بریکنگ نیوز: علی احمد جلالی افغانستان کے عبوری صدر ہوں گے


کابل سے موصول ہونے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق افغانستان میں عبوری حکومت قائم کی جارہی ہے۔ چھ ماہ تک جنگ بند رہے گی۔ علی احمد جلالی افغانستان کے عبوری صدر ہوں گے۔

ذرائع  کے مطابق جنگ کے بغیر کابل کو اسلامی امارت کے حوالے کرنے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ کابل پر حملہ نہ کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طالبان کے نائب امیر ملا عبدالغنی برادر کابل پہنچ گئے تھے لیکن ان اطلاعات کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ بتایا گیا ہے کہ طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ قندھار میں نمودار ہوں گے جہاں جرگہ بلانے کے لئے مشران سے مشورے ہو رہے ہیں۔

مرحوم افغان رہنما احمد شاہ مسعود کے بیٹے نے طالبان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ طالبان نے بگرام ائیرفیلڈ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

کابل ائیرپورٹ روڈ پر ٹریفک جام ہے۔ ‏حکومتی عہدیدار اور افسران کابل سے نکلنے کے لیے ائیرپورٹ جا رہے ہیں۔ ‏کابل ائیرپورٹ کے وی آئی پی ٹرمینل کی انتظارگاہ اور پارکنگ صدر اشرف غنی کے مشیر، وزرا، سابق وزرا اور ارکان پارلیمنٹ سے بھرے ہوئے ہیں۔ ان کے جہاز کو ٹیک آف کی اجازت نہیں مل رہی۔

گزشتہ رات رشید دوستم اور عطا محمد نور کے تاجکستان پہنچنے کی اطلاعات ملی تھیں۔ آج صبح دونوں جنگجو سرداروں کو تاجکستان میں ناشتہ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

(رپورٹ: اسلم خان)

Facebook Comments HS