مظفرگڑھ میں خاتون کو بیچ سڑک پر شوہر کے سامنے بے لباس کر دیا گیا

مظفر گڑھ میں خاتون کو بیچ سڑک پر شوہر کے سامنے بے لباس کر دیا گیا۔ ملزمان نے شوہر پر بھی تشدد کیا۔

تفصیلات کے مطابق حاملہ خاتون شوہر کے ساتھ موٹر سائیکل پر دوا لے کر گھر جا رہی تھی۔ ملزمان نے راستے میں گھیر کر شرمناک حرکت کی۔ خاتون کے بھائی پر ایک ملزم کی بہن سے زیادتی کا الزام ہے۔

واقعے کو دو ہفتے گزرنے کے باوجود پانچ میں سے تین ملزمان گرفتار نہیں کیے جا سکے۔  پولیس کا کہنا ہے کہ تین ملزمان نے عبوری ضمانت کروا لی ہے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words