مریم نواز آخر کس حیثیت سے حکومتی میڈیا سیل چلا رہی تھیں: وزیراعظم


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ نے میڈیا میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی بتایا جائے مریم نواز آخر کس حیثیت سے حکومتی میڈیا سیل چلا رہی تھیں؟

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس منعقد ہوا جس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔

اجلاس میں مریم نواز کی آڈیو ٹیپ پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ ہمیں فاشسٹ کہتے ہیں جب کہ یہ خود اس سے بڑھ کر ہیں، ان لوگوں نے میڈیا میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی، بتایا جائے کہ آخر مریم نواز کس حیثیت سے حکومتی میڈیا سیل چلا رہی تھیں؟ یہ کہتے کہ ہم میڈیا پر پابندی لگا رہے جب کہ خود ان کا کچا چٹھا سب کے سامنے آ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزارت اطلاعات نے اشتہارات سے متعلق بریفنگ دی۔ وزارت اطلاعات نے کارروائی کے حوالے سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments