پاناماکیس کا فیصلہ نوازشریف کے حق میں نہیں ہوگا، اعتزاز احسن


\"\"

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے  اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے مسلم لیگ (ن) والے کہہ رہے ہیں فلیٹس حسین نواز کی ملکیت ہیں جب کہ وزیراعظم اور حسین نواز نے بھی تسلیم کیا کہ پراپرٹی شریف خاندان کی ہے، ٹیکس کے کاغذات میں قطری خط اور کاغذات نہیں دکھائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پاناماکیس کا فیصلہ نوازشریف کے حق میں نہیں ہوگا اور جو جوسمجھتا ہے پاناما کیس کا فیصلہ نوازشریف کے حق میں ہوگا وہ ان کی خام خیالی ہے۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اثاثے تسلیم کیے جاچکے ہیں تو ثابت کریں کہ یہ جائز آمدن سے حاصل کیے گئے لیکن یہ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس رکارڈ نہیں اور نہ کوئی بینک اکاونٹ ہے تو کیا بوریوں میں درہم اور ڈالر جاتے رہے اور یہ زمین میں دفن کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے بیان سے منحرف ہوئے تو جیل جائیں گے جب کہ الیکشن دھاندلی کیس میں بھی نوازشریف کو رعایت دی گئی۔

واضح رہے پاناما کیس کی سماعت کے دوران نیب نے سپریم کورٹ میں حدیبیہ پیپر مل ریفرنس میں اسحاق ڈار کی معافی کا ریکارڈ پیش کیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments