پیرودھائی کے دینی مدرسے میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے ملزم مفتی شاہنواز نے گرفتاری د ے دی

راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں دینی مدرسے کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم مفتی شاہنواز نے پولیس کو گرفتاری د ے دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق مقامی عدالت میں پیر ودھائی میں مدرسے میں طالبہ سے استاد کی مبینہ زیادتی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران ملزم مفتی شاہنواز اور ملزمہ عشرت حنیف عدالت میں پیش ہوئے۔ کیس پر بنائی جانے والی جے آئی ٹی کے ممبران بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

سما عت کے دوران ملزم مفتی شاہنواز کی وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کیس پر بنائی جانے والے جے آئی ٹی پر اعتماد ہے اس لئے ضمانت واپس لیتے ہیں، جس کے بعد ملزم شاہنواز نے پولیس کوگرفتاری دے دی۔

دوسری جانب مقدمے میں شریک ملزمہ عشرت حنیف کی عبوری ضمانت میں چار ستمبر تک توسیع کر دی گئی۔

Comments - User is solely responsible for his/her words