تحریک انصاف کا آئندہ انتخابات میں تحریک لبیک سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا عندیہ
سما ٹی وی کے محسن بلال سے بات چیت کرتے ہوئے تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا کہ کالعدم تحریک لبیک کے ساتھ وہ سیاسی معاملات آگے بڑھانے پر غور کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جو کالعدم اور حکومت کے درمیان معاہدہ ہوا ہے وہ بھی خوش آئند ہے اور ان کا اور ہمارا مشن ناموس رسالت ﷺ کے حوالے سے ایک ہے۔
جب کالعدم تحریک کے امیر سعد رضوی باہر آئیں گے تو وہ خود ان سے ملنے جائیں گے اور اور سیاسی معاملات کے حوالے سے بھی بات چیت آگے بڑھائیں گے اور اگر کسی حلقے میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنی پڑی تو اس حوالے سے بھی غور کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ سما ٹی اب تحریک انصاف کے راہنما علیم خان کی کمپنی پارک ویو کی ملکیت ہے۔ علیم تحریک انصاف کی پنجاب کابینہ میں سینئیر وزیر کے عہدے پر فائز ہیں۔
Facebook Comments HS

