پنجاب ایک دن بند ہو جائے تو کتنا نقصان ہوتا ہے
پنجاب ایک دن بند ہو جائے تو مجموعی طور پر 85 ارب روپے کا کاروبار براہ راست متاثر ہوتا ہے۔ کھیت سے منڈی تک راستے بند ہونے سے کسانوں اور دیگر کاروباری افراد کو نقصان ہوتا ہے جبکہ خوراک کی قلت کے باعث لوگوں کو اس مد میں اضافی پیسے خرچ کرنا پڑتے ہیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو دس ارب کا نقصان ہوتا ہے۔ اسلام آباد ایک دن بند ہو جائے تو کتنا نقصان ہوتا ہے۔ اسی طرح کراچی ایک دن بند ہو جائے تو کتنا نقصان ہوتا ہے۔
آج عمران خان وزیراعظم ہے اور ان کے وزیر مشیر بتاتے ہیں کہ مہنگائی پوری دنیا میں ہے۔ جرمنی میں مہنگائی ہے۔ برطانیہ میں پٹرول مہنگا ہے۔ انڈیا میں بجلی مہنگی ہے اور دوسرے ملکوں کی مثال دیتے ہیں لیکن پچھلے حکمرانوں کے دور میں یہ کہتے تھے کہ ہم بل جلا دیں گئے حکمرانوں کی چوری ہم اپنی جیب سے کیوں ادا کریں
جب مہنگائی ہوتی ہے تو سمجھو وزیراعظم چور ہے۔
2014 سے لے کر 2018 تک عمران خان نے پورے ملک میں ریلیاں جلسے کیے
کبھی لاہور بند کروایا
کبھی ملتان بند کروایا
کبھی کراچی بند کروایا*
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کو 126 دن تک یرغمال بنا کر رکھا دارالحکومت کے احساس ایریے ریڈ زون میں داخل ہوئے
پارلیمنٹ ہاؤس وزیراعظم ہاؤس ٹی وی اسٹیشن پر حملہ کیا توڑ پھوڑ کی
عمران خان کی ریلیاں جلوس ٹول ٹیکس اور موٹروے ٹیکس ادا نہیں کرتے تھے
عمران خان کی ریلیوں جلسے جلوسوں اور دھرنوں کی وجہ سے پاکستان کی عوام اذیت کا شکار تھی
لوگوں کا کاروبار متاثر ہوا
چین کے صدر کا دورہ منسوخ ہوا اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان نہ پہنچ سکی
آج اگر عوام مہنگائی پر احتجاج کریں تو ہمیں بتایا جاتا ہے کہ پنجاب ایک دن بند ہونے سے 85 ارب کا نقصان ہوتا ہے تو چار سال عمران خان نے جو پورے پاکستان میں کیا اندازہ لگائیں کتنے کھربوں کا نقصان کیا۔
عمران خان نے پاکستان اور پاکستانی عوام کا اربوں ڈالر کا نقصان کیا۔ آج عمران خان وزیر اعظم بننے کے بعد بھی عوام اور ملک کا نقصان کر رہا ہے۔ لیکن عمران خان ہمیں یہ بتاتا ہے کہ ہر چیز کی ذمہ داری پچھلے حکمران تھے۔ حالانکہ جب پچھلے حکمران ملک کو ترقی دے رہے تھے تو اس میں سب سے بڑی رکاوٹ عمران خان تھا۔
جب میٹرو بس بن رہی تھی تو عمران خان کہتا تھا یہ جنگلہ بس بنانے سے قومیں نہیں بنتی۔ جب شہباز شریف پل بنا رہا تھا تو عمران خان کہتا تھا پل بنانے سے قومیں نہیں بنتی۔ جب اورنج لائن ٹرین بن رہی تھی عمران خان کہتا تھا اورنج لائن ٹرین بننے سے قومیں نہیں بنتی۔ موٹروے بنانے سے قومیں نہیں بنتی۔ ہر چیز میں رکاوٹ عمران خان تھا۔
عمران خان ہر ناکامی کی ذمہ داری پچھلے حکمرانوں پر لگاتا ہے دیکھا جائے تو عمران خان نے رکاوٹیں ڈال کر ملک کی ترقی کو روکا پچھلے دور حکومت میں یا اب جو بھی نقصان ہو رہا ہے ان سب کا ذمہ دار عمران خان ہے۔ ہنستے بستے ملک کو اجاڑنے خوشحال لوگوں کو بدحال کرنے کا ذمہ دار عمران خان ہے
عوام کی بنیادی ضرورت آٹا چینی جو گھروں میں وافر مقدار میں موجود ہوتے تھے آج کل بازار میں نایاب ہے اور قیمتیں اتنی زیادہ ہیں کہ غریب کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں۔ غریب سے ان کی بنیادی ضرورتیں ان کا سکون چھیننے کا ذمہ دار عمران خان ہے۔
عمران خان پاکستان پر ایک بدنما داغ ہے اس بدنما داغ کو جتنی جلدی صاف کر دیا جائے اتنا ہی پاکستان اور پاکستانی عوام کے لئے بہتر ہو گا۔


