روس سے تعلق رکھنے والی بھارتی اداکارہ کی فلیٹ سے لاش برآمد

روس سے تعلق رکھنے والی بھارتی اداکارہ کی فلیٹ سے لاش برآمد

روس سے تعلق رکھنے والی بھارتی اداکارہ الیگزینڈرا جاوی اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاوی گوا کے ایک فلیٹ میں کرائے پر رہائش پذیر تھیں۔

پولیس نے اس حوالے سے ان کے بوائے فرینڈ کا بیان قلم بند کرلیا ہے جو ان کے ساتھ اسی اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیگزینڈرا کی لاش ان کے اپارٹمنٹ میں لٹکی ہوئی پائی گئی تھی۔

خیال رہے کہ انہیں فلم کنچنا 3 سے شہرت حاصل ہوئی تھی، جبکہ انہوں نے چنئی کے فوٹوگرافر کے خلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ بھی درج کروایا تھا۔

اسی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پولیس اس معاملے میں بلیک میلنگ کے زاویے سے بھی تفتیش کر رہی ہے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words