پتوکی میں 13سالہ بچے سے بدفعلی: ملزم فرار

پتوکی میں اوباش نوجوان علی رضا کی 13 سالہ بچے سے بدفعلی کی خبر آئی ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

ضلع قصور کی تحصیل پتوکی میں اغوا کے بعد زیادتی اور بدفعلی کے مقدمات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ تحصیل پتوکی کے علاقہ ملک کالونی پھولنگر میں ممتاز حسین کے بیٹے احمد حسن کے ساتھ ایک درندہ صفت شخص علی رضا نے دن دیہاڑے ایک قریبی کوارٹر میں لے جا کر بدفعلی کی اور ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ 13سالہ بچہ ایک ناشتے والی دکان پر کام کرتا تھا۔

Comments - User is solely responsible for his/her words