اشرف غنی کابل سے فرار کیوں ہوئے؟

اشرف غنی کابل سے فرار کیوں ہوئے ؟ افغان صدر کے سابق مشیر نےانہیں کیا مشورہ دیا تھا ؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا 

سبکدوش افغان صدر اشرف غنی ہمسایہ ملک تاجکستان پہنچ گئے ہیں۔ اشرف غنی کے سابق مشیر طارق فرہادی نے ایک عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اشرف غنی نے دو دن کے اندر افغانستان نہ چھوڑا تو وہ مارے جائیں گے۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کے کابل میں داخلے سے قبل العریبعہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق مشیر طارق فرہادی نے خبردار کیا تھا کہ طالبان دارالحکومت کابل میں داخل ہونے کے لیے زیادہ انتظار نہیں کریں گے۔ اگر صدر اشرف غنی نے کابل نہ چھوڑا تو ان کی جان کو شدید خطرہ ہے اور وہ مارے جائیں گے۔ اشرف غنی کو دو دن کے اندر اندر کابل چھوڑ دینا چاہئے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words