پشاور میں چارسدہ روڈ پر دھماکے سے 3 ایف سی اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی


\"\"

پشاور میں چارسدہ روڈ  پر سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے دھماکے سے فرنٹیئر کور کے 3 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکا اس قدر شدید تھاکہ اس سے دو گاڑیاں بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ایس ایس پی آپریشن سجاد خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں پانچ کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا اور اسے سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments