فیصل آباد میں 15 سالہ لڑکی سے منگیتر کے دوستوں کی زیادتی


فیصل آباد میں لڑکے نے اپنی 15 سالہ منگیتر کو دوستوں کے حوالے کر دیا، جہاں اسے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

 بٹالہ کالونی کی رہائشی 15سال کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ منگیتر نے اسے بات کرنے کے بہانے بلایا اور اپنے دوستوں کےحوالے کردیا، تین نوجوانوں نے گاڑی میں نشہ آور مشروب پلاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مری میں دو روز تک مبحوس رکھا، ملزمان دو روز بعد ایک عزیز کے گھر کے باہر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے منگیتر سمیت 4 افراد کےخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments