شبرغان: طالبان نے مجسموں والے تفریحی پارک کو آگ لگا دی
افغانستان میں حکومت سنبھالتے ہی طالبان نے ایک تفریحی پارک میں مجسمے نصب ہونے کے سبب پارک کو نذر آتش کر دیا ہے۔
افغانستان سے متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں طالبان جم میں ورزش کرتے یا پارکس میں جھولا جھولتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔
ٹوئٹر پر ایک افغان شہری کی جانب سے ایک نئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ یہ ویڈیو افغانستان کے شہر شبرغان کی ہے، ویڈیو میں تفریحی پارک کو آگ میں جلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
افغان ٹوئٹر صارف کے مطابق طالبان جنگجوؤں کی جانب سے اس پارک میں موجود مجسموں کے سبب آگ لگائی ہے۔
The Bokhdi Amusement Park was set on fire by Taliban insurgents in Begha, Sheberghan. The reason is that the statues/idols standing there are in Public access Idols are illegal in Islam, This is the logic of the Taliban's brutal emirate. The homeland is occupied.#Afghanistan pic.twitter.com/MBuYsQQbxk
— Ihtesham Afghan (@IhteshamAfghan) August 17, 2021


