کابل ایئرپورٹ پر دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 60 ہو گئی: 140 زخمی


کابل ایئرپورٹ کے قریب یکے بعد دیگر دو دھماکوں کے نتیجے میں بچوں اور امریکی فوجیوں سمیت 60 افراد جاں بحق جبکہ 140 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کابل ایئرپورٹ کے باہر دھماکے کی پنٹاگون پریس سیکریٹری نے بھی تصدیق کردی۔

عرب میڈیا کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ اس دھماکے میں بچوں اور امریکی فوجیوں سمیت 60 افراد جاں بحق جبکہ 140 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئرپورٹ کی حدود میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں، جبکہ دھماکے کے بعد طالبان نے ایئرپورٹ کے اطراف کی سیکیورٹی سخت کر دی۔ افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے کا ہدف کابل ایئرپورٹ کے باہر جمع لوگ تھے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ترجمان پنٹاگون کا کہنا تھا کہ کابل ایئرپورٹ پر دھماکے میں جانی نقصان کے متعلق ابھی واضح نہیں ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments