اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 179 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی


ڈالر کی اونچی پرواز بدستور جاری ہے، جمعہ کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 175.45 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 179 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 48 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں ایک روپے کا اضافہ ہوا

رواں ہفتے کے دوران 631 ملین ڈالر کے بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں، غیر ملکی قرضوں کا حجم 50 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرنے اور رواں سال اس کی مالیت میں مزید 10 سے 12 ارب روپے بڑھنے کی خبروں کے باعث جمعہ کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی تیز رفتار اڑان برقرار رہی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ ایک موقع پر 175 اور 176 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ ریٹ 179 روپے سے بھی تجاوز کر گئے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments