انسان اور کائنات وجود اور شعور


انسان اور کائنات باہم ایک دوسرے کی شاہد ہیں دونوں کا وقت کے ساتھ ایمرج ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ فارمس کائنات ہے اور ان کا معلوماتی مصداق انسانی شعور ہے لہٰذا انسان کا ذہن پہلے سے معلوم (قابل شناخت) اشیاء کا مخفی ادراک ہے۔ ”مخفی“ امرجینس یعنی سمپلیسٹی سے کومپلیکسیٹی کی وجہ سے ہے ورنہ دونوں تغیر کے باہم شاہد ہیں یعنی ”معلوم“ ذہن کی گمشدہ یادداشت ہے اس کا امپیریکل اویڈینس کائنات کی ابتدا اور انسانی ارتقاء کا موجودہ علم ہے لہٰذا یہ ممکن نہیں کہ ایک نقطے سے پھوٹنے والی کائنات اور ایک پروٹوزوا سے ایمرج ہونے والا انسان دونوں اپنی ابتداء کا سارا ثبوت اپنی موجودہ مظاہر میں سموے ہوئے نہ ہوں اس کی انسانی مثال جینیاتی علوم کا موجودات سے معلوماتی تصدیق ہے اور کائناتی مثال اسٹینڈرڈ ماڈل آف پارٹیکل فزکس کی مصدقہ تھیوریز ہیں جنہیں سائنسدانوں نے موجودہ کمپلیکس کائنات کے حال سے دریافت کیا ہے، تو ثابت ہوا کہ انسان اور کائنات دونوں باہم ایک دوسرے کے کومپلیمینٹری وجود ہیں جس میں انسانی شعور کائناتی اسکیم کا کنٹینر ہے

وجود میٹر یا انرجی؟

یعنی ابتداء میں وجود کے دو امکانات ہوسکتے ہیں

ا) وجود محض میٹر ہے
2) وجود محض انرجی ہے

1) وجود محض میٹر ہے
یہ ممکن نہیں کیونکہ یہاں میٹر کی شناخت اس وقت ختم ہو جائے گی جب وہ ایک مخصوص رفتار میں متحرک ہو گا

یا میٹر کو اپنا وجود انرجی اور اس کی حرکت پر منحصر ہے اگر ہم میٹر کو ڈیفلیٹ کریں تو انرجی میٹر کے اندر موجود تحریکات کو اپنے وجود میں ضم کرتے ہوئے میٹر کو معدوم کردے گی

2) وجود محض انرجی ہے

اگر وجود محض انرجی ہے تو انفلیشنیری پروسس اور اوپر دیے گئے بیانیے کی روشنی میں موجودگی سے معدومیت کی طرف گامزن ہے اور میٹر معدومیت سے موجودگی کا مظہر بن رہا ہے تو اگر وجود زیر بحث ہے تو وجود معدومیت کی ضد ہے لہٰذا انرجی محض وجود نہیں ہو سکتی

میتھامیٹکس میں گرامر نہیں ہوتی یہ حال کو ہی بیان کرتی ہے اسی لیے ای=ایم سی اسکوائر ہے ورنہ ای=ایم ہی اصل اکویشن ہے

تو سوال یہ ہے کہ شعور تو دور کی بات ہے دراصل وجود کیا ہے؟ اگر میٹر اور انرجی دونوں ہی معدومیت کے آثار رکھتے ہیں تو دونوں باہم یا علیحدہ علیحدہ وجود کی تعریف کو کوالیفائی نہیں کرتے

ایسا لگتا ہے کہ انرجی میٹر کو کرافٹ کرتے ہوئے میٹر کو موجود اور خود معدوم کر رہی ہے، جبکہ انرجی کا خود کا وجود کسی اور شے کی معدومیت کا مظہر ہے

عنوان کی کئی جہتوں سے تفصیلی تکمیل درکار ہے، جس میں سے ایک جہت وجود کائنات کی میٹر اور انرجی کے حوالے سے مندرجہ بالا بیان ہے جو خود بھی مزید تفصیل میں اختلافی ہو سکتا ہے، لہذا یہ بتانا مقصود ہے کہ اس قسم کے موضوعات جمالیاتی اور ایک خاص تصور علم کے حوالے سے بیان کیے جاتے ہیں تاکہ بات ہر شعوری استعداد کے لیے اجتماعی قبولیت حاصل کر کے آگے بڑھ سکے

جاری ہے

Facebook Comments HS

3 thoughts on “انسان اور کائنات وجود اور شعور

  • 04/10/2021 at 9:32 شام
    Permalink

    بہت ہی بہترین آرٹیکل۔

  • 06/10/2021 at 12:55 صبح
    Permalink

    Impressive

Comments are closed.