بھارتی چینلزپرپابندی معطل کرنے کی درخواست مسترد


\"\"

لاہورہائی کورٹ میں پیمرا کی جانب سے بھارتی ٹی وی چینلز دکھانے پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران درخوات گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پیمرا کی جانب سے لگائی گئی پابندی غیر قانونی ہے، اس لیے اس پابندی کو کالعم قرار دیا جائے اور کیس کے فیصلے تک پابندی کو معطل کیا جائے۔

عدالت نے پابندی پرحکم امتناعی جاری کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قراردیا کہ بھارتی چینلزپرپابندی پالیسی معاملہ ہے، جس پرہم مداخلت نہیں کرسکتے، پیمرا اوروفاقی حکومت کا موقف سنے بغیرحکم امتناعی نہیں دے سکتے۔ ہائی کورٹ نے پیمرا اوروفاقی حکومت سے 9 فروری تک جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments