طالبانی شریعت کی بمپر آفر

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پڑوسی ملک میں طالبانی شریعت کا نفاذ زور و شور سے ہوا چاہتا ہے۔ وہ احباب جو اس موقعہ پر بغلیں بجا رہے ہیں ان کے لئے خوش خبری ہے کہ وہ افـغانستان جا کر کابلی شریعت کی بہاروں کے ساتھ ساتھ کابلی پلاو کے مزے سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
علاوہ ازیں آپ حاصل کر سکتے ہیں معلوم انسانی تاریخ کے عظیم ترین دانشور, جناب اوریا مقبول, انصار عباسی اور ہارون رشید (جو کہ پہلے ہی افغانستان ایمبیسی میں ویزہ اور مستقل افغانی رہائش کیلئے درخواست دے چکے ہیں ) کی صحبت اور ان حضرات کے بقراطی وعظ, تبصروں اور تجزیوں سے فیض یاب ہونے کا نادر تجربہ۔
ذرا رکئیے, اپنے نازک دل پر ہاتھ رکھ لیجئے کیونکہ ابھی ہم ساتھ ہی پیش کرنے جا رہے ہیں ایک اضافی اسپیشل آفر۔۔۔۔
اگر آپ اس پر امن طالبانی ریاست کے سرکاری مہمان بننا چاہتے ہیں تو اس کی قیمت ہے تین۔۔۔۔۔۔۔۔جی نہیں دو۔۔۔۔۔جی نہیں دو بھی نہیں, صرف ایک۔۔۔۔۔۔۔۔صرف ایک عدد ذاتی بارودی جیکٹ جو بوقت "ضرورت” کام آ سکے۔
تو پھر دیر کس بات کی ,جس نظریے پر آپ واری صدقے جا رہے ہیں اس کی فیوض و برکات سمیٹنے کا یہ نادر موقع ہاتھ سے جانے دینا سراسر حماقت ہے۔
نوٹ۔
1-یہ آفر "لا محدود” مدت کے لئے ہے۔
2-بعد میں بھی آئیے ,تو پہلے ہی پائیے۔ ( کسی طرح سے بھی، بس ایک دفعہ آ تو جائیں)

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

عمر فاروق کاہلوں کی دیگر تحریریں
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments