طالبانی شریعت کی بمپر آفر

پڑوسی ملک میں طالبانی شریعت کا نفاذ زور و شور سے ہوا چاہتا ہے۔ وہ احباب جو اس موقعہ پر بغلیں بجا رہے ہیں ان کے لئے خوش خبری ہے کہ وہ افـغانستان جا کر کابلی شریعت کی بہاروں کے ساتھ ساتھ کابلی پلاو کے مزے سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں آپ حاصل کر سکتے ہیں معلوم انسانی تاریخ کے عظیم ترین دانشور, جناب اوریا مقبول, انصار عباسی اور ہارون رشید (جو کہ پہلے ہی افغانستان

Read more

آئین۔ایک مقدس دستاویز

کسی بھی ملک و قوم کے بنائے ہوئے بنیادی اصولوں اور قانون کا مجموعہ جو حکومت کے فرائض اور اختیارات کو اس ریاست میں موجود لوگوں کے حقوق کی ذمہ داری دیتے ہوئے متعین کرتا ہے، آئین کہلاتا ہے۔ آئین ہی وہ مقدس دستاویز ہے جو تمام شہریوں کو بلا رنگ و نسل برابر کی حیثیت عطا کرتا ہے اور ان کے بنیادی انسانی حقوق کا ضامن ہے۔ یہی وہ پاکیزہ معاہدہ ہے جو عوام کے حقیقی نمائندوں کے چناؤ کا

Read more

ہمارے چند فکری مغالطے

اس تازہ واقعے کے تناظر میں دیکھیں تو موٹروے پر سفر کرنے والی خاتون کی آبرو ریزی ہو یا پھر نور مقدم کا بہیمانہ قتل، ماضی میں پیش آنے والے ان چیدہ دلخراش سانحات کا تقاضا تھا کہ ہماری اجتماعی دانش اور قومی شعور ایک جھرجھری لے کر اس قسم کے حادثات روکنے کے لئے بیدار ہو جاتے لیکن ہماری بدقسمتی کہ اس خواب خرگوش سے جاگنا تو درکنار، اکثریت جانے انجانے میں متاثرین کے ساتھ ہوئی زیادتی پر مختلف قسم کے عذر تراش کر ”عذر گناہ بد تر از گناہ“ کے مصداق متاثرین کی اہانت اور ان سفاک مجرموں کے مکروہ فعل کی ڈھکی چھپی اعانت میں مصروف عمل نظر آئی۔

Read more