دل نہ چاہے تم مجھے فون کرلینا ہم دونوں خاموش رہیں گے“ خاموش رہنا عبادت بھی ہے اور ظلم بھی۔ اگر آپ کسی کی دل آزاری کرنے کی بجائے خاموش رہیں تو یہ عبادت بن جاتی ہے اور اگر ظلم دیکھ کر خاموش رہیں تو یہ ظلم بن جاتی ہے۔ ساری زندگی بولتے گزارا دی۔ کئی لوگوں کی دل آزاری کی اور اس کو شغل سمجھتا رہا۔

Read more

میں نے خوراک سے شوگر پر کنٹرول کیسے پایا

اکیس سال سے شوگر کا مریض ہوں۔ ہر طرح سے کوشش کی پر مینیج نہیں ہو رہی تھی۔ مسلسل 120 یونٹ روزانہ انسولین لگا رہا تھا۔ کچھ ماہ سے میں نے خوراک کو مینیج کیا اور انسولین 80 یونٹ روزانہ تک آ گئی۔ میں بہت خوش تھا۔ پر ابھی بھی انسولین کی مقدار بہت زیادہ تھی جس کی وجہ سے میں مختلف جسمانی پیچیدگیوں کا شکار ہو رہا تھا۔ ہر طرح کے ڈاکٹر صاحبان کے پاس گیا کوئی پیٹ کاٹنے

Read more

ستمبر

ستمبر شاید ستم گر ہے۔ برس ہا برس سے خواہش ہے کہہ ستمبر کا آخری ہفتہ ہنزہ میں گزاروں پر کوئی نہ کوئی مشکل درپیش آجاتی ہے۔ کبھی زلزلہ کبھی فنڈز کی کمی اور کبھی چھٹی کا نہ ملنا۔ بہرحال اس دفعہ تیاری پوری تھی اور ہمت جواں تھی۔ لیکن گھٹنے کے درد نے نہ جانے کا مشورہ دیا اور ڈاکٹر کہتے ہیں 35 کلو وزن کم کریں اور سیڑھیاں بھی نہ چڑھیں جی اچھا کے علاوہ کوئی جواب نہیں

Read more

لینڈ سلائیڈ

پہاڑ کی اوپر والی تہہ پہاڑ کے اندر پانی جمع ہو جانے کی وجہ سے سلائیڈ کر جاتی ہے۔ جس سے بہت نقصان اٹھانا پڑتا ہے کئی دفعہ تو پوری سڑک ہی نیچے گر جاتی ہے۔ کئی دفعہ راستہ بند ہوجاتا ہے۔ یہ ہمیشہ سیاحوں اور مسافروں کے لئے تکلیف کا باعث بنتی ہے۔ پہاڑ کی صرف اوپر والی تہہ اپنی جگہ سے سلائیڈ کر جاتی ہے۔ باقی پہاڑ ویسے کا ویسے ہی رہتا ہے۔ چائنہ نے اس کا حل

Read more

پھر سب پوچھتے ہیں

جو سوچتا ہوں لکھ دیتا ہوں پھر سب پوچھتے ہیں کس کے لئے لکھا ہے، میں اپنا حال لکھتا ہوں لوگ اسے میرے ملک کا حال سمجھتے ہیں۔ میں اپنی چاک دامنی پر گریہ کرتا ہوں پھر سب پوچھتے ہیں۔ روتے کیوں ہو، جب روتے روتے مسکرانے لگتا ہوں پھر پوچھتے ہیں اب کیا ہوا ہے۔ ضروری تو نہیں جس پر مسکرایا یا رویا جائے وہ ابھی کا واقعہ ہو وہ حادثہ کچھ عرصہ پہلے کا بھی تو ہو سکتا

Read more

کشمیر میں فوٹوگرافی کا شوق

فوٹوگرافی کے شوق نے مجھے سارا آزاد کشمیر دکھا دیا۔ میں اس کے عشق میں دن بدن مبتلا ہوتا چلا گیا۔ مجھے جنت نظیر یا جنت جیسے کا مطلب سمجھ نہیں آتا تھا۔ اور اس کو سمجھنے کے لئے میں بار بار آزاد کشمیر گیا۔ کبھی میر پور آزاد کشمیر، کبھی مظفر آباد، کبھی نیلم ویلی، کبھی لیپہ ویلی، کبھی باغ، کبھی راولاکوٹ، کبھی بھمبر، کبھی باغ سر فورٹ، کبھی سدھن گلی، کبھی سمہانی سارا آزاد کشمیر گھومتا رہا تصویریں

Read more

سیاحت کے فروغ میں پاکستانی فوٹوگرافرز کا کردار

محترم وزیراعظم صاحب سیر و سیاحت کے فروغ کی کوششوں میں پاکستانی فوٹوگرافرز ایک ہراول دستے کا کام کر سکتے ہیں اگر ان کے لئے کچھ آسانیاں کردی جائیں۔ صوبائی سطح پر اور وفاقی سطح پر فوٹوگرافرز کو رجسٹر کیا جائے۔ اس سلسلے میں ان کو باقاعدہ دستاویزی کارڈ جاری کیے جائیں۔ جو کہ ان کے کام میں آسانی پیدا کریں۔ جو رجسٹرڈ فوٹوگرافرز کی فہرستیں ہیں وہ تمام سیکورٹی اداروں کو مہیا کی جائیں۔ اس اقدام سے ایک تو

Read more

14 اگست 1947 سے 2021

میرے والدین 14 اگست 1947 کو ہجرت کر کے کپورتھلہ جالندھر سے پاکستان لائلپور سے آگے ہمارے گاؤں پھرالہ اور گرالہ میں آباد ہوئے۔ والد صاحب پھرالہ اور والدہ صاحبہ ساتھ والے گاؤں گرالہ میں آباد ہو گئے۔ ہجرت کے 64 سال بعد والدہ وفات پا گئیں اور 68 سال بعد والد صاحب وفات پا گئے۔ میرا ان کا 41 سال والدہ صاحبہ کے ساتھ اور 45 سال والد صاحب کے ساتھ رہا۔ جب بھی ان کے پاس بیٹھتا وہ

Read more

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ

پاکستان الحمدللہ ریکارڈ پر ریکارڈ بنا رہا ہے۔ یوں تو سال 2021 کا آغاز کچھ اچھا نہیں تھا۔ 5 فروری کو ہمارے ہیرو محمد علی سد پارا صاحب کے ٹو سر کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں کے ساتھ لاپتہ ہو گئے تھے۔ پھر ان کے بیٹے ساجد سد پارا صاحب نے پاک فوج کی مدد سے اپنے والد کو تلاش کیا اور وہیں پر تدفین کی۔ اللہ تعالٰی اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائیں آمین۔ یہ بھی ایک ریکارڈ ہے

Read more

ہمارا فخر

آج کل نیلم ویلی اور مقبوضہ کشمیر میں انڈین فوج کی حرکتیں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں۔ بہت سا جانی اور مالی نقصان بھی ہو رہا ہے۔ لیکن میں مطمئن ہوں کیونکہ میں اپنی فوج اس کی طاقت، اس کی حب الوطنی کو اچھی طرح جانتا ہوں۔ بطور فوٹوگرافر میں نے بہت ساری اسائنمنٹس فوج کے ساتھ کی ہیں اور تقریباً سارا پاکستان فوج کے ساتھ سفر کیا ہے۔ مجھے اچھی طرح پتہ ہے کہ ہماری فوج دنیا کی نمبر ون فوج ہے اور اس کا اندازہ دشمن کو بھی اچھی طرح ہے۔ لالک جان شہید ہو یا کرنل کیپٹن شیر خان۔ دشمن کو اندازہ ہے کہ ہمارے فوجی کس جرات اور بہادری سے لڑتے ہیں۔

Read more

فراڈ

دو بہاریں اور ایک خزاں اس انتظار میں گزار دی کہ ہنزہ جاؤں گا اور کرونا وائرس نے راستے ایسے بند کیے کہ جیسے لینڈ سلائیڈ ہو گئی ہو، پیسے بھی تھے وقت بھی تھا پر نہیں جاسکے، حالات ہی بڑے سمارٹ تھے ہر طرف سمارٹ لاک ڈاؤن کا چرچا تھا، نومبر پھر آنے والا ہے اس دفعہ میں نے خوب چالاکی سے کام لیا اور پروگرام ہی نہیں بنایا، نہ ہی پیسے بچائے اور نہ ہی وقت، اس طرح میں نے بدلہ لیا کرونا سے، اور ہاتھ کر گیا کرونا کے ساتھ۔

Read more

لاہور جانے کو دل کرتا ہے

دل کرتا ہے سب چھوڑ چھاڑ لاہور چلا جاؤں کسی سے نہ ملوں نہ کسی کو نہ بتاؤں لاہور کی موریاں ہوں اور دروازے دن رات ان کے سنگ بتاؤں، بناؤں تصویریں صبح و شام کی اور مست ہو جاؤں۔ جہانگیر کا مقبرہ کئی دن وہاں گزار دوں، اس کے مینار درخت۔ نورجہاں کا مقبرہ پھر چلا جاؤں مینار پاکستان مجھے قائد کی خوشبو آتی ہے وہاں سے کبھی اس پر اوپر جانے کی کوشش نہیں کی کیونکہ میرے قائد

Read more

آو میری آنکھوں سے دیکھو

آؤ کہ میں تمھیں دیکھنا سکھاوں، کس کو کیسے دیکھتے ہیں، پرندے کیسے دیکھتے ہیں، کیڑے کیسے دیکھتے ہیں اور انسان کیسے دیکھتے ہیں، کھجور کا درخت ہے، کیڑا اس کی بلندی کو دیکھتا ہے اور سوچتا ہے اتنی زیادہ اونچائی تک جاتے جاتے تھک جاؤں گا، بہتر ہے جب اس کا پھل پک کر تیار ہوگا تو کھا لیں گے، انسان کچھ اس طرح دیکھتا ہے کہ جھوٹے یار دی یاری، یاری وانگ کھجور دھپ لگے چھاں کوئی نہ

Read more

قبر کے اندر کا حال اور سرکاری ملازم

مجھے بطور نیم سرکاری ملازم کوئی ملال نہیں ہے کہ ہماری کئی سال سے تنخواہ نہیں بڑھی، ہر مہینے باقاعدگی سے ٹیکس ہماری تنخواہ سے کٹ جاتا ہے، کوئی نہیں دیکھتا اس سرکاری ملازم نے کتنا قرض اپنے ادارے اور اس کے بینک سے لیا ہوا ہے اس کی مد میں کوئی چھوٹ نہیں ہے۔ سب سے پہلے تنخواہ میں ٹیکس کٹوتی، پھر سب بلوں پر ٹیکس کٹوتی، پھر گھریلو سامان پر ٹیکس کٹوتی۔ اچھا ہے سب کاٹنا چاہیئے، ملک کا نظام بھی تو چلانا ہے۔

کچھ دوستوں کا خیال ہے سرکاری ملازم کوئی کام نہیں کرتے۔ تو صرف وہ ان بیچاروں کی ٹیکس کٹوتی ہی دیکھ لیں کتنی ایمانداری سے کی جاتی ہے تو لگ پتہ جائے، پھر کام کام اس کے علاوہ۔

Read more

قراقرم ھائی وے

آپ کے پاس سب کچھ موجود ہو، پیسہ، گاڑی، کیمرہ، بیٹریاں، میموری کارڈز، کھانے پینے کا سامان، سفری چولہا، آرام دہ کرسیاں، بہترین ہم سفر، صحت، ہمت اور آپ کو بس کمی محسوس ہو کہ دو آنکھیں کم ہیں یہ سب دیکھنے کے لئے تو یقیناً آپ عظیم قراقرم ہائی وے پر سفر کر رہے ہیں۔ کدھر کدھر دیکھیں آگے، پیچھے، دائیں، بائیں ہر طرف ہی تو قابل دید مناظر ہیں اور جہاں دوراہے یا چوراہے آ جائیں تو دماغ

Read more

میرے قائد اعظم محمد علی جناح صاحب

اسلام علیکم امید ہے آپ جنت الفردوس میں خیریت سے ہونگے اور وہاں پر بھی آپ کا شمار اللہ کے پسندیدہ ترین لوگوں میں سے ہوگا اور پاکستان بنانے والے آپ کے سب ساتھی بھی وہیں آس پاس رہائش پذیر ہونگے خوب رونق ہوگی کہیں جوہر برادران کہیں علامہ محمد اقبال کہیں مادر ملت فاطمہ جناح صاحبہ کہیں لیاقت علی خاں صاحب کہیں فیض صاحب کہیں حفیظ جالندھری صاحب اور کہیں شہداء آزادی کیا سماں ہوگا پر قائد جی آپ

Read more

اسلام آباد میں اسلام کب آباد ہو گا؟

چالیس سال ہو گئے اس شہر میں آئے، اس کا کونہ کونہ دیکھ چھوڑا نہ اس میں کبھی اسلام نظر آیا اور نہ ہی کبھی یہ آباد نظر آیا، اگر اسلام کی بات کریں تو مساجد کو کمانڈوز سے خالی کروانا پڑتا ہے اور پھر خود کش حملے شروع، مساجد کا بہترین استعمال بھی یہیں پر دیکھا اکثر نکاح اب فیصل مسجد میں ہوتے ہیں مقصد شاید ہی سنت کو زندہ کرنا ہوتا ہو، لیکن فوٹو شوٹ کی اجازت مل

Read more