عامر لیاقت کو پیمرا نے مکمل طور پر بین کر دیا


\"\"

پیمرا نے آج مندرجہ ذیل پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بول ٹی وی کے عامر لیاقت حسین پر پابندی عائد کر دی ہے۔

پیمرا کوڈ آف کنڈکٹ کی مسلسل خلاف ورزی پر عامر لیاقت اور ان کے پروگرام ’ایسے نہیں چلے گا‘ پر فوری پابندی عائد

اسلام آباد: 26 جنوری 2017

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے بول نیوز پر نشر ہونے والے عامر لیاقت کے پروگرام ’ایسے نہیں چلے گا‘ پر پیمرا (ترمیمی) ایکٹ 2007 کی دفعہ 27 کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔ اس پابندی کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔

پیمرا نے مذکورہ اقدام کئی ہفتوں کی مسلسل نگرانی کے بعد اٹھایا۔ اس عرصہ ککے دوران عامر لیاقت نے پیمرا الیٹرانک میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ یا ضابطہ اخلاق 2015 کی شقوں 3 (1) (h) (k) (l) 4 (7) (c) 13 (1) (2) 22 (1) (3) اور پیمرا آرڈی ننس 2002 کی دفعہ 20 اور پیمرا رولز 2009 کے ضابطہ 15 کی مسلسل خلاف ورزی کی۔

بول نیوز کو جاری حکمنامہ کے مطابق عامر لیاقت بول نیوز کے کسی پروگرام (نئے یا نشر مکرر) میں بطور میزبان، مہمان، تبصرہ نگار، رپورٹر، ایکٹر، اینکر پرسن، آڈیو یا ویڈیو بیپر یا کسی بھی حیثیت میں شرکت نہیں کر سکیں گے نہ ہی انہیں اس چینل پر چلنے والی کسی اشتہاری مہم، آڈیو یا ویڈیو ریکارڈنگ کی اجازت ہو گی۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر بول نیوز نے پیمرا کی ہدایات پر فوری عمل نہیں یا اور اس پر عامر لیاقت یا اس کا پروگرام ’ایسے نہیں چلے گا‘ نشر ہوا تو اس کی نشریات فوری طور پر معطل کر دی جائیں گی۔

پیمرا حکمنامہ کے مطابق عامر لیاقت کو کسی بھی دوسرے ٹی وی چینل پر نفرت انگیز مواد کا پرچار کرنے یا کسی شخص کو ’کافر‘، ’غدار‘، ’توہین رسالت‘ یا ’توہین مذہب‘ کا مرتکب قرار دینے کی اجازت نہیں ہے کیونکہ پاکستانی آئین اور قانون کے مطابق اس طرح کے حساس معاملات پر فیصلے کا اختیار صرف پارلیمنٹ یا اعلی عدلیہ کے پاس ہے۔

مزید برآن فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’اگر عامر لیاقت کسی اور ٹی وی چینل پر اظہار رائے کی آزادی کا غلط استعمال اور پیمرا آرڈی نننس، رولز و ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے تو اس ٹی وی چینل کے خلاف بھی پیمرا آرڈی ننس 2002 (ترمیمی ایکٹ 2007) کی دفعہ 27 کے تحت فوری کارروائی کی جائے گی۔

اس حوالے سے پاک سیٹ کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ پیمرا کی طرف سے جاریکیے جانے والے احکامات پر ان کی روح کے مطابق عمل ہو۔ واضح رہے کہ پیمرا کو مذکورہ پروگرام اور اینکر کے خلاف سینکڑوں شکایات موصول ہو چکی ہیں جنہیں کراچی، لاہور اور اسلام آباد کی شکایات کونسلز کو ضروری کارروائی کے لئے بجھوایا جا رہا ہے۔

پیمرا کے فیصلے کی نقول پاک سیٹ اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو مکمل عملدرآمد کی خاطر بھجوا دی گئی ہیں۔ تمام ڈسٹری بیوشن نیٹ ورکس اور کیبل آپریٹرز کو بھی اس سلسلے میں ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

عامر لیاقت اور ان کے پروگرام پر پابندی اس وقت تک موثر رہے گی جب تک پیمرا اتھارٹی ان کے خلاف شکایات پر متعلقہ کونسلز کی سفارشات کی روشنی میں کسی حتمی فیصلے پر نہیں پہنچ جاتی۔

جنرل مینیجر (میڈیا و تعلقات عامہ)۔

\"\"

 عامر لیاقت، مبشر زیدی کا اول فول

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments