افغانستان سے ہزاروں غیر ملکیوں کی آمد: اسلام آباد کے تمام ہوٹلز 21 روز کے لیے بند
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کے تمام ہوٹلز 21 روز کے لیے بند کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہوٹلز خالی کروانے کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ افغانستان سے نکلنے والے ہزاروں غیر ملکی کل سے پاکستان پہنچیں گے۔ ہوٹلز میں ان غیر ملکی افراد کو ٹھہرایا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام ہوٹل مالکان کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی افراد کی آمد اور رہائش کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔
Facebook Comments HS


