مینارِ پاکستان واقعہ تشویش ناک ہے، شہباز شریف


مسلم لیگ ن کےصدر، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میناِر پاکستان میں خاتون اور اُن کے ساتھیوں کو سیکڑوں افراد نے ہراساں کیا، یہ تشویش ناک ہے کہ ہمارا معاشرہ کہاں جا رہا ہے۔

شہباز شریف نے میناِر پاکستان کے مقام پر خاتون کے ساتھ بدتمیزی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ایک پیغام شیئر کیا ہے۔

شہبازشریف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ خواتین کے ساتھ پیش آئے حالیہ افسوس ناک واقعات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ یہ کیفیت مضبوط جڑیں رکھتی ہے جو شرم ناک ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments