جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور حکومتی ایم این اے کے درمیان تلخ کلامی


اسلام آباد: ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے محمد اکرم چیمہ کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑا ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 239 (کورنگی – کراچی) سے رکن اسمبلی محمد اکرم چیمہ نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائزعیسی کو گالیاں دیں۔

ممبر قومی اسمبلی اکرم چیمہ نے جسٹس قاضی فائز عیسی کے سکواڈ میں رکاوٹ ڈالی۔ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی شکایات پر پولیس نے رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ کو گرفتار کر لیا۔ اسلام آباد پولیس نے اکرم چیمہ کی گاڑی بھی پکڑ لی۔ ذرائع کے مطابق رکن قومی اسمبلی کے زیر استعمال گاڑی ویگو ڈالا نان کسٹم ہے تاہم پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ابھی اس امر کی تحقیق کی جارہی ہے کہ مذکورہ گاڑی نان کسٹم ہے یا کلیئر ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments