سوشل میڈیا کے صارفین اور کمپنیوں پر پابندیاں، نوٹیفیکیشن جاری


وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے سوشل میڈیا رولز 2021 کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
انتہا پسندی، دہشت گردی، نفرت انگیز، فحش اور پرتشدد مواد کی لائیو اسٹریمنگ پر پابندی ، عوام کو اظہار رائے کی آزادی، حکومت نے سوشل میڈیا کے نئے قوانین کا اعلان کر دیا ۔

ترمیم شدہ رولز کے تحت پاکستانی صارفین کو آرٹیکل 19 کے تحت اظہار رائے کی مکمل آزادی ہوگی، وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق۔
پاکستانی صارفین اور سوشل میڈیا اداروں کے مابین رابطوں کے لئے رولز اہم کردار ادا کریں گے۔

سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستانی قوانین اور سوشل میڈیا صارفین کے حقوق کی پاسداری کرنا ہوگی۔

• انتہا پسندی، دہشت گردی، نفرت انگیز، فحش اور پرتشدد مواد کی لائیو اسٹریمنگ پر پابندی ہوگی۔
• سوشل میڈیا ادارے پاکستان کے وقار و سلامتی کے خلاف مواد ہٹانے کے پابند ہوں گے۔
• اخلاق باختہ اور فحش مواد کی تشہیر بھی قابل گرفت جرم ہو گا۔
• سوشل میڈیا ادارے اور سروس پرووائیڈرز کمیونٹی گائیڈ لائنز تشکیل دیں گے۔
• گائیڈ لائنز میں صارفین کو مواد اپ لوڈ کرنے سے متعلق آگاہی دی جائے گی۔
• کسی بھی شخص سے متعلق منفی مواد اپ لوڈ نہیں کیا جائے گا۔
• دوسروں کی نجی زندگی سے متعلق مواد پر بھی پابندی ہوگی۔
• پاکستان کے ثقافتی اور اخلاقی رجحانات کے مخالف مواد پر پابندی ہوگی۔
• بچوں کی ذہنی و جسمانی نشو و نما اور اخلاقیات تباہ کلرنے سے متعلق مواد پر پابندی ہوگی۔
• یو ٹیوب، فیس بک، ٹک ٹاک، ٹویٹر، گوگل پلس سمیت تمام سوشل میڈیا ادارے رولز کے پابند ہوں گے۔
• نوٹیفیکشن کے اجراء کے بعد سوشل میڈیا اداروں پر جلد از جلد پاکستان میں دفاتر قائم کرنا لازم ہو گا۔
• سوشل میڈیا کمپنیاں پاکستان کے لئے اپنا مجاز افسر مقرر کریں گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments