اسٹیج اداکارہ دعا چوہدری پر شوہر کا مبینہ تشدد، حمل ضائع


اسٹیج اداکارہ دعا چوہدری پر شوہر نے مبینہ طور پر تشدد کیا، جس سے اداکارہ کا حمل ضائع ہوگیا ہے۔

دعا چوہدری کا کہنا ہے کہ تین سال پہلے شادی ہوئی، شوہر تشدد کا نشانہ بناتا رہا، تشدد سے ان کا حمل بھی ضائع ہوگیا۔

ملزم سلیمان شوکت کا کہنا ہے کہ تشدد کے الزامات بے بنیاد ہيں۔ سلیمان شوکت نے کہا کہ دعا چوہدری شادی کی آڑ میں ان سے لاکھوں روپے بٹور چکی ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ پولیس معاملے کی انکوائری کررہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم سلمان شوکت ایس ایچ او مناواں سلیم شوکت کا بھائی ہے۔

Facebook Comments HS