نوشہرہ میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، ماں دو بچوں سمیت قتل


\"\"

نوشہرہ میں پبی کے علاقے ڈاک بے سود میں چھوٹے بچوں کے درمیان کرکٹ کھیلتے ہوئے لڑائی ہو گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے ہی بڑھ گئی، صلح صفائی کے لیے آنے والے بڑے بھی معاملے کو ختم کرانے کے بجائے اس میں کود پڑے اور آپس میں گھتم گھتا ہو گئے۔ لڑائی کے دوران ایک گروپ کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے ماں اور 2 بیٹے موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ فائرنگ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار اور فرار ہونے والے 4 افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments